Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے شعبہ "پرسن ود ڈس ایبلٹی "(PWD) کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں عید ملن پارٹی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی شرکت


متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے شعبہ "پرسن ود ڈس ایبلٹی "(PWD) کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں عید ملن پارٹی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی شرکت
 Posted on: 8/25/2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے شعبہ "پرسن ود ڈس ایبلٹی "(PWD) کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں عید ملن پارٹی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی شرکت 
شعبہ (PWD) کے کارکنان نے خوبصورت تحریکی ترانوں اور نغموں کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شرکاء کو محظوظ کیا
تصاویر
کراچی ۔۔۔25، اگست2013ء
ایم کیو ایم کے شعبہ"پرسن ود ڈس ایبلٹی"(PWD)کے زیر اہتمام گزشتہ روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے شعبہ کے کارکنان اور ذہنی اور جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے عید ملن پارٹی منعقد ہوئی جس میں خصوصی افراد کیلئے میوزیکل پروگرام بھی پیش کیا گیا۔عید ملن پارٹی میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین انیس احمدقائم خانی،سیدحیدرعباس ،واسع جلیل ، خالد سلطان اور اسلم آ فریدی نے شرکت کی۔ لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی عید ملن پارٹی اور میوزیکل پروگرام میں میں شہر بھر سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد کی بڑی تعدادموجود تھی جنہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ایم کیو ایم کے ترانے اور دلکش نغمے گا کر سماں باندھ دیا ۔ عید ملن پارتی میں نغمے اور ترانے پیش کرنے والے فن کاروں کو جناب الطاف حسین کی جانب سے تحائف پیش کئے گئے بعدازاں پروگرام کے اختتام پر تکلف عشایئے کااہتمام کیاگیا۔ عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین معاشرے کے خصوصی افراد کی فلاح اور بہبود اور ان حقوق کے لئے آواز اٹھاکر عملی جدوجہد کررہے ہیں اور انہیں معاشرے کا اہم حصہ سمجھتے ہیں جو نہ صرف خوش آئند بات ہے بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کیلئے قابل تقلید اور مثال بھی ہے ۔ انہوں نے ہر موقع پر خصوصی افراد کویاد رکھنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام ہی سیاسی جماعتوں کے منشور میں خصوصی افراد کو کے حوالے سے بات کی گئی ہے لیکن ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جو کہ ہمارے لئے عملی طور پر کام کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم میں خصوصی افراد کے لئے ایک علیحدہ شعبہ قائم کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اس شعبہ کے پلیٹ فارم سے ملک بھر کے خصوصی افراد کے لئے کام کررہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی معذوری سے دوچار افراد معاشرے کے کارآمد شہری بن کر باعزت روزگار کما سکیں اور ان کی معذوری کوان کی مجبوری نہ سمجھا جائے۔

5/18/2024 4:16:29 PM