Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے شدید بحران کے باعث شہریوں کو درپیش مسائل ومشکلات پررابطہ کمیٹی کا اظہارتشویش


کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے شدید بحران کے باعث شہریوں کو درپیش مسائل ومشکلات پررابطہ کمیٹی کا اظہارتشویش
 Posted on: 4/30/2016
کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے شدید بحران کے باعث شہریوں کو درپیش مسائل ومشکلات پررابطہ کمیٹی کا اظہارتشویش 
واٹر بورڈ انتظامیہ اور ٹینکر مافیا کی ملی بھگت سے کراچی کے شہری ٹینکر مافیا کے ہاتھوں مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں 
کراچی میں قیامت خیز گرمی اور دوسری جانب پانی کی کمی کے باعث بچے ، بزرگ ، خواتین اور بوڑھی مائیں پانی کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، رابطہ کمیٹی
کراچی کے شہریوں کو پانی جیسے بنیادی سہولتوں سے سے محروم رکھنے کی وجہ سے شہر میں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا نہ ہوجائے، رابطہ کمیٹی
واٹر بورڈ انتظامیہ کراچی کے تمام علاقوں کے شہریوں کو پانی جیسے بنیادی سہولت کی فراہمی کو فوری یقینی بنائے
کراچی کے شہریوں کو مسلسل اور بلا رکاوٹ فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ، وفاقی اور صوبائی حکومت سے رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
کراچی۔۔۔۔30اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شدید گرمی کے دنوں میں کراچی میں پانی کے شدید بحران کے باعث شہریوں کو درپیش مسائل ومشکلات پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجودشہر میں غیر قانونی ہائیڈرینٹس کا کاروبار ہے جاری ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ واٹر بورڈ کے نااہل انتظامیہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کرنے میں مسلسل کوتاہی برت رہی ہے جس کی وجہ سے کراچی کے متعدد علاقوں کے شہری بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے وسیع تر مفاد کیلئے K-4 جیسے فراہمی آب کے منصوبے کو فی الفور مکمل کی جائے اور شہریوں کو مسلسل اور بلا رکاوٹ پانی کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ انتظامیہ اور ٹینکر مافیا کی ملی بھگت سے کراچی کے شہری ٹینکر مافیا کے ہاتھوں مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس سے ٹینکر مافیا اور کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی روکنے میں ملوث عناصر کا گٹھ جوڑ سامنے آچکا ہےَ ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک طرف کراچی میں قیامت خیز گرمی اور دوسری جانب پانی کی کمی کے باعث بچے ، بزرگ ، خواتین اور بوڑھی مائیں پانی کے حصول کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہا شہر میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پہلے شہریوں کو پانی کی فراہمی نہیں ہوپارہی ہے اور دوسری جانب کراچی کے شہریوں کو پانی جیسے بنیادی سہولتوں سے سے محروم رکھنے کی وجہ سے شہر میں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا نہ ہوجائے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان نوازشریف ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ صوبائی وزیر بلدیا ت جام خان شورو سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے شدید بحران کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور واٹر بورڈ انتظامیہ کو پابند کی جائے کہ وہ اس شدید گرمی کے دنوں میں کراچی کے تمام علاقوں کے شہریوں کو پانی جیسے بنیادی سہولت کی فراہمی کو فوری یقینی بنائی جائے ۔

4/24/2024 5:33:11 PM