Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق مانگنا کوئی جرم نہیں جو یہ حق نہیں دیتا اس راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے وہ اللہ اور انسانیت کے باغی اور غدار ہیں۔ ندیم نصرت


 Posted on: 8/2/2015 1
حق مانگنا کوئی جرم نہیں جو یہ حق نہیں دیتا اس راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے وہ اللہ اور انسانیت کے باغی اور غدار ہیں۔ ندیم نصرت
مزید صوبے پاکستان کا مقدر ہیں، مشکلات کا مقابلہ کرنے اور جدوجہد میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ واسع جلیل
جناب الطاف حسین ہماری، ہمارے بچوں بلکہ بچوں کے بچوں کے پروقار مستقبل کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں، سینیٹرخوش بخت شجاعت
مظلوم و محروم طبقہ کے حقوق کی آواز اٹھانے پر ہم پر لسانیت کا الزام لگا یا جاتا ہے، بابر غوری 
ایڈمنسٹریٹو یونٹ یا صوبے پاکستان اور محروم قومیتوں کی ضرورت ہیں ، ہم اس جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، جنید فہمی
الطاف حسین نے مظلوم عوام کے حقوق کی فراہمی اور پاکستان کے استحکام کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ کیا ہے،ارم فاروقی
ڈیلاس میں جاری ایم کیو ایم امریکہ کے19ویں سالانہ کنونشن سے خطاب
ڈیلاس:۔ یکم اگست 2015ء
ڈیلاس میں جاری ایم کیو ایم امریکہ کے19ویں سالانہ کنونشن کے دوسرے دن چوتھے سیشن کا آغاز حسب معمول تلاوت قران پاک اور ہدیہ نعت رسول مقبول سے کیا گیا جبکہ نظامت کے فرائض محترمہ امبر خان اور ثاقب محی الدین نے انجام دئے۔ کنونشن کے اس سیشن میں ایم کیو ایم امریکہ کہ سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کی جبکہ کنونشن میں سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت، رکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن بابر غوری، سینیٹر خوش بخت شجاعت، اراکین صوبائی اسمبلی سندھ ارم عظیم فاروقی، عدنان احمد ، ایم کیو ایم کے کارکنان اور ذمہ داران سمیت ڈیلاسمیں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بشمول خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنویئر ندیم نصرت نے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے اور آزادی، عزت و وقار سے جینا خیرات یا بھیک نہیں بلکہ انسان کا بنیادی حق ہے۔ 1947ء میں ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب صرف ۱۴ فیصد تھا مگر اپنے حق اور عزت کی خاطر ۸۰ فیصد سے زائد آبادی رکھنے والے ہندوءں سے ہم نے اپنا حق چھین کر پاکستان حاصل کیا۔ ہم ان ہی اجداد کی اولادیں ہیں اور ہم پاکستان کے جغرافیائی حدود میں اپنا جائز حق چاہتے ہیں۔ یہ حق مانگنا کوئی جرم نہیں بلکہ بنیادی انسانی حق ہے اور جو یہ حق نہیں دیتا اس راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے وہ اللہ اور انسانیت کے باغی اور غدار ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے رکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل نے کہا کہ مزید صوبے پاکستان کا مقدر ہیں۔ تاہم اسکے لئے تمام مشکلات اورکھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے اور جدوجہد میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ اسی جذبہ کی ضورت ہے جس کا مظاہرہ این اے246کے عوام نے سرکاری اداروں کی جانب سے کی جانے والی نا انصافیوں کی صورت میں کیا اور انھیں شکست فاش دی۔سینیٹر خوش بخت شجاعت نے کہا کہ ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان ۱۹ویں کنونشن کے شاندار انتظامات پر بجا طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ امریکہ جیسے ملک میں جہاں مصروفیت بے پناہ ہے کارکنان کے ساتھ ساتھ عوام کا اس قدر کثیر تعداد میں جمع ہوجانا انکی الطاف حسین سے بے پناہ اور بے لوث محبت کا ثبوت ہے اور وہ قوم کی اس محبت کے جائز حقدار ہیں کہ وہ اپنی ہی قوم کے حقوق کی آواز اٹھانے پر جلاوطنی پر مجبور ہوئے، حق پرستی کی جدوجہد میں مستقل تکلیفیں 
جاری ہے 

(۲)
برداشت کر رہے ہیں اور ہماری، ہمارے بچوں بلکہ بچوں کے بچوں کے پروقار مستقبل کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں۔ سیٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن بابر غوری نے کہا کے مظلوم و محروم طبقہ کے حقوق کی آواز اٹھانے پر ہم پر لسانیت کا الزام لگا یا جاتا ہے۔ ہمیں کہا جاتا ہے کہ 67سال گزرنے پر بھی ہم مہاجر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لسانیت کی بات ایم کیو ایم یا الطاف حسین نے کبھی نہیں کی۔ ۶۵۔۱۹۶۴ میں فاظمہ جناح کی حمایت کی پاداش جب کراچی میں مہاجر آبادیوں پر حملے کئے گئے انکا قتل عام کیا گیا تو نہ ایم کیو ایم تھی اور نہ ہی الطاف حسین۔ لسانیت کا مظاہرہ تو الزام لگانے والوں نے کی کیا ہم نے اسلام کے نام اور پاکستان کے استحکام کے لئے ہجرت کی مگر ۶۸ سالوں کے بعد بھی تم بلوچ، سندھی، پشتون اور پنجابی کیوں ہو۔سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کہا کہ نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹ یا صوبے پاکستان اور محروم قومیتوں کی ضرورت ہیں اور ہم اس جدوجہد سے اب قدم پیچھے ہٹانے والے نہیں ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ جس بات کی ریاست کا آیئن اجازت دیتا ہے اس کا مطالبہ غداری کیسے ہوسکتا ہے دنیا بھر میں اختیارت میں عوامی شمولیت کیلئے چھوٹے انتظامی یونٹس کا تصور رائج ہے یہی وجہ ہے کے پاکستان کی نسبت کم آبادی ہونے کے باوجود ایران میں ۳۱، ملائشیا میں ۴۲ اور جاپان میں ۱۷ صوبے موجود ہیں۔ الطاف حسین نے مظلوموں کے حقوق کی فراہمی اور کمزور ہوتے پاکستان کے استحکام کیلئے نئے چھوٹے انتظامی یونٹس کا مطالبہ کیا ہے اور یہ کوئی غداری نہیں بلکہ عین وفاداری ہے۔ایم کیو ایم امریکہ کہ جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کیسی ظلم اور اندھیر نگری ہے کہ مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت کے مرکز پر بلا وارنٹ غیر قانونی چھاپہ مارا جاتا ہے۔ جواں سال رکن وقاص شاہ کو قتل کیا جاتا ہے مگر ہمیں وجہ جاننے، احتجاج کرنے کا حق بھی نہیں دیا جاتا اور یہ جبر آج سے نہیں گزشتہ ۶۸ سالوں سے جاری ہے۔ اسی جبر کی بدولت الطاف حسین گزشتہ ۳۲ سالوں سے جلاوطن ہیں۔ ڈیلاس چیپٹر کی انچارج محترمہ نسیم السحر نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ کے اس کنونشن کے کامیاب انعقاد کو اپنی ٹیم کی انتھک محنت اور تمام ہی چیپٹروں کی تعاون کا ثمر قرار دیا۔ انھوں نے امریکہ کے ۲۲ سے زائد شہروں سے آئے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان اور کنونشن میں شریک مقامی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن اسد صدیقی نے مختصر خطاب میں کہا کہ وہ کنونشن کے کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء کے مشکور ہیں۔ سیشن کے آخری حصہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے شرکاء کی بڑی تعداد سے خطاب کیا ۔

4/25/2024 1:47:33 PM