Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلستان جوہرنعمان گرینڈسٹی سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردنوجوانوں کی رینجرز کے ہاتھوں غیرقانونی حراست کافوری نوٹس لیاجائے ۔وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل


گلستان جوہرنعمان گرینڈسٹی سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردنوجوانوں کی رینجرز کے ہاتھوں غیرقانونی حراست کافوری نوٹس لیاجائے ۔وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
 Posted on: 7/30/2015
گلستان جوہرنعمان گرینڈسٹی سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردنوجوانوں کی رینجرز کے ہاتھوں
غیرقانونی حراست کافوری نوٹس لیاجائے ۔وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
گلستان جوہرنعمان گرینڈسٹی کے 13نوجوانوں کوشادی میں شرکت کیلئے حیدر آباد جا تے ہوئے راستے سے گرفتار کر لیاگیاتھا
رات گئے رینجرزکی جانب سے 9 نوجوانوں کو رہا کر دیا گیا جبکہ ایم کیوایم کے دوکارکنان ولیدکمال،شایان رحمان اور
دو ہمدردنوجوان سعدہاشمی اور اسدرضاتاحال رینجرز کی حراست میں ہیں
گرفتارشدگان کودوروزگزرجانے کے باوجود اب تک نہ تو کسی عدالت میں پیش کیاگیا ہے اورنہ ہی انکی گرفتاری کااعتراف کیاجارہاہے
گرفتار شدگان پر سرکاری حراست میں بہیمانہ تشددکیا جارہاہے جس کی وجہ سے ان کی جانوں کو شدیدخطرہ لاحق ہے
اندیشہ ہے کہ کہیں انہیں سرکاری حراست میں تشددکرکے ماورائے عدالت قتل نہ کردیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی 
وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے فوری مداخلت کی اپیل
انسانی حقوق کی تنظیمیں اس معاملے پر آوازاحتجاج بلندکریں۔ رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔ 30جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورسپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، جناب جسٹس ناصرالملک سے اپیل کی ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہرنعمان گرینڈسٹی سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردنوجوان جومنگل کی شب لاپتہ ہوگئے تھے وہ رینجرزکی غیرقانونی حراست میں ہیں،ان کی غیرقانونی حراست کافوری نوٹس لیاجائے اورانہیں رہاکرایا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ منگل کی شب گلستان جوہر کراچی سے تعلق رکھنے والے 13 نوجوان جن میں ایم کیوایم کے کارکنان بھی شامل تھے، اپنے دوست کی شادی میں شرکت کیلئے تین گاڑیوں میں سوار ہوکر حیدر آباد جارہے تھے کہ راستے میں ٹول پلازہ پر قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ایم کیو ایم کے کارکنوں اورہمدردوں کے اہل خانہ اورعلاقہ مکینوں نے جب گزشتہ روزاس ظلم کے خلاف احتجاج کیاتورات گئے رینجرزکی جانب سے 9 نوجوانوں کو رہا کر دیا گیا جبکہ ایم کیوایم کے دوکارکنان ولیدکمال،شایان رحمان اور دو ہمدردنوجوان سعدہاشمی اور اسدرضاتاحال رینجرز کی حراست میں ہیں ۔اس حوالے سے میڈیاپر بھی خبریں آچکی ہیں لیکن رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے ان کارکنوں اورہمدردوں کو دوروزگزرجانے کے باوجود اب تک نہ توکسی عدالت میں پیش کیاگیاہے اورنہ ہی ان کی گرفتاری کااعتراف کیاجارہاہے بلکہ یہ تاثردیاجارہاہے کہ یہ گرفتاری کا نہیں اغواکامعاملہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان گرفتار شدگان کے اہل خانہ اپنے بچوں کے بارے میں معلومات کرنے کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں بتایاجارہاہے۔اطلاعات یہ ہیں کہ ان گرفتار شدگان پر سرکاری حراست میں بہیمانہ تشددکیا جارہاہے جس کی وجہ سے ان کی جانوں کو شدیدخطرہ لاحق ہے اوراندیشہ ہے کہ کہیں انہیں سرکاری حراست میں تشددکرکے ماورائے عدالت قتل نہ کردیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرزنے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نعمان گرینڈسٹی کے فلیٹوں کے یونین آفس پر بھی چھاپہ مارااوروہاں موجود نوجوانوں کوبھی ماراپیٹااوریونین آفس سے کمپیوٹراوریونین کے دفتری کاغذات اٹھاکر لے گئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرزکی جانب سے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اوربالواسطہ یابلاواسطہ کسی بھی قسم کاتعلق رکھنے والے نوجوانوں کو حراست میں لینا، انہیں گرفتارکرکے غائب کردینا،کئی روزتک غیرقانونی حراست میں رکھ کرتشددکانشانہ بنانا، ان کے حوالے سے خودساختہ اعترافی بیانات میڈیا کوجاری کرنا، ان پر جھوٹے مقدمات بناناپھرانہیں انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے 90روز کا ریمانڈ لینا معمول بن گیاہے ۔ اس طرح انصاف وقانون کی دھجیاں اڑا ئی جارہی ہیں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک سے پرزور اپیل کی ہے کہ گلستان جوہرکے گرفتارشدگان ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی غیرقانونی حراست کافوری نوٹس لیاجائے ،انہیں فوری طورپربازیاب کرایا جائے
اوراگران پر کوئی مقدمہ ہے توانہیں عدالت میں پیش کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس معاملے پر آوازاحتجاج بلندکریں۔ 

4/19/2024 5:36:34 PM