Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لوڈ شیڈنگ اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے ’’اپنی مدد آپ کے تحت‘‘ شمسی اور متبادل توانائی کے منصوبوں پر کام کریں۔ الطاف حسین


لوڈ شیڈنگ اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے ’’اپنی مدد آپ کے تحت‘‘ شمسی اور متبادل توانائی کے منصوبوں پر کام کریں۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/10/2013
لوڈ شیڈنگ اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے ’’اپنی مدد آپ کے تحت‘‘ شمسی اور متبادل توانائی کے منصوبوں پر کام کریں۔ الطاف حسین
ایم کیوایم اس معاملہ پر ’’لیڈنگ رول‘‘ ادا کر ے اور کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہروں میں گھروں اور عمارات کو شمسی اور متبادل توانائی سے بجلی فراہم کرنے کیلئے کام کیا جائے
اس سلسلے میں جلد از جلد کام کا آغاز کر دیا جائے۔ نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور ارکان اسمبلی سے فون پر گفتگو
ایم کیوایم کے سینیٹرز اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی متبادل توانائی کے پروجیکٹس میں استعمال ہونے والی اشیاء کی در آمد پر ڈیوٹی معاف کروانے کیلئے قانون سازی کرائیں
متبادل توانائی کے پرائیویٹ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ان منصوبوں کو زر تلافی دیا جائے۔ حکومت سے مطالبہ
انجینئرنگ کے شعبہ سے وابستہ نوجوان متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے پروجیکٹس تیار کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں
لندن۔۔۔10، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورمنتخب اراکین کوہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کیلئے صرف حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے’’ اپنی مدد آپ کے تحت ‘‘شمسی توانائی اورمتبادل توانائی کے منصوبوں پر کام کریں جس سے شہریوں کوبجلی اور پانی جیسی بنیادی ضر وریات فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایم کیوایم اس معاملہ پر’’ لیڈنگ رول ‘‘ اداکر ے اور کراچی ،حیدرآباد اورملک کے دیگر شہروں میں زیادہ سے زیادہ گھروں اورعمارات کوشمسی توانائی سے بجلی فراہم کرنے کیلئے کام کیاجائے ۔انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اورارکان اسمبلی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ بات واضح ہے کہ دہشت گردی کے بعدپاکستان کو درپیش ایک بڑا چیلنج توانائی کابحران بھی ہے۔مسلسل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نہ صرف شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے بلکہ ملک میں صنعتی عمل کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہاہے۔ بجلی کی مسلسل بندش کی وجہ سے ہزاروں صنعتی یونٹس مجبوراً بیرون منتقل ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے بیروزگاری کے بحران میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے دہشت گردی کی طرح توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے بھی قومی سطح پرکوئی متفقہ پالیسی نظرنہیں آرہی ہے۔ اس صورتحال کاایک حل تویہ ہے کہ پورامعاملہ حکومت پر چھوڑکرہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں جبکہ دوسرا اوربہترحل یہ ہے کہ ہم اپنی مددآپ کے تحت توانائی کے متبادل ذرائع کے استعمال پر کام کریں تاکہ ملک اوراسکے شہریوں کے مسائل میں کمی آسکے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ نے پاکستان کو جو قدرتی وسائل عطاکئے ہیں ان میں شمسی توانائی سرفہرست ہے،اگرہم اس توانائی کاصحیح طریقے سے استعمال کرسکیں تو ملک میں بجلی کے بحران پر بہت جلدقابو پاسکتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی،سینیٹرز اورارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پر انحصارکرنے کے بجائے اپنی مددآپ کے تحت شمسی توانائی اورمتبادل توانائی کے ذریعے لوڈشیڈنگ اوربجلی کے بحران پر قابوپانے کے منصوبے پر کام کریں۔اس سلسلے میں جلدازجلد کام کاآغاز کردیاجائے اورکوشش کی جائے کہ کراچی، حیدرآباد اورملک کے دیگرشہروں،قصبوں میں گھروں،دفاتر اورعوامی خدمات کی زیادہ سے زیادہ عمارات کو شمسی توانائی پرمنتقل کیا جاسکے تاکہ بجلی کے بحران پر قابوپایاجائے اوربچائی جانیوالی بجلی سے لوڈشیڈنگ میں کمی آسکے۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینیٹرزاور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کوہدایت کی کہ وہ متبادل توانائی کے پروجیکٹس میں استعمال ہونے والی اشیاء کی درآمدپر ڈیوٹی معاف کروانے کیلئے قانون سازی کرائیں ۔ انہوں نے حکومت سے بھی کہاکہ متبادل توانائی کے پرائیویٹ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اوران منصوبوں کو زرتلافی دیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گھروں ،دفاتراورصنعتوں کیلئے بجلی کی ضروریات شمسی توانائی سے پوری کرکے ملک میں جاری بجلی کے بحران پر قابوپانے میں معاون ومدد گارثابت ہوں اوراس مد میں خرچ ہونے والے کثیرزرمبادلہ کوبچاسکیں۔ جناب الطاف حسین نے انجینئرنگ کے شعبہ سے وابستہ نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ متبادل ذرائع سے سستی بجلی پیداکرنے کے پروجیکٹس تیارکرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ایسے ہنرمندنوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے اورانہیں اپنے پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے آسان شرائط پر قرضے اورزمین فراہم کرے۔


5/19/2024 4:16:18 AM