Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

واقعہ کربلا عالم اسلام کیلئے ایک مشعل راہ ہے جو حق پر ثابت قدم رہنے کا سبق دیتا ہے۔ الطاف حسین


واقعہ کربلا عالم اسلام کیلئے ایک مشعل راہ ہے جو حق پر ثابت قدم رہنے کا سبق دیتا ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/23/2015
واقعہ کربلا عالم اسلام کیلئے ایک مشعل راہ ہے جو حق پر ثابت قدم رہنے کا سبق دیتا ہے۔ الطاف حسین
واقعہ کربلا سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ باطل چاہے کتنا ہی طاقتور اور تعداد میں کثیر کیوں نہ ہو حق پرستی کا تقاضہ ہے کہ کسی بھی قیمت پر باطل پرست قوتوں کے سامنے سر خم نہ کیا جائے۔ الطاف حسین
امام حسینؓ اور اہل بیتؓ سے عقیدت و محبت کا تقاضہ ہے کہ باطل قوتوں کے بجائے اہل حق کا ساتھ دیا جائے۔ الطاف حسین
یوم عاشور کے موقع پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا بیان
لندن ۔۔۔ 23؍ اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں حق پر ثابت قدم رہنے کا وہ عظیم سبق دیتا ہے جو رہتی دنیا تک تمام عالم اسلام کیلئے ایک مشعل راہ ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ ، اہل ابیت ؓ اور ان کے رفقاء نے اسلام کی بقاء اور حق کی سربلندی کی خاطر ظالم و جابر قوتوں کے آگے سرخم کرنے کے بجائے اپنے کنبے کا سرکٹانا قبول کیا لیکن باطل پرست یزیدکی بیعت کرنا قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید الشہداء حضرت امام حسینؓ اور اہل بیت اطہار نے اسلام کی بقاء و حق کی خاطر میدان کربلا میں لازوال قربانیاں دیتے ہوئے جو تسلیم و رضا ، صبر و استقامت، عزم و ہمت اور ایثار و قربانی کو جو مثال قائم کی وہ رہتی دنیا تک حق و سچ کی راہ میں جدوجہد کرنے والوں کیلئے ایک مشعل راہ کی سی حیثیت رکھتی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ واقعہ کربلا سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ باطل چاہے کتنا ہی طاقتور اور تعداد میں کثیر کیوں نہ ہو حق پرستی کاتقاضہ ہے کہ کسی بھی قیمت پر باطل پرست قوتوں کے سامنے سر خم نہ کیا جائے بلکہ حق او رسچ کی راہ میں بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہ کیاجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور اہل بیتؓ سے عقیدت و محبت کا تقاضہ ہے کہ ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے باطل قوتوں کے بجائے اہل حق کا ساتھ دیاجائے۔ جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ، مشائخ و عظام اور اہل علم افراد سمیت عوام سے اپیل کی کہ وہ آپس میں بھائی چارے کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کے احترام کے جذبے کو فروغ دیں تاکہ اسلام دشمن عناصر جو اسلامی ممالک میں فسادات اور نفرت کے خواہشمند ہیں ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جاسکے اور ساتھ ہی اپنے ارد گرد مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کے دن کی حرمت اور تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی اپنی سطح پر ہر ممکن اور عملی کردار ادا کریں ۔ 
English Viewers

4/26/2024 4:49:14 PM