Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج سندھ میں جوکچھ ہورہا ہے اس کی ذمہ دارصرف پیپلزپارٹی کی قیادت ہے، ندیم نصرت


آج سندھ میں جوکچھ ہورہا ہے اس کی ذمہ دارصرف پیپلزپارٹی کی قیادت ہے، ندیم نصرت
 Posted on: 8/27/2015
آج سندھ میں جوکچھ ہورہا ہے اس کی ذمہ دارصرف پیپلزپارٹی کی قیادت ہے، ندیم نصرت
پیپلزپارٹی کی قیادت دوبرسوں سے ایم کیوایم کے خلاف جاری بدترین ریاستی آپریشن پر خوشی کے شادیانے بجاتی رہی
ایم کیوایم کے ووٹوں سے سینیٹ کی چیئرمین شپ حاصل کرنے کے 24 گھنٹے بعد نائن زیرو پر چھاپہ ماراگیا
قائم علی شاہ نے نائن زیرو پر چھاپہ پر بیان دیا کہ ایم کیوایم سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور
ایم کیوایم کو پہلے اپنے اوپر لگے الزامات کا جوا ب دینا ہوگا
پیپلزپارٹی کی پوری قیادت نے کھل کر آپریشن کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کی مخالفت کی
قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف مقدمات سب سے پہلے دیہی سندھ میں پیپلزپارٹی کے حلقوں میں درج کرائے گئے
آج پیپلزپارٹی کی قیادت کو پہلی مرتبہ کراچی آپریشن کی خرابیاں نظرآرہی ہیں
ایم کیوایم کو مشورہ دینے والی پی پی پی کوبھی اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا سامنا کرنا چاہیے، ندیم نصرت
کانٹوں کی بیج بوکر پھول نہیں اگائے جاسکتے ۔ پی پی پی نے جو بویا ہے اسے وہ کاٹنا بھی ہوگا، ندیم نصرت
لندن۔۔۔27، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے نیب کی کارروائیوں پر پیپلزپارٹی کے قائدین کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آج سندھ میں جوکچھ ہورہا ہے اس کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ صرف اور صرف پیپلزپارٹی کی قیادت ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ آج نیب کی جانب سے پیپلزپارٹی کی بعض شخصیات کے خلاف کارروائی پر پیپلزپارٹی کی جو قیادت پاکستان کے وجود اور استحکام کے بارے میں سوال اٹھارہی ہے ، پیپلزپارٹی کی وہی قیادت سندھ میں دوبرسوں سے ایم کیوایم کے خلاف جاری بدترین ریاستی آپریشن پر خوشی کے شادیانے بجاتی رہی ہے ۔ گزشتہ دوبرسوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت میں سندھ کے شہری علاقوں میں مہاجروں اور ایم کیوایم کے ساتھ جو ریاستی مظالم جاری ہیں وہ ڈھکے چھپے نہیں ہیں لیکن پیپلزپارٹی نے ان مظالم کورکوانا اور انکے خلاف آوازاٹھانا تو کجا ان مظالم پر ہمیشہ خوشی سے بغلیں بجائی ہیں، انہیں جائز قراردیا ہے حتیٰ کہ ماورائے عدالت قتل کے واقعات تک کو جائز قراردیا ہے۔ جب مارچ میں ایم کیوایم کے ووٹوں سے پی پی پی نے سینیٹ کی چیئرمین شپ جیتی اس کے محض 24 گھنٹے بعد ایم کیوایم کے مرکز پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مارکر ایم کیوایم کے ڈیڑھ سو سے زائد ذمہ داروں ،کارکنوں اور اہل محلہ کوگرفتارکیا، ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر جنگی مجرموں کی طرح انہیں عدالتوں میں پیش کیا، لیکن افسوس کہ اپنی اتحادی جماعت کے ساتھ ہونے والے اس سلوک پر پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کا ساتھ دینے کے بجائے اس ظلم وبربریت کا دفاع کیا۔ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم نے جب جب سندھ میں آپریشن کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا تو پیپلزپارٹی کی پوری قیادت نے کھل کر اس مطالبے کی مخالفت کی اوروزیراعلیٰ سندھ نے غرور اور تمکنت کے ساتھ کہاکہ ’’میں اس آپریشن کا کپتان ہوں اور میرے ہوتے ہوئے کسی کمیٹی کے قیام کی کوئی ضرورت نہیں ہے ‘‘ ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی پوری قیادت کے وہ بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں جن میں انہوں نے ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کی باربار حمایت کی اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا ، یہی نہیں بلکہ جب قائد تحریک جناب الطاف حسین نے آپریشن کے طریقہ کار پر تنقید کی تو ان کے خلاف مقدمات سب سے پہلے دیہی سندھ میں پیپلزپارٹی کے حلقوں میں درج کرائے گئے جووزیراعلیٰ سندھ اور پی پی پی کے صوبائی وزیرداخلہ کے براہ راست احکامات پر درج کیے گئے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ دوبرسوں کے دوران بارہا ایسے مواقع آئے جب سندھ کے شہری اور دیہی عوام صوبہ میں جاری آپریشن میں ہونے والے غیرقانونی اور غیرانسانی اقدامات کے خلاف متحد ہوکرمشترکہ احتجاج کرسکتے تھے اور سندھ میں بھائی چارہ کی فضاء قائم کرسکتے تھے لیکن پیپلزپارٹی نے محض ایم کیوایم کوکچلنے اور خود کو بچانے کیلئے اس فضاء کو مسلسل سبوتاژ کیا۔ آج پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن کو کراچی آپریشن غیرمنصفانہ نظرآرہا ہے لیکن پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن نے وزیراعلیٰ سندھ کو صوبہ میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کی ہدایت کی اور پھر ان ہی کی ہدایت پر سندھ حکومت نے 8، اگست کو رینجرز کو ایک مرتبہ پھر پولیس کے اختیارات میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت اورسندھ کی صوبائی حکومت نے یہ اقدامات صرف اور صرف رینجرز کو خوش کرنے کیلئے اس امید میں کئے کہ اس آپریشن میں صرف ایم کیوایم کو نشانہ بنایاجاتا رہے اور پیپلزپارٹی کو بخش دیاجائے لیکن آج جب پی پی پی کے بعض افراد کو کرپشن کے الزامات میں پکڑا گیا ہے تو پیپلزپارٹی کی قیادت کو پہلی مرتبہ کراچی آپریشن کی خرابیاں نظرآرہی ہیں۔ پی پی پی کی قیادت نے ایم کیوایم پر ہونے والی زیادتیوں کو ہمیشہ جائز قراردیتے ہوئے اسے مشورہ دیا ہے کہ وہ ان الزامات کا سامنا کرے ۔ آج پی پی پی کوبھی اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا سامنا کرنا چاہیے۔ندیم نصرت نے کہاکہ کانٹوں کی بیج بوکر پھول نہیں اگائے جاسکتے ۔ پی پی پی نے جو بویا ہے اسے وہ کاٹنا بھی ہوگا۔

4/18/2024 7:50:15 PM