Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار اور ڈسکو موڑ پر انسداد پولیو ٹیموں پر دہشت گردوں کی فائرنگ پر رابطہ کمیٹی کا شدید اظہار مذمت
 Posted on: 4/20/2016
اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار اور ڈسکو موڑ پر انسداد پولیو ٹیموں پر دہشت گردوں کی فائرنگ پر رابطہ کمیٹی کا شدید اظہار مذمت 
انسداد پولیو کی ٹیموں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
انسداد پولیو ٹیم پرحملے سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد ملک کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک نہیں دیکھنا چاہتے، رابطہ کمیٹی 
اس سے قبل بھی شہر میں کئی انسداد پولیو ٹیم کے مرد و خواتین ورکرز کو دہشت گردفائرنگ کرکے شہید کرچکے ہیں ، رابطہ کمیٹی 
انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث سفا ک دہشت گرد اب تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں ، رابطہ کمیٹی 
جیٹ بلیک دہشت گرد جن کا کراچی آپریشن کے ذریعے خاتمہ کرنا تھا وہ شہر میں آزاد ہیں اور اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار اور ڈسکو موڑ پر انسداد پولیو ٹیموں پر حملے اور پولیس اہلکاروں شہادت اس بات کا ثبوت ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے تمام پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت 
کراچی ۔۔۔20، اپریل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار اور ڈسکو موڑ پرانسداد پولیو ٹیموں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو جس طرح سے نشانہ بنا کر بیدردی سے شہید کیا ہے وہ کھلی دہشت گردی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ انسداد پولیو ٹیم پرحملے سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد ملک کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک دیکھنا نہیں چاہتے اور مستقبل کے معماروں کو اس موذی بیماری کے ذریعے معذور بنانا چاہتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی شہر کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم میں مصروف مرد و خواتین ورکرز کو دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے شہید کیا جاتا رہا ہے لیکن ان کے قاتل اب تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی 2013ء سے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے جس کی آڑ میں ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ، ذمہ داران و کارکنان کی گرفتاریوں کو روز مرہ کا معمول بنا لیا گیا ہے ، انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے ، نوے نوے دن کے ریمانڈ لئے جارہے ہیں ، ان کی وفادریاں تبدیل کرانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں لیکن دوسری جانب وہ جیٹ بلیک دہشت گرد جن کا اس آپریشن کے ذریعے خاتمہ کرنا تھا وہ شہر میں آزاد ہیں اور اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار اور ڈسکو موڑ پر انسداد پولیو ٹیم پر حملے اور پولیس اہلکاروں کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے دہشت گردو ں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار اورڈسکو موڑ پر دہشت گردوں کا انسداد پولیو ٹیموں پر حملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور انسداد پولیو مہم میں شریک رضاکاروں کے تحفظ کیلئے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے ۔ 

4/24/2024 10:31:11 PM