Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے، رابطہ کمیٹی


حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/24/2015
حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے، رابطہ کمیٹی
واردات میں ملوث دہشت گرد پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والا شاہد بکک کیلئے کام کرتا ہے، رابطہ کمیٹی
جس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ سمیت قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، رابطہ کمیٹی
اس دہشت گرد نے مبینہ طور پر ایم کیوایم کے دیگر رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کا بھی اعتراف کیا ہے، رابطہ کمیٹی
کراچی میں امن وامان تباہ کرنے کے ذمہ دار جو عناصر سامنے آرہے ہیں ان کا تعلق کالعدم جہادی تنظیموں، امن کمیٹی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سے ہے لیکن آپریشن کا نشانہ صرف ایم کیوایم بنی ہوئی ہے ، رابطہ کمیٹی
رشید گوڈیل کے قتل کی سازش میں ملوث عناصر کو عوام کے سامنے بے نقاب کیاجائے،رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔24، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کی تحقیقات کرائی جائے اور اس سازش میں ملوث عناصر کو عوام کے سامنے بے نقاب کیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مسلح دہشت گردوں نے اگست2015 ء میں ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کو ان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتارہونے والے دہشت گرد نے مبینہ طورپر انکشاف کیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے شاہد بکک کیلئے کام کرتا ہے اوروہ رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ سمیت قتل کی متعددوارداتوں میں ملوث ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شاہد بکک ، بلدیاتی انتخابات میں ضلع وسطی یوسی 44 سے پیپلزپارٹی کا نامزد امیدوار بھی ہے جبکہ رشید گوڈیل پر حملے میں ملوث دہشت گرد نے مبینہ طورپر ایم کیوایم کے دیگر رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کا بھی اعتراف کیا ہے جس میں حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ بھی شامل ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کراچی میں امن وامان تباہ کرنے کے ذمہ دار جو عناصر سامنے آرہے ہیں ان کا تعلق کالعدم جہادی تنظیموں ، امن کمیٹی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سے ہے لیکن کراچی آپریشن کا نشانہ صرف اور صرف ایم کیوایم اور اس کے کارکنان بنے ہوئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیاکہ عبدالرشید گوڈیل پرقاتلانہ حملے میں ملوث دہشت گرد کے اعترافی بیان کی روشنی میں قاتلانہ حملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور اس سازش میں ملوث عناصر کو عوام کے سامنے بے نقاب کیاجائے ۔

4/19/2024 7:01:32 AM