Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ساتویں ’’کراچی لیٹریچر فیسٹول ‘‘ میں آنیوالے معروف شخصیات کے اعزاز میں نامزد مئیر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ کی جانب سے ظہرانہ


ساتویں ’’کراچی لیٹریچر فیسٹول ‘‘ میں آنیوالے معروف شخصیات کے اعزاز میں نامزد مئیر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ کی جانب سے ظہرانہ
 Posted on: 2/7/2016 1
ساتویں ’’کراچی لیٹریچر فیسٹول ‘‘ میںآنیوالے معروف شخصیات کے اعزاز میں نامزد مئیر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ کی جانب سے ظہرانہ 
کراچی کے مقامی ہوٹل میں ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، محترمہ نسرین جلیل اور سید امین الحق نے خصوصی شرکت کی
ظہرانے میں امریکی، سوئز اور آسٹریلوی قونصل جنرلز کے علاوہ بین الاقوامی شہرت کے حامل ادیب و قلمکاروں کی شرکت
کراچی پرامن اورادب و تہذیب سے لگاؤ رکھنے والے لوگوں کا شہر ہے،وسیم اختر کی استقبالیہ گفتگو
کراچی ۔۔۔7فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نامزد مئیر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ڈاکٹر ارشد وہرہ کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں لگنے والے ساتویں سہ روزہ ’’کراچی لیٹریچر فیسٹول ‘‘ میں شریک ملکی و بین الاقوامی مندوبین ، صحافی حضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل اور رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق نے خصوصی شرکت کی،ظہرانے میں امریکی ، سوئز اور آسٹریلوی قونصل جنرلز کے علاوہ بین الاقوامی شہرت کے حامل معروف ادیب و دانشور خان ظفر افغانی،معروف ادیب مستنسر حسین تاررڑ،آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیل، معروف صحافی، دانشور اور تجزیہکار رفیق شیخ، الیاس شاکر، مختار عاقل، مظہر عباس، مجاہد بریلوی، رضوان صدیقی، محمود خان، غازی صلاح الدین، امتیاز خان فاران اور دیگر سمیت بین الاقوامی قلم کاروں ،ادیبوں ، مندوبین و دیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر بین الاقوامی شرکاء کو کراچی آمد پر خوش آمدید کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہاکہ کراچی پرامن اورادب و تہذیب سے لگاؤ رکھنے والے لوگوں کا شہر ہے،آج ظہرانے کا مقصد کراچی لیٹریچر فیسٹول کے شرکاء و منتظمین کی جانب سے کراچی میں ادبی سرگرمیوں کو سراہانا اور انہیں مبارک باد پیش کرناہے۔انہوں نے کہا کہ میں کراچی کے آئندہ مئیر کی حیثیت سے یہاں موجود معززین کو یقین دلاتاہوں کہ میں ہم ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی تعمیری و ادبی سرگرمیاں کراچی میں امن و آتشی اور مثبت سوچ کے فروغ میں کارگر ثابت ہوں گی تاکہ کراچی کو ترقی یافتہ شہر بنایا جاسکے کیوں کہ کراچی کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے،کراچی کے عوام نے جناب الطاف حسین کے نمائندوں کو مینڈیٹ دیا ہے لہٰذا ہماری بھر پور کوشش ہے کہ یہاں کے عوام کو صحت مند اور ادبی سرگرمیاں فراہم کرکے نوجوان نسل کو ملک و قوم کیلئے تعمیری ذہنیت کا حامل بنا سکیں۔اس موقع پر شرکاء کو ایم کیوا یم کی لٹریچر کمیٹی کی جانب سے جناب الطاف حسین کی تصانیف پر مبنی گفٹ بھی دیا گیا ۔
قبل اذیں وسیم اختراور ارشد وہرہ نے ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل اور امین الحق کے ہمراہ ’’ساتویں کراچی لٹریچر فیسٹول‘‘ میں ایم کیوا یم لٹریچر کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے بک اسٹال اوردیگرکمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کیا 











مزید تصاویر

4/26/2024 7:21:25 PM