Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے، سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار


ایم کیوایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے، سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 3/11/2016
ایم کیوایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے، سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار
جب تک نامزد میئر اور ڈپٹی میئر کراچی حلف نہیں اٹھاتے ، اپنی مدد آپ کے تحت عوام کے مسائل کے حل کا سلسلہ جاری رہے گا، فاروق ستار
ایم کیوایم صفائی کے ذریعے شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی یقینی بنائے گی، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا
ہم وسائل اور اختیارات کے بغیر عوامی طاقت کے ذریعے کراچی کو صاف کرکے دم لیں گے، مرکزی رہنما خالد مقبول صدیقی
کراچی پاکستان کو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے اور اس کے باوجود حکومت سندھ کی کارستانیاں اس بات کی جانب واضح اشارہ کرتی ہیں کہ سندھ حکومت نااہل ہوگئی ہے، نامزد میئر کراچی وسیم اختر 
’’صاف کراچی مہم ‘‘ کے دوسر ے دن کراچی کے مختلف اضلاع کی یوسیز میں صحافیوں سے بات چیت 
کراچی ۔۔۔11، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے، وسائل کی کمیابی اور اختیارات سے محرومی کے باوجود شہریوں کی خدمت کرتے رہیں گے ۔ ’’صاف کراچی مہم ‘‘ سے شہری بلاتفریق مستفید ہورہے ہیں اور صفائی مہم کے ذریعہ کراچی کو کچرے اور گندگی کے ڈھیر سے پاک کیاجائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صفائی مہم کے دوسرے روز رنچھوڑ لائن ٹاؤن کی یوسی 24میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ شہر میں کچرا اٹھانے کیلئے چھ ارب روپے کا بجٹ خرچ کیاجاتا ہے ، اگر ہم خود کچرا اٹھائیں تو تین ارب کی بچت کی جاسکتی ہے اور ان تین ارب روپے سے شہر کیلئے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بنائے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بتایا جائے کہ آٹھ برس سے کچرااٹھانے کیلئے مختص خطیر رقم کہاں خرچ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک نامزد حق پرست میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کراچی حلف نہیں اٹھاتے ہم اسی طرح اپنی مدد آپ کے تحت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں گے ۔انہوں نے کراچی کے شہریوں جاری صفائی مہم میں حکومت وانتظامیہ کی جانب سے رکاوٹوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کو عوام کی خدمت کیلئے سندھ حکومت کی محتاج نہیں ہے ، ایم کیوایم صحیح معنوں میں عوامی جماعت ہے اور ہمیں موقع ملا تو ہم کھارادر اور میٹھادر سمیت پورے شہر میں پانی کے مسائل کو حل کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت کا بنیادی فرض ہے کہ وہ پانی کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنائے ، بنیادی سہولیات کے فقدان اور سندھ حکومت کے متعصبانہ رویہ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، اگر حکومتی رویہ کے خلاف عوام نے احتجاجی دھرنے کا فیصلہ کیا تو کراچی سمیت پورا ملک مفلوج ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے وزیراعلیٰ سندھ ٹیلی فون پر رابطہ کرکے صفائی مہم میں تعاون کی اپیل کی اوران سے کہا کہ شہرکے مختلف علاقوں سے جمع کیاجانے والا کچرا اٹھانے کیلئے ضروری مشینری فراہم کی جائے لیکن انہوں نے ہماری اپیل کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔انہوں نے کہ سندھ حکومت کے منفی رویہ کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم اپنی مدد آپ کے تحت عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور کراچی کو صاف ستھرا شہر بنا کر دم لیں گے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا نے ڈسٹرکٹ اورنگی ٹاؤن کی یوسی 19میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں کچرے اور گندگی کے ڈھیر کے باعث وبائی امراض جنم رہے ہیں اور کوڑوں سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کررکھا ہے لیکن سندھ حکومت دانستہ عوامی مسائل کے حل سے اجتناب برت رہی ہے ، انشاء اللہ ایم کیوایم صفائی مہم کے ذریعے شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔ ایم کیوایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملیر ماڈل کالونی پھاٹک پر صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر کراچی کے عوام کا بھاری مینڈیٹ حاصل کیا ہے اور شہر کے عوام کا جناب الطاف حسین پر اعتماد ایک مرتبہ پھر ثابت ہوچکا ہے لیکن افسوس کہ ایم کیوایم کو حاصل عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چاہے حکومت سندھ منتخب بلدیاتی نمائندوں کواختیارات اور وسائل نہ دے لیکن ہم نے از خود کراچی شہر کی صفائی کا بیڑا اٹھالیاہے ، یہ شہر بانیان پاکستان کی اولادوں کاشہر ہے ، یہ شہر چلتا ہے تو پورا پاکستان پلتا ہے ۔ ہم بغیر وسائل سے عوامی طاقت کے ذریعے کراچی کو صاف کرکے دم لیں گے ۔شہر کراچی کے نامزد حق پرست میئر وسیم اختر نے لائینز ایریا کی یوسی 9اور 11میں صفائی مہم کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صفائی مہم کے ذریعے کنٹونمنٹ کے علاقوں میں بھی صفائی کی جارہی ہے لیکن افسوس کہ حکومت سندھ ہمارا ساتھ نہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری صفائی مہم میں بوہری کمیونٹی ، وکلاء ، طالب علم اور این جی اوز سب بڑ ھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں کیونکہ کراچی سب کا شہر ہے اور کراچی کے عوام اپنے شہرکو صاف ستھرا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام کا مینڈیٹ ایم کیوایم کے پاس ہے اس لئے سندھ حکومت میئر کراچی کو اختیارات نہیں دے رہی ہے اور عوامی مینڈیٹ قبول نہیں کررہی ہے ، کراچی پاکستان کو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے اورکراچی کے شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل میں مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کھلی کراچی دشمنی ہے ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ارشد حسن، ڈاکٹر عبدالقادرخانزادہ، کمال ملک ، مطیع الرحمان ، محترمہ ریحانہ نسرین ، گلفرازخان خٹک، اظہار احمد خان، عارف خان ایڈووکیٹ، محترمہ زریں مجید، اسلم آفریدی، عادل خان، زاہد منصوری ، منتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین بھی موجود تھے۔
تصاویر

4/25/2024 6:36:23 PM