کراچی میں ماورائے عدالت ہلاکتیں بڑھ گئیں
13 اگست 2015 آخری اپ ڈیٹ 21:18 PST 16:18 GMT
پاکستان کی چوتھی بڑی جماعت متحدہ قومی موومینٹ پارلیمنٹ اور سندھ اسمبلی کی نشستوں سے احتجاجاً مستعفی ہوگئی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کراچی میں رینجرز کی سربراہی میں جاری آپریشن ميں اُسے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زیر حراست یا ان کے ساتھ مبينہ مقابلوں کے نتيجے میں ہلاکتوں میں ہر سال بتدريج اضافہ ہوا ہے۔ کراچي سے احمد رضا کي رپورٹ
|