Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اکتوبر 2005ء کے زلزلہ کے شہداء کی دسویں برسی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام زلزلہ متاثرہ علاقہ کی تعمیرنو میں ناکامی اور 50 فیصد منصوبے ادھورے رہنے کیخلاف مظفرآباد میں سینٹرل پریس کلب کے باہرزبردست احتجاجی مظاہرہ


اکتوبر 2005ء کے زلزلہ کے شہداء کی دسویں برسی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام زلزلہ متاثرہ علاقہ کی تعمیرنو میں ناکامی اور 50 فیصد منصوبے ادھورے رہنے کیخلاف مظفرآباد میں سینٹرل پریس کلب کے باہرزبردست احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 10/8/2015
اکتوبر 2005ء کے زلزلہ کے شہداء کی دسویں برسی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام زلزلہ متاثرہ علاقہ کی تعمیرنو میں ناکامی اور 50 فیصد منصوبے ادھورے رہنے کیخلاف مظفرآباد میں سینٹرل پریس کلب کے باہرزبردست احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے کے شرکاء نے حکومت مخالف نعرے بازی کی ‘تعمیر نو کے تمام منصوبے مکمل کرنے کامطالبہ بھی کیا 
زلزلہ متاثرین کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی مثالی امدادی سرگرمیوں کو سراہایا گیا 
دس سال بعد 50 فیصد ادھورے منصوبے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہیں ، طاہر کھوکھر 
‘اگر متاثرین زلزلہ کے لوٹے جانے والے اور کرپشن کی نذر ہونے والے اربوں روپے واپس وصول نہ کئے گئے تو عوام پوری ریاست میں احتجاج کریں گے ، طاہر کھوکھر کا مظاہرین سے خطاب 
مظفرآباد۔۔۔۔۔۔۔08 اکتوبر
آزاد کشمیر میں8اکتوبر 2005ء کے زلزلہ کے شہداء کی دسویں برسی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام زلزلہ متاثرہ علاقہ کی تعمیرنو میں ناکامی اور 50 فیصد منصوبے ادھورے رہنے کیخلاف مظفرآباد میں سینٹرل پریس کلب کے باہرزبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کے شرکاء نے حکومت مخالف نعرے بازی کی ‘تعمیر نو کے تمام منصوبے مکمل کرنے کامطالبہ بھی کیا ۔ شہدائے زلزلہ کی دسویں برسی کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کی سربراہی ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھر نے کی ‘اس موقع پر زون انچارج عزت علی ‘ ممبر بابر خانزادہ‘ راجہ آصف ‘ملک مصطفی ‘ سہیل سعید خان کے علاوہ دیگر ذمہ داران ‘ سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر طاہرکھو کھر نے کہا کہ مجید حکومت عوام کو بتائے کہ اس نے متاثرین زلزلہ کیلئے کیا کیا‘ دس سال بعد 50 فیصد ادھورے منصوبے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہیں ‘اگر متاثرین زلزلہ کے لوٹے جانے والے اور کرپشن کی نذر ہونے والے اربوں روپے واپس وصول نہ کئے گئے تو عوام پوری ریاست میں احتجاج کریں گے ۔ طاہرکھوکھر نے کہاکہ وفاقی حکومت کے علاوہ عالمی امدادی اداروں نے اربوں روپے کی امداد کی لیکن بدقسمتی سے آج تک زلزلہ میں تباہ ہونے والی سکولوں کی عمارات کو بحال نہیں کیاجاسکا ‘ دیہی علاقوں میں مراکز صحت بحال نہیں ہوئے اور سڑکوں کی بھی بری حالت ہے جو حکمرانوں کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔ متاثرین زلزلہ کی بحالی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز آزادکشمیر کو ملے جو حکمرانوں کی عیاشیوں پر صرف ہوئے ‘ اگر فوری تحقیقات نہ کی گئی اور متاثرین کا پیسہ واپس نہ لیا گیا تو یہ شہداء کے خون کے ساتھ غداری کے مترادف ہو گا ۔ طاہرکھوکھر نے کہا کہ 08 اکتوبر 2005 کو آزادکشمیر میں تاریخ کا بدترین زلزلہ آیا تو پوری دنیا نے دیکھا کہ ساٹھ سالوں سے ریاستی خزانہ کو دیمک کی طرح چاٹنے والے حکمران مظفرآباد اور متاثرہ علاقوں میں لاشوں کے انبار چھوڑ کر اسلام آباد اور دیگر محفوظ شہروں میں بھاگ گئے اور متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے ان کے لئے آنی والی بیرونی امداد پر ہاتھ صاف کرتے رہے ۔ہزاروں ٹن خوراک اور دیگر سامان خراب ہونے کے بعد دریا برد کیاگیا لیکن متاثرین کو نہیں دیاگیا اس کے بعد بھی حکمرانوں نے اپنا وطیرہ نہیں بدلا اور بیوروکریسی کے گٹھ جوڑ سے امدادی رقوم میں کروڑوں روپے کی خرد برد کی گئی ۔ ایراء اور سیرا کو عیاشیوں کا اڈا بنادیاگیا جبکہ حقیقی متاثرین آج بھی در بدر ہیں۔ طاہرکھوکھر نے کہاکہ اگر حکومت اپنے دعوؤں اور وعدوں میں سنجیدہ ہے تو وزیراعظم فوری انکوائری کروائیں کہ گزشتہ پانچ سالوں میں سکولوں اور طبی مراکز کی تعمیر کیوں نہیں کی جاسکی اور کروڑوں روپے کے اخراجات سے تعمیر ہونے والی سڑکیں پہلی بارش سے کیوں بہہ جاتی ہیں ۔مظاہرہ سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور متاثرین زلزلہ کی بحالی کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔

4/24/2024 10:58:24 PM