Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور پی ایس ایف کراچی کے سابق صدر ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ ایم کیوایم میں شامل ہوگئے


پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور پی ایس ایف کراچی کے سابق صدر ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ ایم کیوایم میں شامل ہوگئے
 Posted on: 4/27/2016
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور پی ایس ایف کراچی کے سابق صدر ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ ایم کیوایم میں شامل ہوگئے
ساتھی اسحاق نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ، ان کی شمولیت ایم کیو ایم کیلئے مفید ثابت ہوگی ، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان
پاکستان کی نامور معزز شخصیات کی ایم کیوایم میں شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ ایم کیوایم پر لگائے گئے تمام ترالزامات جھوٹے ہیں، عامر خان
جھوٹے الزامات لگانے اور منفی پروپیگنڈے کرنے سے تنظیمیں ٹوٹا نہیں کرتی ہیں، ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ
ایم کیو ایم کے نظریے پر کامل یقین رکھتا ہوں اور آج ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ 
نائن زیرو عزیز آبادمیں پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔27، اپریل 2016ء 
پیپلزپارٹی کے سابق رہنما ، پی ایس ایف کراچی کے سابق صدر، پیپلز لائرز فورم کے سابق سیکریٹری انفارمیشن ، ایڈیشنل سیکریٹری انفارمیشن سندھ و ڈرگ کورٹ کے سابق جج ساتھی اسحاق نے مشہور وکیل عامر معراج انصاری کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے شمولیت کے موقع پر اس عزم کا اظہا رکیا کہ وہ تادمِ مرگ ایم کیوایم کے کارکن رہیں گے ۔ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان انہوں نے بدھ کے روز نائن زیرو عزیز آباد پر ہونے والی ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اورمحفوظ یار خان ایڈوکیٹ موجود تھے ۔ ساتھی اسحاق جب نائن زیرو پہنچے تو ایم کیوایم کے کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گُل پاشی کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اور رابطہ کمیٹی کے اراکین نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہاکہ ساتھی اسحاق کی پیپلزپارٹی میں جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے ، یہ کارکن کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر رہے ، مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اورمارشل لاء کے دور میں بھی ساتھی اسحاق نے جس طرح ظلم کے خلاف آواز بلند کی اس سے سب واقف ہیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ساتھی اسحاق کی شمولیت ایم کیوایم کیلئے مفید ثابت ہوگی ، ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ ایک سچے سیاسی کارکن ہیں ،انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے مزید کہا کہ2013ء سے ایم کیوایم کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن چل رہا ہے ، منفی پروپگینڈا کیاجارہا ہے لیکن اس کے باوجود عوام اس پروپیگنڈے میں نہیں آرہے ہیں اس کا ثبوت ماضی قریب میں ہونے والے بلدیاتی و ضمنی انتخابات ہیں جن میں عوام نے قائدِ تحریک جناب الطاف حُسین کے نامزد کردہ اُمیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنایا۔ 2013ء سے لیکر آج تک ایم کیو ایم کے قائد اور کارکنان پر متعدد الزامات لگائے گئے ، ’’را‘‘ جیسی ملک دشمن ایجنسی سے تعلقات کا الزام لگاکر ایم کیو ایم کے سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا گیالیکن عوام نے ان تمام من گھڑت الزامات کو مسترد کرتے ہوئے قائدِ تحریک جناب الطاف حُسین بھائی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر ہم ’’را‘‘ سے تعلق جیسے گھناؤنے الزام کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہیں اور پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم بھی اتنے ہی محبِ وطن پاکستانی ہیں جتنے آپ ہیں، اردو بولنے والے مہاجروں کی حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے۔ کراچی 70فیصد ریونیو دینے والا شہر ہے اور کراچی میں رہنے والے پاکستانیوں نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بڑا حصہ ڈالا ہے۔ ہمارے اوپر جو الزامات لگائے جارہے ہیں اگر وہ سچے ہوتے تو لوگ بار بار ہمیں انتخابات میں منتخب نہیں کرتے ۔پاکستان کی نامور معزز شخصیات کی ایم کیوایم میں شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ ایم کیوایم پر لگائے گئے تمام ترالزامات جھوٹے ہیں،۔ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ کراچی میں ضمیر فروشوں کے ایک ٹولے کے آنے کے بعد ایم کیوایم کے خلاف کاروائیوں میں تیزی آئی ہے جسے ختم ہونا چاہئے ،جلسے کو کامیاب کروانے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ضمیر فروشوں کے ٹولے کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے اور انکے جلسہ کو ٹی وی اور اخبارات کے صحافیوں نے فلا پ قرار دیا ہے،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو مہاجر قوم نے ووٹ دیکر ایم پی اے اور ناظم شہر بنایا تھا آج وہ احسان فراموش ٹیلی ویژن پر آکر یہ کہہ رہے ہیں کہ اب یہاں پر مہاجر کارڈ نہیں چلے گا جس پر انہیں شرم آنی چاہئے،ضمیر فروش جتنی بھی کوشش کرلیں وہ مقدس نامِ مہاجر اور ان کے اتحادکو ختم نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے ساتھی اسحا ق اور عامر معراج انصاری کی ایم کیو ایم میں شمولیت کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں دلی مبارکباد بھی پیش کی ۔ عامر خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے دردمندانہ درخواست کی کہ خدارا وہ کراچی میں جاری ریاستی ظلم و بربریت کا نوٹس لیں اور کراچی میں رہنے والے محبِ وطن پاکستانیوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کے افسوسناک عمل کو رکوائیں۔ قبل ازیں ساتھی اسحاق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح سے ایم کیوایم کے ساتھ ناانصافی ، زیادتی ، ظلم وجبر ہوتا رہا اس پر میرا دل خون کے آنسو روتا تھا۔ ایم کیوایم عوامی طاقت ہے ظلم و جبر کے ذریعے ایم کیوایم کی طاقت میں کمی نہیں کی جاسکتی بلکہ وہ بڑھتی ہی جائے گی ۔ ساتھی اسحاق نے کہا کہ پاکستان خصوصا سندھ کے شہری علاقوں میں رہنے والے عوام ایم کیو ایم اور اسکے قائد کے چاہنے والے ہیں لہٰذا نادیدہ قوتوں کی جانب سے جتنے ضمیر فروش لوگوں کو بھی لے آیاجائے لیکن ایم کیوایم ، اس کے کارکنان اور عوام کا رشتہ ہرگز نہیں توڑا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے اٹھانوے فیصد متوسط طبقے کے پڑھے لکھے افراد کو ایوانوں میں بھیجا ، میں سالوں سے پیپلزپارٹی میں شامل رہا لیکن آج بھی وہ مجھ جیسے مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے افراد کو ایم این ایزاور ایم پی ایز نہیں بنا سکی ، میری خواہش تھی کہ میں ایسی جماعت میں کام کروں جو عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہو اسی لیئے آج میں اپنے آپ کو ایم کیوایم کیلئے وقف کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹے الزامات لگاکر اور منفی پروپیگنڈے کرکے تنظیمیں ٹوٹا نہیں کرتی ہیں بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جاتی ہیں۔
 


4/25/2024 1:10:02 PM