Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاسیکٹرکے انچارج فرحان ہاشمی کو بلاجوازگرفتارکرلیا


رینجرز نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاسیکٹرکے انچارج فرحان ہاشمی کو بلاجوازگرفتارکرلیا
 Posted on: 8/28/2015
رینجرز نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاسیکٹرکے انچارج فرحان ہاشمی کو بلاجوازگرفتارکرلیا
گزشتہ روز رینجرز نے لائنزایریا سیکٹر کے دوارکان رحیم بیگ اور محمد شکیل کوگرفتارکیا تھا
رینجرز نے دوماہ قبل لائنزایریا سیکٹر کے تین کارکنان ارسلان خان ، انیس خان اور زبیرالدین کو گرفتارکیاتھا
گزشتہ روز رینجرز نے ارسلان خان اورانیس خان کی گرفتاری ظاہرکردی جبکہ زبیرالدین تاحال لاپتہ ہیں، رابط کمیٹی
غیرقانونی گرفتاریاں ایم کیوایم کی سیاسی وفلاحی سرگرمیوں پر پابندی کا تسلسل ہیں ، رابطہ کمیٹی
غیرقانونی گرفتاریوں سے پرامن کارکنان وعوام کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے، رابطہ کمیٹی
صدرمملکت اور وزیراعظم ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرائیں، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔28، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز اورپولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں اور کارکنوں کی مسلسل غیرقانونی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو ایم کیوایم کی سیاسی وفلاحی سرگرمیوں پر پابندی کا تسلسل قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے انچارج فرحان ہاشمی ولد مقبول ہاشمی ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو آرہے تھے کہ عائشہ منزل کے قریب رینجرز اہلکاروں نے انہیں بلاجواز گرفتارکرلیاجبکہ گزشتہ روز رینجرز اہلکاروں نے ایم کیوایم لائنزایریاسیکٹر آفس پر چھاپہ مار کر لائنزایریاس سیکٹر کمیٹی کے ارکان رحیم بیگ ولد مرزاافضال بیگ اور محمد شکیل ولد محمد فتح خان کو گرفتارکرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز اہلکاروں نے مورخہ 3 جولائی 2015ء کوایم کیوایم یونٹ 52 لائنزایریا سیکٹر کے کارکنان ارسلان خان ولد سکندر خان ، انیس خان ولد ادریس خان اور زبیرالدین ولد شہاب الدین کو گرفتارکیاتھا ، رینجرز نے تقریباً دوماہ بعد ارسلان خان اور انیس خان کی گرفتاری ظاہرکرکے انہیں 90 روز کیلئے نظربند کردیا جبکہ زبیرالدین ولد شہاب الدین تاحال لاپتہ ہیں۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں اور کارکنوں کو بلاجوازگرفتارکیاجارہا ہے اور دوسری جانب انہیں عدالت میں پیش کرنے کے بجائے لاپتہ کردیاجاتا ہے اور غیرقانونی حراست میں تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے جس سے گرفتارشدگان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کے مسلسل واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایم کیوایم کو حاصل عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کے بجائے اس کی سیاسی وفلاحی سرگرمیوں پر قدغن لگائی جارہی ہے اور بے گناہ کارکنان کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے کیلئے غیرقانونی اورغیرآئینی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ زمہ داروں اورکارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں سے پرامن کارکنان وعوام کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے اور نہ ہی انہیں حق پرستانہ جدوجہد سے باز رکھا جاسکتاہے ۔ 
رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں اورکارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے ، غیرقانونی حراست میں انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیاجائے ، رینجرز کو پابند کیاجائے کہ وہ گرفتارشدگان کو لاپتہ کرنے کے بجائے عدالت میں پیش کرے اور ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجوا زگرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایاجائے۔

4/23/2024 2:13:35 PM