Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شفیق موڑ پربرساتی نالے میں گاڑی گرجانے کے ناگہانی حادثے میں شہید ہونے والی خاتون محترمہ یاسمین اور ڈیڑھ سالہ بچہ عبیر خان اے پی ایم ایس او کے کارکن مظفر خان کی اہلیہ اور بیٹا تھے ، مظفر خان ابھی تک لاپتہ ہے ۔


شفیق موڑ پربرساتی نالے میں گاڑی گرجانے کے ناگہانی حادثے میں شہید ہونے والی خاتون محترمہ یاسمین اور ڈیڑھ سالہ بچہ عبیر خان  اے پی ایم ایس او کے کارکن مظفر خان کی اہلیہ اور بیٹا تھے، مظفر خان ابھی تک لاپتہ ہے
 Posted on: 8/6/2013 1
شفیق موڑ پر برساتی نالے میں گاڑی گر جانے کے ناگہانی حادثے میں شہید ہونے والی خاتون محترمہ یاسمین اور ڈیڑھ سالہ بچہ عبیر خان اے پی ایم ایس او کے کارکن مظفر خان کی اہلیہ اور بیٹا تھے، مظفر خان ابھی تک لاپتہ ہے 
مظفر خان کی اہلیہ اور بچے کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان اسمبلی، چیئرمین اے پی ایم ایس او، ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت 
کراچی۔۔۔6، اگست2013ء 
گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی طوفانی بارش میں شفیق موڑ (KBR)کے علاقے میں گاڑی نالے میں گرجانے کے ناگہانی حادثے میں شہید ہونے والی خاتون محترمہ یاسمین مظفر اور ڈیڑھ سالہ بچہ عبیر خان آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن سیکٹر E داؤد انجینئرنگ کالج کے کارکن مظفر خان کی اہلیہ اور بیٹے تھے جبکہ مظفر خان ابھی تک لاپتہ ہے۔ مظفر خان 2000ء میں داؤد انجینئرنگ کالج سے کیمیکل ڈپارٹمنٹ سے پاس آؤٹ ہوئے تھے، ان کی عمر  36سال تھی اور وہ اے پی ایم ایس او کے سرگرم کارکن تھے جبکہ مظفر خان کی مستقل رہائش حیدرآباد لطیف آباد میں تھی۔ برساتی نالے سے گاڑی نکالنے کیلئے حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی محمد رضا ، افتخار عالم اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان نیوی کے غوطہ خوروں، فائر بریگیڈ، گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد کی انتظامیہ کے ہمراہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک موجود رہے ۔ برساتی نالے سے گاڑی باہر نکالنے کے بعد حق پرست ارکان اسمبلی میتوں کو ان کی رہائشگاہ تک لے کر گئے اور تجہیز و تکفین کے انتظامات بھی انجام دیئے ۔ اس موقع پر انہوں نے سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی۔ 
دریں اثناء اے پی ایم ایس او کے کارکن مظفرخان کی اہلیہ اور بیٹے عبیر خان کو محمد شاہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہداء کی نماز جنازہ قباء مسجد نارتھ کراچی میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال ، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن، حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی ، چیئرمین اے پی ایم ایس او عبد الوہاب، سیکریٹری جنرل توصیف اعجاز، مرکزی کابینہ کے رکن عدیل ملک، اے پی ایم ایس او اور نارتھ کراچی سیکٹرز کے ذمہ داران، کارکنان، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ 


5/19/2024 5:27:37 AM