Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم لاپتہ افراد کمیٹی کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے جبری گمشدہ کئے گئے کارکنان اورہمدردوں کے اہل خانہ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ


ایم کیو ایم لاپتہ افراد کمیٹی کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے جبری گمشدہ کئے گئے کارکنان اورہمدردوں کے اہل خانہ کی  جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 8/30/2015
ایم کیو ایم لاپتہ افراد کمیٹی کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے جبری گمشدہ کئے گئے کارکنان اورہمدردوں کے اہل خانہ کی  جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ 
مظاہرے میں شریک بزرگ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور جبری طور پرگمشدہ کئے گئے اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں
گرفتار افراد کسی قسم کے جرائم میں ملوث ہیں تو عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر بے گناہ ہیں توان کو فی الفور رہا کیا جائے ۔شرکاء مظاہرہ 
کراچی ۔۔۔۔30اگست2015
متحدہ قومی موومنٹ کی لاپتہ افراد کمیٹی کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے جبری گمشدہ کئے گئے کارکنان اورہمدردوں کے اہل خانہ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ، مظاہرے میں مارچ 2013 سے اگست 2015تک گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کئے جانے والے ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں کے اہل خانہ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس ظلم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اس موقع پر مظاہرے کے شریک افراد جن میں بزرگ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور جبری طور پر گمشدہ کئے گئے اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ۔ احتجاجی بینرز اور تصاویر پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے جبری طور پر گمشدہ کئے گئے افراد کی رہائی کے لئے نعرے درج تھے۔مظاہرے کے شرکاء اپنے پیاروں کی جلد بازیابی کے لئے نعرے لگاتے رہے ۔ مظاہرے کے شرکا ء کا کہنا تھا کہ اگر انکے گرفتار افراد کسی قسم کے جرائم میں ملوث ہیں تو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر بے گناہ ہیں توان کو فی الفور رہا کیا جائے ۔







تصاویر

4/26/2024 10:14:35 AM