Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی انتخابی مہم زبردست جوش وخروش کے ساتھ جاری ہے


بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی انتخابی مہم زبردست جوش وخروش کے ساتھ جاری ہے
 Posted on: 11/23/2015
بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی انتخابی مہم زبردست جوش وخروش کے ساتھ جاری ہے
انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز نیو کراچی میں بڑا انتخابی جلسہ اور نارتھ ناظم آباد میں معززین کا اجلاس منعقد ہوا 
عوام کی ایم کیوایم کے پرچموں اور پتنگ کے ماڈلز کے ہمراہ شرکت ، جناب الطاف حسین کے حق میں پرجوش نعرے بازی 
انتخابی جلسے اور اجلاس کے شرکاء نے حق پرست امیدواران پر اپنے بھر پور اعتماد کااظہار کیا اور الیکشن فنڈز میں چندہ بھی دیا
بلدیاتی الیکشن کے موقع پر وہ نام نہاد رہنماشہر کراچی کے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں جو ہمیں ننگا بھوکا اور کالا کلوٹا کے القابات دیکر طنز کے نشتر برساتے آئے ہیں ، رابطہ کمیٹی ارکان کمال ملک ، ریحانہ نسرین 
ایم کیوایم کی انتخابی سرگرمیاں اور جلسے مخالفین کیلئے واضح طور پر شکست کا پیغام ہے، سی ای سی انچارج وسیم اختر 
کراچی میں ایم کیوایم کی جیت کے آگے بندھ باندھنے والے باز آجائیں ، ارکان قومی اسمبلی عبد الوسیم ، شیخ صلاح الدین ، ریحان ہاشمی
جماعت اسلامی 2001ء کا بلدیاتی انتخاب ایم کیوایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے جیتی تھی لیکن اس نے شہر کراچی اور اس کے عوام کیلئے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن 
کراچی ۔۔۔23، نومبر2015ء 
بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی انتخابی مہم زبردست جوش وخروش کے ساتھ جاری ہے ۔ شہر میں ایم کیوایم کے مختلف سیکٹرز اور یونٹوں کے زیر اہتمام انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیاجارہا ہے جبکہ انتخابی دفاتر پر ایم کیوایم کے تنظیمی ترانے بجائے جارہے ہیں جس کے باعث شہر بھر میں زبردست انتخابی گہما گہمی دکھائی دے رہی ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز نیو کراچی میں بڑا انتخابی جلسہ اور نارتھ ناظم آباد میں معززین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ انتخابی جلسے اور اجلاس سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے بھی لندن سے خصوصی طور پر ٹیلی فونک خطاب کیا جبکہ انتخابی جلسے اور اجلاس سے دیگر خطاب کرنے والوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کمال ملک ، ریحانہ نسرین ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی عبد الوسیم ، ریحان ہاشمی ، شیخ صلاح الدین اور سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن شامل تھے۔نیو کراچی میں منعقدہ انتخابی جلسے کے شرکاء ایم کیوایم کے پرچم اور انتخابی نشان پتنگ کے ماڈلزلیکر شریک ہوئے اور اس موقع پر انہوں نے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی اور حق پرست نامزد امیدواران پر اپنے بھر پور اعتماد کااظہار کیا جبکہ الیکشن فنڈز میں چندہ بھی جمع کرایا۔ انتخابی جلسے اور اجلاس سے اپنے خطاب میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کمال ملک اور محترمہ ریحانہ نسرین نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے موقع پر وہ نام نہاد رہنماشہر کراچی کے عوام سے ہمدردی کے دعوے کررہے ہیں اور ووٹ مانگ رہے ہیں جو ہمیں ننگا بھوکا اور کالا کلوٹا کے القابات دیکر طنز کے نشتر برساتے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی عوامی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے ، کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل اور لاپتا کیا گیا اور چھاپے و گرفتاریوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے لیکن اس کے باوجود عوامی محبت اور عقیدت جناب الطاف حسین سے ختم نہیں کی جاسکی اور بلدیاتی انتخابات میں شہر کراچی کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایم کیوایم مخالفین کو بتا دیں گے کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم ہی شہر کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور یہاں پر قبضے کی سوچ رکھنے والے ذلیل و خوار ہوں گے ۔ سی ای سی کے انچارج وسیم اختر نے اپنے خطاب میں کہاکہ جیسے جیسے بلدیاتی انتخابات قریب آرہے ہیں ایم کیوایم کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ رہی ہیں اور ایم کیوایم کی انتخابی سرگرمیاں اور جلسے مخالفین کیلئے واضح طور پر شکست کا پیغام ہے اور اسی لئے وہ انتخابات سے راہِ فرار کے راستے تلاش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں ایک بار پھر کراچی کے عوام نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو اوقات یاد دلا دیں گے اور ثابت کردیں گے کہ شہر کراچی اور اس کے عوام کا اگر کوئی پسندیدہ لیڈر ہے تو صرف اور صرف جناب الطاف حسین ہیں ۔ حق پرست ارکان قومی اسمبلی عبد الوسیم ، شیخ صلاح الدین اور ریحان ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ بلدیاتی انتخابات کا معرکہ ایم کیوایم حیدرآباد ، میر پور خاص اور سکھر سے جیت چکی ہے اور اب کراچی میں ایم کیوایم کی جیت کے آگے بندھ باندھنے والے باز آجائیں اور ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو کھلے دل سے تسلیم کرلیں ۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے اپنے خطاب میں کہاکہ جماعت اسلامی 2001ء کا بلدیاتی انتخاب ایم کیوایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے جیتی تھی لیکن اس نے شہر کراچی اور اس کے عوام کیلئے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا اور پانچ سال جماعت اسلامی کے میئر نے راج کرنے کے باوجود عوام کو کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ 2005ء میں جب حق پرست قیادت نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ اور کامیاب ہوئی تو حق پرست بلدیاتی قیادت نے دن رات ایک کرکے کراچی کا نہ صرف نقشہ تبدیل کردیا بلکہ اسے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست میں لاکھڑا کیا اور یہ سب کچھ جناب الطاف حسین کی قیادت کی بدولت ممکن ہوا اور انشاء اللہ 2015ء کے بلدیاتی انتخابات کو جیت کر حق پرست قیادت شہر کراچی اور اسکے عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے ایک لمحہ ضائع نہیں کرے گی اور شہریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ان کے مسائل اور مشکلات کو حل کرکے دکھائے گی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5دسمبر کے دن اپنا قیمتی ووٹ حق پرست امیدواران کے حق میں استعمال کریں اور غریب ومتوسط طبقے کی حق پرست قیادت کو کامیاب کراکر اپنے لئے خوشحالی کی راہ، ہموار کریں ۔ 


4/19/2024 7:25:51 PM