Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈیلاس میں ایم کیوایم امریکہ کا سہ روزہ ۱۹ واں سالانہ کنونشن کامیاب انعقاد کے بعد اختتام پذیرہوگیا


ڈیلاس میں ایم کیوایم امریکہ کا سہ روزہ ۱۹ واں سالانہ کنونشن کامیاب انعقاد کے بعد اختتام پذیرہوگیا
 Posted on: 8/3/2015 1
ڈیلاس میں ایم کیوایم امریکہ کا سہ روزہ ۱۹ واں سالانہ کنونشن کامیاب انعقاد کے بعد اختتام پذیرہوگیا
مضبوط و مستحکم پاکستان، محروم قومیتوں کے حقوق اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے نئے صوبوں کے قیام کی قراداد متفقہ طور پر منظور حق مانگنا کوئی جرم نہیں، ہمارا مؤقف حق اور سچ پر مبنی ہے اور ہم اپنے مؤقف پر بھرپور قوت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ندیم نصرت
چوہدری نثار احمد، شہباز شریف اور دیگر سیاسی مخالفین کے بیانات کی مذمت، ایم کیوایم کے مسلسل میڈیا ٹرائل اور بعض اینکرز اور تجزیہ نگاروں کے متعصبانہ رویہ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں 
کنونشن کے آخری روز ایم کیوایم امریکہ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، ندیم نصرت نے نئی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا 
جنید فہمی سینٹرل آرگنائزر، محمد ارشد حسین جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر، جبکہ عامر قاضی، وکیل احمد جمالی، وسیم زیدی، ثاقب محی الدین، توصیف خان، اسد صدیقی، گل محمد، علی حسن، عارف صدیقی، کامران حیدر، نسیم السحر، شمیم صدیقی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل ہیں
ڈیلاس۔۔۔ ۲ اگست ۲۰۱۵: 
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے زیرِ اہتمام "نئے صوبے-مضبوط پاکستان" کے عنوان سے ڈیلاس میں جاری سہ روزہ ۱۹واں کنونشن کامیاب انعقاد کے بعد ختم ہوگیا۔ تین روزہ کنونشن میں مختلف سیشنز منعقد ہوئے جس میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت، رکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن بابر غوری، سینیٹر خوش بخت شجاعت، اراکین سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی اور عدنان احمد سمیت امریکہ کے ۲۲ سے زائد شہروں سے آنے والے کارکنان ، ذمہ داران اور امریکہ مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کے تیسرے اور آخری دن منعقدہ سیشنز میں ایم کیو ایم امریکہ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے اس حوالے سے ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی جس میں چیپٹرز کی کاردگی کو اطمینان بخش قرار دے کر تحریک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی رکنیت سازی کو ممکن بنانے ،تنظیمی کام کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرکے ائندہ سال کے لیئے نئے اہداف کا تعین بھی کیا گیا جبکہ تنظیمی کام اور رکنیت سازی میں اضافہ کے پیش نظر نئے دفاتر کھولنے پر بھی غور کیا گیا۔کنونشن کے آخری سیشن میں ایم کیو ایم امریکہ کی تنظیم نوکی گئی ۔سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے نئی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کیا۔ نئی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں جنید فہمی سینٹرل آرگنائزر، محمد ارشد حسین جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر ، جبکہ عامر قاضی، وکیل احمد جمالی، وسیم زیدی، ثاقب محی الدین، توصیف خان، اسد صدیقی، گل محمد، علی حسن، عارف صدیقی، کامران حیدر، نسیم السحر، شمیم صدیقی کے نام بطور اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی شامل ہیں۔ ندیم نصرت نے اپنے مختصر خطاب میں مختلف چیپٹرز اور ونگز کے درمیان بہتر رابطے کی ضرورت اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مؤقف حق اور سچ پر مبنی ہے۔ حق مانگنا کوئی جرم نہیں ہے اور ہم اپنے مؤقف پر بھرپور قوت کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی باطل طاقت کے سامنے اپنا سر نہیں جھکائیں گے۔ کنونشن کے اختتام پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اوردیگرسیاسی مخالفین کی جانب سے سامنے آنے والے لغو اور مکروہ بیانات اور ایم کیو ایم کے مسلسل میڈیا ٹرائل اور بعض اینکرزاورتجزیہ نگاروں کے متعصبانہ رویہ کے خلاف مذمتی قراردادیں منطور کی گئیں۔ جبکہ کنونشن کے شرکاء کی جانب سے مضبوط و مستحکم پاکستان، محروم قومیتوں کے حقوق اور وسائل کی مساوی و منصفانہ تقسیم کیلئے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ شرکاء نے قائدتحریک الطاف حسین سے اپنے اس عہد کی تجدید بھی کی کہ اپنی قوم کی فلاح اور پروقار مستقبل کیلئے حق کی اس جدوجہد میں وہ کڑی سے کڑ ی مشکلات کا بھرپور جرات اور پامردی سے مقابلہ کریں گے اور انشااللہ اپنی آخری سانس تک قائد تحریک کے وفادار رہیں گے۔ کنونشن کا اختتام اجتماعی دعا پر ہوا جس میں شرکاء نے قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت، اسیروں کی مشکلات کی آسانی اور شہیدوں کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے یہ بھی دعا کی کے اللہ تعالی شہیدوں اور اسیروں کی قربانیوں کو قبول کرتے ہوئےء شہیدوں کے لہو کے صدقے تحریک کو کامیابی اور منزل عطا فرمائے اور ہر مشکل وقت میں تحریک اور اسکے وابستگان کو محفوظ اور ثابت قدم رکھے۔ 

4/26/2024 4:13:28 AM