Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مہاجروں کی نسل کُشی کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ شکاگو کے زیر اہتمام علامتی بھوک ہڑتال اور مظاہرہ


کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مہاجروں کی نسل کُشی کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ شکاگو کے زیر اہتمام علامتی بھوک ہڑتال اور مظاہرہ
 Posted on: 7/30/2015
کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مہاجروں کی نسل کُشی کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ شکاگو کے زیر اہتمام علامتی بھوک ہڑتال اور مظاہرہ
مظاہرین کا آپریشن کے نام پرمہاجر کمیونٹی اور اسکی نمائندہ قیادت کو ماضی کی طرح ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے پر شدید غم و غصہ کا اظہار
بانیان پاکستان کی اولادوں پر غیر انسانی تشدد، ماورائے عدالت قتال اور الطاف حسین کی تقریر پر جبری پابندی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی
مظاہرے کے شرکاء کا الطاف حسین سے تجدید عہد وفا، مصیبتوں اور مشکلات کے باوجود حق پرستی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
شکاگو:۔ ۳۰ جولائی ۲۰۱۵:
کراچی میں جاری ریاستی دہشت گردی، قانون کے نفاذ کے ذمہ دار اداروں کی جانب سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے نام پر مہاجر کمیونٹی اور نمائندہ قیادت کو نشانہ بنائے جانے، غیر قانونی چھاپوں، ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کی بلاجواز گرفتاریوں، ان پر غیر انسانی تشدد اور ماورائے عدالت قتال کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ شکاگو چ کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال اور مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرے میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، شکاگو کے انچارج سہیل یوسف اور شکاگو کے کارکنان سمیت بڑی تعداد میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ مظاہرے میں موجود شرکاء نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نام نہاد آپریشن کے نام پر مہاجر کمیونٹی اور اسکی نمائندہ قیادت کو ماضی کی طرح ایک بار پھر ریاستی جبر کا نشانہ بنا کر دیوار سے لگائے جانے کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیااور اس پر اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ شرکاء نے اپنے ہاتوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ایم کیو ایم کے کارکنان کی غیر قانونی بلاجواز گرفتاریوں، ان پر غیر انسانی تشدد، کارکنان و ہمدردوں کے ماورائے عدالت قتال، مہاجر وں کی نسل کُشی اور میڈیا چینلز کی جانب سے زرد صحافت کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکا ء کا جوش و خروش قابل دید تھا اور وہ ریاستی جبر کے خلاف بھر پور نعرون کی شکل میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے تھے۔ اس موقع پر اطراف سے گزرنے والے مقامی افراد نے بھی ایم کیو ایم کے کارکنان سے ملاقات کرکے پاکستان میں جاری ریاستی جبر کی تفصیلات حاصل کیں اور مظاہرین کی جانب سے کئے جانے والے مطالبات کی حمائت و توثیق کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں،ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں، منتخب نمائندگان اور قیادت کے خلاف ریاستی جبر و تشدد، مہاجروں کی نسل کُشی اور کرمنلائزیشن کی پالیسی کے تحت انکی کردار کشی اور انہیں بطور مجرم پیش کرنے کا عمل در حقیقت خود ایک قابل مذمت جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ظلم و جبراورمسلسل ۶۸ سالوں سے جاری نا انصافیوں کی وجہ سے احساس محرومی اب احساس بے گانگی میں بدلتا جا رہا ہے۔ اس سے قبل کے متوسط طبقہ اور بالخصوص نوجوان نسل میں یہ احساس شدت اختیار کرے اس کا نوٹس لیا جانا اور انکی داد رسی کرنا بہت ضروری ہے وگرنہ یہ صورتحال کسی بڑے سانحہ کو بھی جنم دے سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی کے بھی نظریات اور خیالات سے اختلاف کیا جاسکتا ہے اور اسکا موزوں ترین طریقہ یہی ہے کہ گفتگو اور دلیل سے اسے رد کیا جائے مگر سچائی کو جبر سے دبانا ممکن نہیں ہے کروڑوں افراد کے ہر دلعزیز رہنما اور قائد الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی دراصل اظہار رائے اور بنیادی حقوق پر پابندی ہے جس کی ضمانت آیئن پاکستان دیتا ہے۔ اور آیئن پاکستان کے برخلاف عمل ریاست اور آیئن پاکستان سے غداری ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم ، افواج پاکستان کے سالار ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کے بانیان پاکستان کے خلاف جاری غیر قانونی ریاستی آپریشن کا فوری نوٹس لیکر مہاجروں کو نشانہ بنانہ بند کیا جائے اور ٓپریشن کو صرف جرائم پیشہ اور معاشرے کے ناپسندیدہ عناصر تک محدود کیا جائے۔ نیز اس بات کو یقینی بنایا جائے کے افوج پاکستان یا اسکے کسی متعلقہ ادارے کی شخصیات اپنے ذاتی اغراض و مقاصد کے لئے کسی طور غیر آئینی وغیر پیشہ ورانہ اقدامات میں ملوث نہ ہونے پایءں۔ مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے قائد تحریک الطاف حسین سے اپنے بھرپور عقیدت اور اور وفا کی تجدید کی اور اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کے حق کی راہ میں لاکھ مصیبتیں اور مشکلات آیءں وہ الطاف حسین کی قیادت میں حق پرستی کا سفر جاری رکھیں گے۔


4/18/2024 2:59:37 AM