Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، واشنگٹن پوسٹ اور بی بی سی نے کراچی آپریشن میں ایم کیوایم پر ہونے والے ظلم و جبر کی تصدیق کردی ہے۔ وسیم اختر


ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان،واشنگٹن پوسٹ اور بی بی سی نے کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم پر ہونے والے ظلم و جبر کی تصدیق کردی ہے۔وسیم اختر
 Posted on: 7/29/2015
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان،واشنگٹن پوسٹ اور بی بی سی نے کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم پر ہونے والے ظلم و جبر کی تصدیق کردی ہے۔وسیم اختر
ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹس کو نشر ہونے سے روکا جارہا ہے،جونا مناسب عمل ہے ،وسیم اختر
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی ۔۔۔29جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر نے کہا ہے گزشتہ روز ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور بی بی سی کی حالیہ رپورٹ نے واضح کردیا ہے کہ کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ٹارگٹڈ آپریشن میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اورمظالم ڈھائے جارہے ہیں ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کیاجارہاہے اور کارکنان کاماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے جبکہ گرفتار شدگان کو سرکاری حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وسیم اختر نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اراکین رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ ،اسلم آفریدی،شبیر احمد قائمخانی و دیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وسیم اختر نے کہاکہ ایم کیو ایم نے پریس کانفرنسوں، پرامن احتجاجی مظاہروں،جلسے جلوسوں،ایوانوں کے اندر اورایوانوں کے باہراحتجاج کیا لیکن کہیں کوئی سننے والا نہیں تھاتاہم اب یہ مظالم دنیا کے سامنے آرہے ہیں کہ گزشتہ روز ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بھی کراچی میں جاری آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی زیادتیوں، ماورائے عدالت قتل، غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں،لاپتہ کئے جانے ، جھوٹے مقدمات قائم کرنے اورانسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کاتفصیلی ذکرکیاہے اوران پر اپنی سخت تشویش کااظہارکیاہے جن کو جناب الطاف حسین بار بار کہہ چکے تھے لیکن کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن نے کہاہے کہ ’’ کمیشن بلاتردید یہ واضح کردیناضروری سمجھتاہے کہ لوگوں کا اٹھالیا جانا اور ان کے اتے پتے کے بارے میں کافی عرصہ تک لاعلم ہوناکسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے،ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ نائن زیرو پر چھاپوں کی آزادانہ چھان بین ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں قائد تحریک الطاف حسین پررینجرز مخالف تقاریر پر مقدمات درج کرنے پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ تقاریر سننے پر مقدمات قائم کرنا آزادی اظہار اور آزادی حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ گزشتہ روز آنے والی ان رپورٹس کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلنا چاہئے تھا ،اخبارات میں بڑی بڑی سرخیوں کے طور پر ہونا چاہئے تھا لیکن ایک سائڈ میں چھوٹی سی خبر دیکر زیادتی کی ہے، کچھ لوگ ان رپورٹس کوٹی وی چینلز پر نشر ہونے سے روک رہے ہیں اگر یہی ہیومن رائٹس کی خبر ایم کیو ایم کے خلاف ہوتی تو اینکر اور مخصوص صحافیوں کاٹولہ پورا دن اسی پر شور مچاتا،صحافی بھائیوں کو اس پر سوچنا چاہئے کہ کیا غلط ہورہا ہے اور کیا صحیح انکی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ سچ اور حق کا ساتھ دیں ایم کیو ایم نے بھی کڑے وقتوں میں صحافی بھائیوں کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لیاری کمار واڑہ میں بھتہ نہ دینے پر عام شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا قانون نافذ کرنے والے بتائیں کہ اب کون بھتہ لے رہا ہے ، 100روپے کی فطرہٰ جمع کرنے والوں کو گرفتار کرکے بھتہ خور بناکر پیش کرکے ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے،ہماری سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کل ہی کہا تھا کہ سادہ لباس میں کوئی کاروائی نہیں ہوگی اور کل رات ہی شادی میں کراچی سے حیدر آباد جاتے ہوئے ہمارے 12کارکنان اور ہمدرد لاپتہ کردیئے گئے ہیں جن کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ رہا ہے کہ نیب کا ادارہ کروڑوں کی کرپشن میں ملوث ہے ،اس وقت تمام اداروں میں کرپشن عروج پر ہے لیکن تمام تر کاروائیاں صرف کراچی میں ایم کیوا یم کے خلاف کی جارہی ہے تمام توجہ کراچی کی طرف مرکوز کی ہوئی ہے دوسری جانب سے دونوں بڑی سیاسی جماعتیں کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہیں انہیں پوچھنے اور پکڑنے والا کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قمر منصور کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ کسی بھی جرائم میں ملوث نہیں ،کوئی ایف آئی آر ان کے خلاف نہیں ہے اسکے باوجود انہیں غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر 90روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں رکھا ہوا ہے ،قمر منصور کو1992کے آپریشن میں بھی اڈیالہ جیل میں انسانیت سوز ظلم کا نشانہ بنایا گیا انہیں تھرڈ ڈگری ٹارچر کیا گیا تھا جس کی وجہ سے انکی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف رہتی ہے اور وہ ٹھیک طرح سے چلنے پھر نے سے بھی قاصر ہیں حکومت اور ادارے کچھ خیال کریں اور انہیں فوری رہا کریں۔ وسیم اختر نے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ کراچی میں طالبان اور مذہبی تنظیمیں اپنی عدالتیں لگاتی ہیں اور اس میں فیصلے بھی سناتی ہیں لیکن سکیورٹی ادارے انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہے انہیں مسلسل نظر انداز کیا ہوا ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ ہم ایک محب وطن سیاسی جماعت ہیں جو کہ اداروں کا مکمل احترام کرتے ہیں ،ایم کیو ایم ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتی ہے اور ہم نے کام کرکے دکھایا ہے ہمیں ختم کرنے کی باتیں اب ختم ہونی چاہئیں اور ملک کے مسائل کی جانب توجہ مرکوز ہونی چاہیے۔

4/25/2024 7:50:46 AM