Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ میں جو سیاست ہو رہی ہے وہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاست نہیں ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


سندھ میں جو سیاست ہو رہی ہے وہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاست نہیں ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 8/17/2013
سندھ میں جو سیاست ہو رہی ہے وہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاست نہیں ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے اور نظریئے کے پیروکار ہی حق و سچ کی راہ پر چلنے کی ہمت کرسکتے ہیں، اشفاق منگی
پیغام حق پرستی کو پھیلنے سے روکنے کیلئے باطل قوتیں ایم کیوایم کے خلاف سازش کررہی ہیں، شبیر قائم خانی
عوام کی خدمت ہی ایم کیوایم کا منشور ہے، نامزد حق پرست امیدوار ڈاکٹر ظفر کمالی
پی ایس 64 کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار کی انتخابی مہم کے سلسلے میں میر پور خاص میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب
میر پور خاص ۔۔۔17، اگست2013ء 
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میر پور خاص میں پی ایس 64کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں فتح یقیناً پتنگ کی ہی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس 64میر پور خاص کی نشست پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار ڈاکٹر ظفر کمالی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نامزد حق پرست امیدوار ڈاکٹر ظفر کمالی کو ضمنی الیکشن میں اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین ، ایم کیوایم میر پور خاص زون کے زونل انچارج شبیر قائمی و اراکین ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی وسیم حسین ، اشفاق منگی ، صابر حسین قائم خانی ، دلاور قریشی اور پی ایس 64کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار ڈاکٹر ظفرکمالی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے انتخابی جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر پور خاص ایک تاریخی شہر ہے اور اس شہر کی حق پرست عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں اس لئے حق پرست امیدوار کا کسی سے مقابلہ نہیں ہے اور آج کے جلسہ عام میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں جو سیاست ہورہی ہے وہ ذو الفقار علی بھٹوا ور محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاست نہیں ہے ، لوگ روٹی کپڑا اور مکان کی تلاش میں اپنی زندگیاں ختم کرنے پر مجبور ہیں اور حکمران طبقے نے عوام کو صرف اپنے ذاتی مفاد کیلئے ایک دوسرے سے دست و گریباں کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سندھ میں نفرتوں اور لسانیت کی سیاست کا خاتمہ کیا اور اسی طرز سیاست کی بدولت آج سندھ میں سندھی بولنے والے اور اردو بولنے والے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر سندھ کی ترقی اور تعمیر میں مصروف عمل ہیں ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے جلسہ عام کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 22اگست کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدوار ڈاکٹر ظفر کمالی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں اور جناب الطاف حسین کی قیادت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کریں۔ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اشفاق منگی نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفے اور نظریئے کے پیرو کار ہی حق و سچ کی راہ پر چلنے کی ہمت کرسکتے ہیں آج کے جلسہ عام میں میر پور خاص کے عوام کی شرکت نے حق پرست امیدوار کی کامیابی کا اعلان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ دھرتی محبت کرنے والوں کی دھرتی ہے اور اس دھرتی کی خدمت کرنے والے ہی آپ کے ووٹوں کے صحیح حقدار ہیں ۔ جلسہ عام سے ایم کیوایم میر پور خاص کے زونل انچارج شبیر قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغامِ حق پرستی کو پھیلنے سے روکنے کیلئے باطل قوتیں ایم کیوایم کے خلاف سازش کررہی ہیں لیکن ناکامی ان کا مقدر ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی جدوجہد صرف اور صرف عوامی خدمت پر مبنی ہے اور عوام دشمن عناصر جناب الطاف حسین کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں تاکہ عوام کو قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دور کردیاجائے جو ناممکن ہے ۔ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس 64کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار ڈاکٹر ظفر کمالی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک کے غریب ومظلوم عوام کا مقدمہ لڑا اور اس کی پاداش میں آج بھی جلا وطنی کی کربناک زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت ہی ایم کیوایم کا منشور ہے جس کا عملی ثبوت ایم کیوایم نے عوامی نمائندوں نے ہمیشہ دیا ہے ۔ 

4/19/2024 9:38:12 PM