Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آٹھ؍اکتوبر2005ء کا قیامت خیز زلزلہ ایسے انمٹ نقوش چھوڑ گیا جس پر آج بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر دکھ ، افسوس اورغم کا اظہار کیاجاتا ہے ، جناب الطاف حسین


آٹھ؍اکتوبر2005ء کا قیامت خیز زلزلہ ایسے انمٹ نقوش چھوڑ گیا جس پر آج بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر دکھ ، افسوس اورغم کا اظہار کیاجاتا ہے ، جناب الطاف حسین
 Posted on: 10/7/2015
آٹھ؍اکتوبر2005ء کا قیامت خیز زلزلہ ایسے انمٹ نقوش چھوڑ گیا جس پر آج بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر دکھ ، افسوس اورغم کا اظہار کیاجاتا ہے ، جناب الطاف حسین 
ہزاروں انسانی جانوں کے ضیاع کے اس المناک دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، الطاف حسین 
حکومت پاکستان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو زلزلہ متاثرین کی بلاتفریق خدمت انجام دینے پر ستارہ امتیاز سے نوازا، الطاف حسین 
سانحہ8اکتوبر 2005ء کودس سال مکمل ہونے اورسانحہ کے شہداء کی دسویں برسی کے موقع پر جناب الطاف حسین کابیان 
لندن:۔۔۔7،اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سانحہ8اکتوبر2005ء کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاہے اور کہاہے کہ آزاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخوامیںآنے والا قیامت خیز زلزلہ اپنے ایسے انمٹ نقوش چھوڑ گیاہے جس پر آج بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر انسانیت پریقین رکھنے والوں کی جانب سے دکھ ، افسوس اور غم کااظہار کیاجاتا ہے۔سانحہ8اکتوبر 2005ء کودس سال مکمل ہونے اورسانحہ کے شہداء کی وسویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ8اکتوبر میں ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہوئیں اورخاندان کے خاندان تباہ ہوگئے جبکہ آج بھی متاثرین اپنی بحالی کے منتظر ہیں لہٰذا اس قسم کی قدرتی آفات اورسانحات سے نمٹنے ٹھوس منصوبہ بندی اورمتعلقہ اداروں کو فعال بنانے کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی جانوں کے ضیاع کے اس المناک دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اوریہ قومی تاریخ کا المناک سانحہ ہے۔ انہوں نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے مہینوں طبی و امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے ، موسم کی سختیاں برداشت کرنے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین پارلیمنٹرین ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اور ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور عملے کوزبردست خراج تحسین پیش کیااورکہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایم کیوایم کی 5اکتوبر کے زلزلہ متاثرین کیلئے خدمات دکھی انسانیت کی عملی خدمت کا منہ بولتا اور بے مثال ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم واحدجماعت تھی جس کے رضاکار اور کارکنان سب سے پہلے زلزلہ متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے آزاد کشمیر اور صوبہ خیبرپختونخوا پہنچے اورمتاثرہ خاندانوں میں بلاتفریق غذائی اجناس سمیت طبی سہولیات فراہم کیں اوروہاں انسانی زندگی کی بحالی کیلئے جس محنت اور لگن سے کام کیا اس پرحکومت پاکستان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو زلزلہ متاثرین کی بلاتفریق خدمت انجام دینے پرستارہ امتیازسے بھی نوازا۔جناب الطاف حسین نے سانحہ8اکتوبر کے شہداء کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبرجمیل عطا کرے ۔ 

4/19/2024 10:35:35 AM