Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے رہنماؤں، کارکنوں اور منتخب نمائندوں کی اندھادھند گرفتاریوں کے پیش نظر صفائی مہم معطل کردی گئی


ایم کیوایم کے رہنماؤں، کارکنوں اور منتخب نمائندوں کی اندھادھند گرفتاریوں کے پیش نظر صفائی مہم معطل کردی گئی
 Posted on: 3/22/2016
ایم کیوایم کے رہنماؤں، کارکنوں اور منتخب نمائندوں کی اندھادھند گرفتاریوں کے پیش نظر صفائی مہم معطل کردی گئی
اس بات کافیصلہ ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا
اجلاس میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران رہنماؤں وکارکنوں ،منتخب نمائندوں کی گرفتاریوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کاجائزہ لیاگیا
اسٹیبلشمنٹ پولیس، رینجرزاوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے ذریعے ایم کیوایم کوصفائی مہم چلانے سے روکا جارہاہے
صفائی مہم میں مصروف ایم کیوایم کے یوسی ناظمین،کونسلروں، عہدیداروں اورکارکنوں کی اندھادھندگرفتاریاں شروع کردی ہیں
صفائی مہم میں مصروف بلدیاتی یوسی چیئرمین نادرحسین کوصفائی مہم کے د وران جبکہ ایک بلدیاتی کونسلرنعمان ملک کودوروزقبل گرفتارکرلیاگیا
ایم کیوایم کے کارکنوں کی اندھادھند گرفتاریاں،اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایم کیوایم کودیوارسے لگانے کی سازش کاحصہ ہیں۔رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔ 21 مارچ 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزکے ہاتھوں کراچی میں ایم کیوایم کے رہنماؤں، کارکنوں اورمنتخب نمائندوں کی اندھادھند گرفتاریوں کے پیش نظر صفائی مہم فی الحال معطل کرنے کافیصلہ کیاہے۔ اس بات کافیصلہ پیر کی شب پارٹی کے کنوینر ندیم نصرت کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیاگیا جس میں رابطہ کمیٹی نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران رہنماؤں وکارکنوں ،منتخب بلدیاتی نمائندوں کی گرفتاریوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرشاہدپاشا، بلدیہ ٹاؤن کی یوسی29کے چیئرمین نادرحسین، گلستان جوہر سے کونسلر نعمان ملک اور مختلف علاقوں میں کئی کارکنوں کی اندھادھند گرفتاریاں،اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایم کیوایم کو دیوارسے لگانے کی سازش کاحصہ ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قیام پاکستان کے بعد سے سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ مسلسل ناانصافیاں کی جاتی رہی ہیں، ملازمتوں، تعلیم،ترقیاتی فنڈزاورسیاسی نمائندگی سمیت تمام شعبوں میں شہری علاقوں کے عوام کے ساتھ پاکستان کے حکمرانوں نے ہمیشہ سوتیلی ماں کاساسلوک کیاہے حتیٰ کہ مردم شماری تک میں کراچی ،حیدرآباد کی آبادی ایک سازش کے تحت ہمیشہ کم ظاہر کی جاتی ہے، اسی عصبیت اورنفرت کے نتیجہ میں پاکستان کوسب سے زیادہ ریوینو دینے والا شہر گندگی کاڈھیربن چکاہے مگربلدیاتی انتخابات کوچارماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود بلدیاتی اداروں کاانتظام متحدہ قومی موومنٹ کی منتخب بلدیاتی قیادت کومنتقل نہیں کیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس تاخیرسے تنگ آکرایم کیوایم نے اپنی مددآپ کے تحت کراچی سے صفائی مہم کاآغازکیاتھا مگر اسٹیبلشمنٹ پولیس، رینجرزاوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے ذریعے ایم کیوایم کوصفائی مہم تک چلانے سے روکا جارہاہے اوراس پرامن اورشہر کے مفاد میں چلائی جانے والی مثبت صفائی مہم کو ناکام بنانے کے مقصدکے تحت صفائی مہم میں مصروف ایم کیوایم کے یوسی ناظمین،کونسلروں، عہدیداروں اور کارکنوں کی اندھادھندگرفتاریاں شروع کردی ہیں۔ انتہایہ ہے کہ صفائی مہم میں مصروف بلدیاتی یوسی چیئرمین نادرحسین کوصفائی مہم کے د وران جبکہ ایک بلدیاتی کونسلرنعمان ملک کودوروزقبل گرفتارکرلیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ،عہدیداروں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں، چھاپوں اوردیگرریاستی مظالم میں جس طرح شدت پیداکردی گئی ہے اس کے پیش نظر صفائی مہم کوفی الحال جاری رکھنا ممکن نہیں ہے ۔ اسلئے بڑھتے ہوئے چھاپوں، گرفتاریوں اورریاستی مظالم کے پیش نظر صفائی مہم کوفی الحال معطل کیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے منتخب بلدیاتی نمائندوں، عہدیداروں اورکارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے ، گرفتارشدہ بلدیاتی نمائندوں اورکارکنوں کو رہاکیاجائے۔ 

4/25/2024 1:33:25 PM