Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
حکومت کی غیرسنجیدگی کوسامنے رکھتے ہوئے ایم کیوایم کا حکومتی ٹیم سے مذاکرات ختم کرنے کا متفقہ فیصلہ
Posted on: 9/3/2015 1
حکومت کی غیرسنجیدگی کوسامنے رکھتے ہوئے ایم کیوایم کا حکومتی ٹیم سے مذاکرات ختم کرنے کا متفقہ فیصلہ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور حق پرست ارکان کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ
ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے اجلاس کو حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا
حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے فوری نوعیت کے تین مطالبات کویہ کہہ کرٹال دیاکہ ان پر وزیراعظم سے بات
کرکے اس کاجواب دیاجائے گا
حکومت کے غیرسنجیدہ طرزعمل سے صاف ظاہرہے کہ وہ معاملات کوحل کرنے میں قطعی اورقطعی غیرسنجیدہ ہے
ایم کیوایم کے ارکان کے استعفے فوری طورپر منظورکئے جائیں۔اجلاس کافیصلہ
ایم کیوایم کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان فوری طورپر اسلام آبادسے کراچی واپس آرہے ہیں
ایم کیوایم کے اراکین سینیٹ، قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کے استعفو ں کے معاملے پر ایم کیوایم اورحکومتی مذاکراتی کمیٹیوں میں براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور آج اسلام آبادمیں ہواجس میں حکومت کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید، محترمہ انوشہ رحمن ، وزیراعظم کے مشیربرائے قانون بیرسٹرظفراللہ اوراشتراوصاف شریک ہوئے جبکہ ایم کیوایم کی نمائندگی قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستار، کنورنوید، وسیم اختر، بیرسٹرمحمدعلی سیف ، شبیرقائمی اورخواجہ سہیل منصورنے کی۔
بدھ کوہونے والے مذاکرات میں ایم کیوایم کی ٹیم نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سامنے یہ مؤقف رکھاکہ کراچی آپریشن کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کمیٹی برائے ازالہ ء شکایات (Grievences Redressal Committee) کے قیام کے بعد شائدبڑے معاملات حل ہوسکیں گے اوراس معاملہ پر مزیدبات چیت کاانتظار کیاجاسکتاہے تاہم تین ایسے بنیادی اوراہم مطالبات ہیں جوآئین کے تحت براہ راست وزیراعظم نوازشریف کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں او رجنہیں وزیراعظم اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے حل کراسکتے ہیں ۔ یہ تین مطالبات درج ذیل ہیں۔
(1) ایم کیوایم کی فلاحی سرگرمیوں پر سے عائدغیراعلانیہ پابندی ہٹانا۔
(2) ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرعائدغیراعلانیہ پابندی ہٹانااوریونٹ سیکٹرآفسز کودوبارہ کھولنے کی اجازت دینا۔
(3) قائدتحریک الطاف حسین کے خطابات کی لائیوکوریج اورانٹرویوز نشرکرنے پر عائدغیرقانونی پابندی کاخاتمہ۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے فوری نوعیت کے ان تینوں مطالبات کویہ کہہ کرٹال دیاکہ ان پر وزیراعظم سے بات کرکے اس کاجواب دیاجائے گااوریہ کہہ کر معاملہ ٹال دیا۔
واضح رہے کہ آج مذاکرات میں حکومت کی جانب سے ثالث کاکردار اداکرنے والے مولانا فضل الرحمن بھی شریک نہیں ہوئے ۔
بدھ کی شب رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کاہنگامی اجلاس ہواجس میں رابطہ کمیٹی کے ساتھ ساتھ حق پرست ارکان سینیٹ اورقومی وصوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے ۔ ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے اجلاس کو حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔ رابطہ کمیٹی اورحق پرست ارکان
نے ایم کیوایم کے مطالبات کے حوالے سے حکومت کے طرزعمل کوقطعی غیرسنجیدہ قراردیااورکہاکہ حکومت کے طرزعمل سے صاف ظاہرہے کہ وہ معاملات کو حل کرنے میں قطعی اورقطعی غیرسنجیدہ ہے۔حکومت کی غیرسنجیدگی کوسامنے رکھتے ہوئے حکومتی ٹیم سے مذاکرات ختم کرنے کا متفقہ فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں ایک بارپھرواضح طورپرکہاگیا ایم کیوایم کے ارکان کے استعفے فوری طورپر منظورکئے جائیں۔اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے تحت ایم کیوایم کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان فوری طورپر اسلام آبادسے کراچی واپس آرہے ہیں۔
*****
11/12/2025 1:48:50 AM
اگرفوج اور سیاسی جماعتوں کے طرزعمل پر غورکیاجائے تو میرا سوال یہ ہےکہ
...
10 Nov 2025
آج عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پرچند خاندانوں کی
...
08 Nov 2025
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
پاکستان کے آرمی چیف ،تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سمیت تمام لیف
...
02 Nov 2025
اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام
...
01 Nov 2025
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ، دونوں ممالک کو سچائی اور ایمانداری کے سا
...
01 Nov 2025
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us