Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاقت آباد اور آرام باغ کی مارکیٹوں میں نقب زنی کی اورداتوں پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کااظہار مذمت


لیاقت آباد اور آرام باغ کی مارکیٹوں میں نقب زنی کی اورداتوں پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کااظہار مذمت
 Posted on: 2/7/2016 1
لیاقت آباد اور آرام باغ کی مارکیٹوں میں نقب زنی کی اورداتوں پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کااظہار مذمت
شہر میں سخت سیکورٹی کے باوجود دو بڑی مارکیٹوں میں ڈکیتیوں کی وارداتیں لمحہ فکریہ ہے ، ارکان سندھ اسمبلی 
لیاقت آباد اور آرام باغ کی مارکیٹوں میں نقب زنی سے شہر میں امن وامان اور جرائم پر قابو پانے کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے، ارکان سندھ اسمبلی 
شہر کی مارکیٹوں میں نقب زنی کی وارداتوں کا سلسلہ بند کرانے کیلئے مثبت نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں، ارکان سندھ اسمبلی 
کراچی ۔۔۔ 07؍ فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے لیاقت آباد اور آرام باغ کی مارکیٹوں میں نقب زنی کی اورداتوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ شہر میں سخت سیکورٹی کے باوجود دو بڑی مارکیٹوں میں ڈکیتیوں کی وارداتیں لمحہ فکریہ ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی شہر کی بڑی مارکیٹوں کو رات کی تاریکی میں لوٹا جاچکا ہے اور تاجروں اور دکانداروں کو راتوں رات کنگال کیاجاچکا ہے اور اس کے خلاف تاجروں اور دکاندروں کے احتجاج کے باوجود نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کا قانون کی گرفت سے محفوظ رہنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بلند و دعوؤں کی کھلی نفی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہر کی مارکیٹوں میں ڈکیتیوں کی وارداتوں سے دکانداروں اور تاجروں کا اعتماد بددلی میں تبدیل ہورہا ہے اور اس کے خلاف تنگ آکر احتجاج تک پر مجبور ہیں اور ان کے احتجاج پر کوئی توجہ نہ دینا اور مارکیٹوں میں ڈکیتیوں کی وارداتوں کا سدباب نہ کرنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لیاقت آباد اور آرام باغ کی مارکیٹوں میں نقب زنی سے شہر میں امن وامان اور جرائم پر قابو پانے کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے اور باشعور لوگ شہر میں امن وامان اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے دعوؤں کو نہ صرف سمجھ رہے ہیں بلکہ اس پر اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم لیاقت آباد اور آرام باغ کے دکانداروں اور تاجروں کے ساتھ ہے اور اس سلسلے میں آج ایم کیوایم کا وفد آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر متعلقہ حکام سے ملاقاتیں بھی کریگا اور ڈکیتیوں کی وارداتوں پر تاجروں اور دکانداروں میں پائے جانے والے غم و غصہ اور احتجاج کی صورتحال سے آگاہ کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں امن وامان کے دعوے اس وقت اچھے لگتے ہیں جب شہر میں لوگوں کی جان ومال محفوظ ہو ، انصاف کی فراوانی ہو ، قانون کی پابندی ہو اور اس کے بغیر امن و امان کے دعوے کرنا دھوکہ دہی کے مترادف ہے ۔ حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ لیاقت آباد اور آرام باغ کی مارکیٹوں میں نقب زنی کی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، اس میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور شہر کی مارکیٹوں میں نقب زنی کی وارداتوں کا سلسلہ بند کرانے کیلئے مثبت نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 

4/23/2024 3:26:40 AM