Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سندھ میں کم از کم دوصوبے بنائے جائیں۔ الطاف حسین


بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سندھ میں کم از کم دوصوبے بنائے جائیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/14/2015
اسٹیبلشمنٹ نے شروع سے آج تک ایم کیوایم کے وجودکوتسلیم نہیں کیا۔الطاف حسین
آج بھی ایم کیوایم کے وجودکوختم کرنے اوراسے مٹانے کی کوششیں جاری ہیں
جتنا ظلم وستم ایم کیوایم پر کیا جارہا ہے اتنا ظلم کسی اورجماعت پر کیاجاتا تو اس کے لوگ تنظیم چھوڑ کر بھاگ جاتے 
میں اپنے کارکنوں کوسلام پیش کرتاہوں جوچھاپوں ، گرفتاریوں اورتمام ریاستی مظالم کے باوجود آج بھی اپنے تنظیمی فرائض انجام دے رہے ہیں
بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سندھ میں کم از کم دوصوبے بنائے جائیں
 جب سندھ میں علیحدہ صوبہ ہوگاتو جن قومیتوں اور برادریوں کے لوگ اپنے بال بچوں کے ساتھ کراچی میں آبادہیں، جو یہیں کماتے کھاتے ہیں اورمرنے کے بعد یہیں دفن ہوتے ہیں ان کابھی کراچی پر اتناہی حق ہوگا جتنا مہاجروں کاہوگا
جہاں کرپشن ہو وہاں وفا کی امید نہیں کی جاسکتی، تمام تر نامساعد حالات کے باوجود لیبر ڈویژن کے کارکن تحریک سے اپنی وفا نبھا رہے ہیں اس کامطلب ہے ان کی اکثریت ایماندار ہے
نائن زیرو پر لیبرڈویژن کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب

کراچی ۔۔۔ 13 اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے شروع سے آج تک ایم کیوایم کے وجودکوتسلیم نہیں کیااورآج بھی ایم کیوایم کے وجودکوختم کرنے اوراسے مٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جتناظلم وستم ایم کیوایم کے ساتھ کیاجارہا ہے اتناظلم کسی اور جماعت پر کیا جاتا تواس کے لوگ تنظیم چھوڑکربھاگ جاتے لیکن میں اپنے کارکنوں کوسلام پیش کرتاہوں جوچھاپوں، گرفتاریوں اورتمام ریاستی مظالم کے باوجود آج بھی اپنے تنظیمی فرائض انجام دے رہے ہیں۔بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سندھ میں کم از کم دوصوبے بنائے جائیں۔ جب سندھ میں علیحدہ صوبہ ہوگاتو جن قومیتوں اور برادریوں کے لوگ اپنے بال بچوں کے ساتھ کراچی میں آبادہیں، جو یہیں کماتے کھاتے ہیں اورمرنے کے بعدیہیں دفن ہوتے ہیں ان کابھی کراچی پر اتناہی حق ہوگا جتنا مہاجروں کاہوگا۔انہوں نے یہ بات آج نائن زیرو پر لیبر ڈویژن کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم نے مہاجروں کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں اورناانصافیوں کے خلاف تحریک شروع کی ، تحریک کے قیام کے روزاول سے ہی اس کوختم کرنے کیلئے سازشیں شروع کردی گئیں، تحریک کے کارکنوں کوقتل کیاگیا،ظلم وستم کے پہاڑتوڑے گئے جس کاسلسلہ آج تک جاری ہے۔تمام ترمظالم کے باوجودتحریک کوختم نہیں کیا جاسکا ۔انہوں نے کہاکہ 19جون 1992ء کوشروع ہونے والے آپریشن کے دوران فوج اپنے ٹرکوں میں بٹھاکر حقیقی دہشت گردوں کولائی اورایم کیوایم کے دفاترپر قبضے کرائے گئے لیکن جمہوریت اورسچائی کی بڑی بڑی باتیں کرنے والے کسی بھی علمبردارنے اس پر آواز بلند نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے شروع سے آج تک ایم کیوایم کے وجودکوتسلیم نہیں کیااورآج بھی ایم کیوایم کے وجودکوختم کرنے اوراسے مٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جتناظلم وستم ایم کیوایم کے ساتھ کیاجارہاہے اتناظلم کسی اورجماعت پر کیا جاتا تو اس کے لوگ تنظیم چھوڑ کر بھاگ جاتے لیکن میں اپنے کارکنوں کوسلام پیش کرتاہوں جوچھاپوں ، گرفتاریوں اورتمام ریاستی مظالم کے باوجود آج بھی اپنے تنظیمی فرائض انجام دے رہے ہیں اور تمام ترمظالم اور جبروستم کے باوجود ان کاجذبہ آسمان کی بلندیوں پرہے اوران کے دل آج بھی الطاف حسین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں این اے 246کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کوکامیابی سے روکنے کیلئے ریاستی طاقت کابیدریغ استعمال کیاگیا، لوگوں کوڈرا یا دھمکایاگیا اورخوف کی فضاء پیداکرنے کی کوشش کی گئی لیکن تمام ترظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود عوام نے ایم کیوایم کوتاریخی کامیابی سے ہمکنارکیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں ہرسیاسی رہنمانے فوج کے اقدامات پر تنقیدکی لیکن کسی کے خطابات اوربیانات پر پابندی عائدنہیں کی گئی لیکن الطاف حسین کے خطابات اوربیانات نشرکرنے اورتصویرشائع کرنے پرپابندی عائدکردی گئی ہے جس کامطلب ہے کہ پاکستان میں صرف الطاف حسین ہی حق اورسچ کی بات کرنے والا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حضوراکرمؐ کی حدیث ہے کہ جب آبادی بڑھنے لگے تونئے نئے شہرآبادکرو، سندھ کی آبادی بھی 10کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے لہٰذاہم نبی کریمؐ کی حدیث مبارک کی روشنی میں یہی کہتے ہیں کہ آبادی اتنی بڑھ گئی ہے کہ اسے معاشی اورانتظامی لحاظ سے ایک دائرے میں رکھنا مشکل ہورہاہے لہٰذا بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سندھ میں کم از کم دوصوبے بنائے جائیں۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہاکہ جب سندھ میں علیحدہ صوبہ ہوگاتو جوسندھی ، بلوچ، پنجابی ، پختون، ہزارے وال، سرائیکی، کشمیری، گلگتی، بلتستانی، کچھی، میمن، چینیوٹی اورجتنی بھی برادریوں کے لوگ اپنے بال بچوں کے ساتھ کراچی میں آبادہیں، جو یہیں کماتے کھاتے ہیں اورمرنے کے بعدیہیں دفن ہوتے ہیں ان کابھی کراچی پر اتناہی حق ہوگا جتنا مہاجروں کاہوگا ۔ جناب الطاف حسین نے ماضی کے آپریشن کے دوران لیبرڈویژن کے کردارکوسراہتے ہوئے کہاکہ جہاں کرپشن ہووہاں وفاکی امیدنہیں کی جاسکتی لیکن تمام ترمظالم اور نامساعد حالات کے باوجود لیبرڈویژن کے کارکن تحریک سے اپنی وفانبھارہے ہیں اس کامطلب ہے کہ ان کی اکثریت ایماندارہے۔ انہوں نے لیبر ڈویژن کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کوخراج تحسین پیش کیااوران کے لئے دعائیں کی ۔

4/23/2024 7:49:24 PM