Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائم علی شاہ کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کو سندھ پر حملہ قراردینا ناقابل فہم ہے ،ندیم نصرت


قائم علی شاہ کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کو سندھ پر حملہ قراردینا ناقابل فہم ہے ،ندیم نصرت
 Posted on: 8/28/2015
قائم علی شاہ کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کو سندھ پر حملہ قراردینا ناقابل فہم ہے ،ندیم نصرت 
وزیر اعلیٰ سندھ رینجرز کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے کپتان کی حیثیت سے اس کی ذمہ داری قبول کر یں،ندیم نصرت
قائم علی شاہ کا یہ دعویٰ بھی حقائق کے منافی ہے کہ ایم کیوایم نے اپنی شکایات صرف وزیر اعظم نواز شریف تک پہنچائیں،ندیم نصرت
یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ ایم کیوایم کی قیادت نے وزیر اعلیٰ سندھ سے بار بار ملاقاتیں کرکے اپنی شکایات سے آگاہ کیا
قائم علی شاہ آپریشن کے کپتان ہیں، ساری ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے ،ندیم نصرت 
لندن۔۔28اگست 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے کراچی میں انڈر پاس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی گفتگو کے بعض حصوں پر شدید اعتراض کرتے ہوئے انہیں حقائق کے سراسر منافی قرار دیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی یہ بات انتہائی ناقابل فہم او رناقابل اعتراض ہے کہ رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری سندھ پر حملہ ہے ،وزیراعلیٰ بیان دیتے ہوئے یہ بھول گئے کہ حملہ ہمیشہ کپتان کی قیادت میں ہوتا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ خود بار بار یہ اعلان کر چکے ہیں کہ سندھ آپریشن کے کپتان وہ خود ہیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ ان حقائق کی روشنی میں رینجرز کو مورود الزام ٹھہرانے کے بجائے اس صورتحال کی ذمہ داری قبول کر یں اور خود کو قصور وار ٹھہر ائیں ۔
ندیم نصرت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا یہ دعویٰ بھی حقائق کے منافی ہے کہ ایم کیوایم نے موجودہ آپر یشن کے حوالے سے اپنی شکایت صرف وزیر اعظم نواز شریف تک پہنچائیں اور وزیر اعلیٰ سندھ سے یہ شکایت نہیں کیں ،یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ ایم کیوایم کی قیادت نے وفود کی صورت میں وزیر اعلیٰ سندھ سے بار بار ملاقاتیں کیں اور انہیں رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی زیادتیوں اور غیر آئینی وغیر قانونی اقدامات سے آگاہ کیا لیکن انہوں نے ان زیادتیوں کو سندھ پر حملہ قرار دینا تو درکنار ،ان زیادتیوں کو ہمیشہ جائز قرار دیا ۔ندیم نصرت نے کہا کہ جب قائد تحریک الطاف حسین کی رہائشگاہ پر بار بار چھاپے مارے گئے تو وزیر اعلیٰ سندھ نے ان چھاپوں کا بھی دفاع کیا او رکہا کہ اگر دہشت گردوں کی گرفتار ی کیلئے بلاول ہاؤس پر بھی چھاپہ مارا گیا تو انہیں اس پر اعتراض نہیں بلکہ خوشی ہوگی ۔ ان سب بیانات کی روشنی میں وزیر اعلیٰ سندھ رینجرز پر تنقید کرکے حقائق تبدیل نہیں کرسکتے ، اس آپر یشن کے کپتان جب خود وزیر اعلیٰ سندھ ہیں تو اس آپر یشن میں کئے جانے والے تمام اقدامات کی ذمہ داری بھی سراسر ان پر ہی عائد ہوتی ہے ۔ 
English


4/26/2024 1:40:45 PM