Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف نجی ٹی وی کو وفاقی وزیر داخلہ کے2008ء میں دئیے گئے انٹرویو کی تحقیقات کریں


وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف نجی ٹی وی کو وفاقی وزیر داخلہ کے2008ء میں دئیے گئے انٹرویو کی تحقیقات کریں
 Posted on: 10/3/2015
وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف نجی ٹی وی کو وفاقی وزیر داخلہ کے2008ء میں دئیے گئے انٹرویو کی تحقیقات کریں 
کیا چوہدری نثار علی خان کا بیا ن اسٹبلشمنٹ کی پالیسی ہے یا فوج کو بدنام کرنے کی سازش ؟، ڈاکٹر محمد فاروق ستارکا سوال
ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل اہم پہلو ہے، مذکورہ انٹرویو کی کاپی اسکاٹ لینڈ یارڈ کو ارسال کر رہے ہیں
سابق صوبائی وزیر داخلہ وسیم اختر کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آ رز کی مذ مت کرتے ہیں ، ڈاکٹر فاروق ستار 
ہم اپنی جماعت میں جرائم پیشہ لوگوں کا احتساب کر رہے ہیں لیکن سیاسی سیٹ اپ کو کھولنے نہیں دیاجارہاہے،سید شاہد پاشا
ہمارے الزامات کو درست یا غلط ثابت کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیاجائے تو ثبوت و شواہد پیش کریں گے
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور سینئر رہنما کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔۔3اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف سے منسوب کردہ بیان نشر ہونے سے ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی اور کارکنان کو برطانیہ میں جناب الطاف حسین کی زندگی اور انکے تحفظ کے متعلق شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ،92ء سے لیکر آ ج تک ایم کیو ایم پر جناح پور اور راء کا ایجنٹ ہونے کے جھوٹے الزامات لگائے گئے لیکن آج تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں ہفتہ کی شام رابطہ کمیٹی کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ملک میں76سالوں سے جاری فرسود ہ اور موروثی سیاسی نظام میں دراڑیں ڈالیں اور ملک میں عوامی انقلاب برپا کیاجس کی پاداش میں ہی ایم کیوا یم کو ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جارہاہے ،انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین پر 92ء سے قبل تین مرتبہ جان لیوا حملے کئے گئے جس کے بعد کارکنان اور اس وقت کی مرکزی کمیٹی نے جناب الطاف حسین کو ملک سے باہر رہنے کا مشورہ دیا اور وہ آج تک ملک سے باہر مقیم ہیں ،چوہدری نثار علی خان کے پرویز مشرف سے منسوب بیان نے ایم کیو ایم کے اس سیاسی فیصلے کو بھی آج درست ثابت کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کیلئے مختلف کہانیاں ٹی وی پر چلائی جاتی ہیں لیکن کسی مقدمے کو عدالت میں ثابت نہیں کیا گیا، ہمارے رہنماؤں کو سازشیں کرکے نشانہ بنایاجارہاہے اور انکے قتل کا الزام بھی ہمارے بیگناہ کارکنان کے اوپر ڈالا جارہاہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ملک کے موجود ہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نجی ٹی وی کو وفاقی وزیر داخلہ کے2008ء میں دئیے گئے انٹرویو کی تحقیقات کریں اور ہمارے سوالات کا جوابات دیں کہ کہیں چوہدری نثار علی خان کا بیا ن فوج کو بدنام کرنے کی سازش تو نہیں ؟،کیا چوہدری نثار علی خان کا بیا ن جناب الطاف حسین کے خلاف اسٹبلشمنٹ کی پالیسی ہے یا محض ایک سیاسی بیان ہے؟،انہوں نے خدشے کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتاہے کہ چوہدری نثار علی خان کے بیان کا لندن میں ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل سے کوئی تعلق ہواور ڈاکٹر عمران فاروق اس سازش کے سرغناؤں کیلئے آسان ہدف ہوں جس کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا اور اسی خدشے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم چوہدری نثار علی خان کے مذکورہ انٹرویو کی کاپی اسکاٹ لینڈ یارڈ کو ارسال کر رہے ہیں۔انہوں نے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے قتل کی تحقیقات میں وفاقی وزیر داخلہ کے بیان کو بھی شامل تحقیقات کریں۔
 رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا نے کہاکہ ایم کیو ایم کو دبانے کیلئے جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں کیوں کہ ایم کیوا یم نے مظلوم عوام کی ترجمانی کرکے مفاد پرست طبقے کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بیگناہ کارکنان کو حق پرست ایم پی ایز ساجد قریشی شہید اور رضا حیدر شہید کے قتل میں ملوث کیا جارہاہے جبکہ دنیا بھر کے میڈیا پر موجود ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اس سے قبل کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو حق پرست ایم پی ایز کے قتل میں گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے کارکن اکبر حسین کو فیڈرل بی ایریا میں انکی رہائشگاہ سے 15روز قبل گرفتار کیا گیا تھا اور آج انہیں جھوٹے الزام میں ملوث کیا جارہاہے،اگر ہمارے کارکنان میڈیا پر اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کا تذکرہ کریں تو انہیں حراساں کیا جاتاہے اور فون کالز کی جاتی ہیں، دنیا بھر میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے الزام ثابت ہونے تک کسی ملزم کی شناخت مکمل ظاہرنہیں کرتے لیکن ہمارے ملک میں بیگناہ لوگوں کو گرفتار کرکے میڈیا پر انکا تماشا بنایاجاتاہے، عوام بہتر فیصلہ کرنے والے ہیں اور انہوں نے تمام تر پروپیگنڈہ کے باوجود ایم کیوا یم پر اعتماد کا اظہار کیاہے،ہم اپنی جماعت میں جرائم پیشہ لوگوں کو برداشت نہیں کر سکتے اور انکا احتساب کر رہے ہیں لیکن ہمارے سیاسی سیٹ اپ کو کھولنے نہیں دیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ان تما م سازشوں سے ہمارا خدشہ درست ثابت ہوگیا کہ کراچی کو ایم کیو ایم سے چھین کر کسی اور کے حوالے کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے سابق صوبائی وزیر داخلہ وسیم اختر کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آ رز کو سچ بولنے کی سزا قرار دیتے ہوئے ایف آ ئی آرز کی مذ مت کرتے ہوئے کہاکہ وسیم اختر کو پارٹی مؤقف بہادری سے بیان کرنے پر نشانہ بنایا جارہاہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے الزامات کو درست یا غلط ثابت کرنے کیلئے غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن قائم کیاجائے جہاں ہم تمام ثبوت و شواہد پیش کریں گے۔

4/24/2024 7:14:28 PM