Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت سندھ کے غیرجمہوری فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دینا حق کی فتح ہے، الطاف حسین


حکومت سندھ کے غیرجمہوری فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دینا حق کی فتح ہے، الطاف حسین
 Posted on: 2/10/2016
حکومت سندھ کے غیرجمہوری فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دینا حق کی فتح ہے، الطاف حسین
پیپلز پارٹی کی حکومت عددی اکثریت کی بنیاد پر سندھ اسمبلی کے ایوان میں سیاہ قوانین منظور کرارہی ہے، الطاف حسین
صوبہ سندھ میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں مزید تاخیرنہ کی جائے اور بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات جلد سے جلد کرائے جائیں، سپریم کورٹ سے مطالبہ
سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حق پرست کارکنان وعوام کو زبردست مبارکباد پیش کرتا ہوں، الطاف حسین
سندھ ہائی کورٹ میں مدلل انداز میں ایم کیوایم کامقدمہ لڑنے پر بیرسٹر فروغ نسیم کو زبردست خراج تحسین
بین الاقوامی شہرت یافتہ آئینی ماہربیرسٹر فروغ نسیم سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔10، فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین ،وائس چیئرمین اورمخصوص نشستوں کیلئے بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات کیلئے حکومت سندھ کے غیرجمہوری فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کالعدم قراردینے پر حق پرست عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو حق کی فتح قراردیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بین الاقوامی شہرت یافتہ آئینی ماہر بیرسٹر فروغ نسیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں جناب الطاف حسین نے عدالت عالیہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف ایم کیوایم کی پٹیشن دائر کرنے اور مدلل انداز میں ایم کیوایم کامقدمہ لڑنے پر بیرسٹر فروغ نسیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت عددی اکثریت کی بنیاد پر سندھ اسمبلی کے ایوان میں نہ صرف سیاہ قوانین منظورکرارہی ہے بلکہ بلدیاتی اداروں کے اختیارات بھی سلب کررہی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی آمرانہ ذہنیت کی مالک ہے اور اسے عوام کے بنیادی مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اب جبکہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات کے غیر جمہوری فیصلے کو کالعدم قراردیاجاچکا ہے لہٰذا میں سپریم کورٹ سے پرزوراپیل کرتا ہوں کہ صوبہ سندھ میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں مزید تاخیرنہ کی جائے اور بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات جلد سے جلد کرائے جائیں تاکہ سندھ کے شہری عوا م کے بنیادی مسائل حل کیے جاسکیں ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سندھ کے غیرجمہوری فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کالعدم قراردینے پررابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات کے ارکان ، حق پرست عوامی نمائندوں، ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران ،کارکنان اور حق پرست عوام بالخصوص بیرسٹرفروغ نسیم سمیت ایم کیوایم کے تمام قانونی مشیروں کو زبردست مبارکباد اور خراج تحسین بھی پیش کیا۔

4/19/2024 12:09:26 PM