Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام تر مظالم کے باوجود ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ الطاف حسین


تمام تر مظالم کے باوجود ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/25/2015
تمام تر مظالم کے باوجود ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کو آزادانہ طور پر انتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی ہے، اس کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے
ہمیں آزادی سے الیکشن میں حصہ لینے دیا جائے اور ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی نہ لگائی جائے 
وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ اور وزیردفاع مداخلت کریں اور ایم کیوایم کو آزادانہ طور پر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دلوائیں
مظالم کے خلاف کل کراچی میں ایک پرامن بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
جنا ح گراؤنڈ عزیزآبادمیں کارکنوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 25 نومبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اعلان کیاہے کہ پولیس ورینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے یونٹ وسیکٹردفاتراورانتخابی دفاترپر چھاپوں ، گرفتاریوں اورتمام ترمظالم کے باوجود ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کابائیکاٹ نہیں کرے گی ۔ انہوں نے اس بات کااعلان بدھ کی شب جنا ح گراؤنڈ عزیزآبادمیں کارکنوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ہزاروں نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین کارکنوں نے شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایالیکن پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے مہاجروں کوآج تک دل سے تسلیم نہیں کیا، مختلف ادوارمیں مہاجروں کے حقوق غصب کئے گئے ، ان کاقتل عام کیاگیا، کوٹہ سسٹم اوردیگراقدامات کے ذریعے مہاجروں کی حق تلفی کی گئی ۔ ہم نے مہاجروں کے حقوق کے لئے جدوجہد کا آغاز کیا تو ہمیں ریاستی طاقت سے کچلنے کی کوشش کی گئی، 19جون 1992ء کوایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کیاگیا اورایم کیوایم کے کارکنوں کاماورائے عدالت قتل عام کیاگیا۔حالیہ آپریشن 2013ء میں جرائم پیشہ عناصر اوردہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے نام پر شروع کیاگیا لیکن ایم کیوایم کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ اتحادٹاؤن میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے رینجرزپر حملہ کرکے چاراہلکاروں کوشہیدکردیا، ہمیں بھی اس واقعہ پر افسوس ہے اورہم نے اس واقعہ کی مذمت بھی کی لیکن دہشت گردوں کے بجائے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کوگرفتارکیاجارہاہے، بلدیاتی انتخابات کی مہم جاری ہے ، تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کوانتخابی سرگرمیوں کی آزادی ہے لیکن ایم کیوایم کوآزادانہ طورپر انتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی ہے، اس کے دفاترپر چھاپے مارے جارہے ہیں، اس کے کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے، آج بھی کورنگی میں ایم کیوایم کے سیکٹرآفس پر چھاپہ ماراگیا اور ایم کیوایم کے کئی ذمہ داروں اورکارکنوں کو گرفتارکرلیاگیا۔جناب الطاف حسین کہاکہ ان زیادتیوں اورریاستی مظالم کے ذریعے ایم کیوایم کوبلدیاتی انتخابات کابائیکاٹ کرنے پر مجبورکیاجارہاہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پولیس ورینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے یونٹ وسیکٹر دفاتر اورانتخابی دفاترپر چھاپوں ، گرفتاریوں اورتمام ترمظالم کے باوجود ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کابائیکاٹ نہیں کرے گی اورپرامن طورپراپنے حقوق کی جدوجہدجاری رکھے گی۔ جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن سے کہاکہ ہمیں آزادی سے الیکشن میں حصہ لینے دیاجائے اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی نہ لگائی جائے ۔ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار اوروزیردفاع خواجہ آصف سے مطالبہ کیاکہ وہ مداخلت کریں اور ایم کیوایم کو آزادانہ طورپر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دلوائیں۔ انہوں نے اعلان کیاکہ ان مظالم کے خلاف کل کراچی میں ایک پرامن بڑااحتجاجی مظاہرہ کیاجائے گااوران چھاپوں گرفتاریوں پر پرامن طورپراپنااحتجاج ریکارڈ کیاجائے گا۔ 






مزید تصاویر

4/26/2024 7:19:19 AM