Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوفون


جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوفون
 Posted on: 7/30/2015
جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوفون
تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے اورملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ہمارامؤقف اصولی ہے ،ہماری کمٹمنٹ آئین سے ، جوآئین کے تقاضوں کے تحت ہے۔مولانافضل الرحمن
آئین کاکوئی بھی گوشہ تحریک انصاف کے ارکان کواسمبلی میں بیٹھنے کاموقع نہیں دیتا۔مولانافضل الرحمن
دھرنے سے پہلے اسمبلی جعلی نہیں تھی ، استعفے دینے والے لوگ بیٹھے ہیں توہمیں اسمبلی جعلی نظرآرہی ہے۔مولانافضل الرحمن
ہم سمجھتے ہیں کہ اس معاملے میں آئین کے تحت اقدام ہوناچاہیے۔الطاف حسین
ہم اس سلسلے میں اپنے مؤقف پرقائم ہیں۔الطاف حسین
مولانافضل الرحمن اور الطاف حسین میں مشترکہ حکمت عملی اختیارکرنے پراتفاق
لندن ۔۔۔ 30 جولائی 2015ء
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے آج ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کوفون کیااوران سے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے اورملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی یااختلاف نہیں ، ہمارامؤقف اصولی ہے ،ہماری کمٹمنٹ آئین سے ، جوآئین کے تقاضوں کے تحت ہے۔آئین کی روسے اگرکوئی رکن بغیربتائے ایوان سے مسلسل چالیس دن غیرحاظررہے توایوان کویہ حق حاصل ہے کہ وہ اس کی رکنیت ختم کردے۔دوسری بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان نے خودہی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیاتھا ۔ایسی صورت میں بھی آئین کاکوئی بھی گوشہ ان کواسمبلی میں بیٹھنے کاموقع نہیں دیتا۔مولانافضل الرحمن نے کہاکہ دھرنے سے پہلے تواسمبلی جعلی نہیں تھی لیکن اب جبکہ اسمبلی میں استعفے دینے والے لوگ بیٹھے ہیں توہمیں اسمبلی جعلی نظرآرہی ہے۔جناب الطاف حسین نے مولانافضل الرحمن کے خیالات سے اتفاق کیا اورکہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس معاملے میں آئین کے تحت اقدام ہوناچاہیے اورہم اس سلسلے میں اپنے مؤقف پرقائم ہیں۔ انہوں نے مولافضل الرحمن سے کہاکہ اس معاملے میں آپ کااورہمارامؤقف ایک ہے ۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس امرپراتفاق کیاکہ اس معاملے پر دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی اختیارکریں گی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اورایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔
وڈیو 

4/18/2024 10:31:48 PM