Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد میں ایم کیوایم کے 22 چیئرمین وائس چیئرمین اور 198 جنرل کونسلرز بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں، سید شاہد پاشا


حیدرآباد میں ایم کیوایم کے 22 چیئرمین وائس چیئرمین اور 198 جنرل کونسلرز بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں، سید شاہد پاشا
 Posted on: 10/18/2015
حیدرآباد میں ایم کیوایم کے 22 چیئرمین وائس چیئرمین اور 198 جنرل کونسلرز بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں، سید شاہد پاشا
حق پرست بلدیاتی امیدواران کی بلامقابلہ کامیابی جناب الطاف حسین پر عوام کے اعتماد کا ثبوت اور مخالفین کیلئے پیغام ہے
جناب الطاف حسین کی جانب سے حیدرآباد کے عوام، کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
انشاء اللہ انتخابات کے دن حیدرآباد کے غیور عوام ایم کیوایم کے تمام مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا کی حیدر آباد میں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس
حیدرآباد۔۔۔18 ؍اکتوبر2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حیدر آباد سے بھاری تعداد میں حق پرست امیدواران کی بلا مقابلہ کامیابی شہیدوں کی قربانیوں کا صدقہ ہے جنہوں نے تحریک کے مشن و مقصد کیلئے اپنی جانیں قربان کر دیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے حیدرآباد میں بلدیاتی امیدواران کی بلا مقابلہ کامیابی پر حق پرست عوام کو جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش کرنے کیلئے حسرت موہانی ہوم اسٹیڈ ہال میں منعقدہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی ، ارشد حسن ، اسلم آفریدی ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی، حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی، حق پرست ارکان اسمبلی اور بلامقابلہ کامیاب ہونے والے بلدیاتی نمائندے انکے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پورے سندھ سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اورحیدر آباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے ایم کیوا یم کے نامزد امیدواران کا بلامقابلہ کامیاب ہونا عوام کے جناب الطاف حسین پر ماضی کی طرح بھرپور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حیدر آبا ماضی کی طرح آج بھی جناب الطاف حسین کا قلعہ ہے، حیدرآباد میں ایم کیوا یم کے 22چےئر مین وائس چےئر مین بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ 384جنرل کونسلرز میں سے198 جنرل کونسلرز بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے نامزد کردہ ایک چوتھائی سے زیادہ امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جس پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات2015-16میں حق پرست امیداواران کی شاندار کامیابی ایم کیو ایم کے تمام سیاسی مخالفین کیلئے یہ پیغام ہے کہ حیدرآباد جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور کوئی سازش یا جبر انہیں جناب الطاف حسین سے جدا نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں مہاجر دشمن عناصر کے سیاسی مفاد پرستوں کی دال نہیں گلے گی یہاں بہادر ،غیور ،جیالے اور باضمیر عوام کسی بھی قیمت پر اپنے اس اعزاز کو کھونے نہیں دیں گے،یہ کامیابی اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ چاہے کیسے ہی ظلم و ستم کے پہاڑکیوں نہ توڑلئے جائیں کتنے ہی زہریلے پروپیگنڈے کیوں نہ کر لئے جائیں ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں بڑی تعداد میں حق پرست بلدیاتی امیدواران کی بلامقابلہ کامیابی پر ہم جناب الطاف حسین کی جانب سے حیدرآباد کے عوام ،ایم کیو ایم کے کارکنوں ،ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں ،بچوں سمیت قوم کے ایک ایک فرد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اورانشاء اللہ انتخابات کے دن حیدرآباد کے غیور عوام ایم کیو ایم کے امیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر تمام مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے۔
English Viewers




4/18/2024 2:43:52 PM