Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ایلڈرز ونگ کے کارکن کے گھر پر رینجرز کی جانب سے چھاپے اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم ایلڈرز ونگ کے کارکن کے گھر پر رینجرز کی جانب سے چھاپے اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/29/2015
ایم کیوایم ایلڈرز ونگ کے کارکن کے گھر پر رینجرز کی جانب سے چھاپے اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
انیس حنیف، محمد علی خان، محمد جاوید کو گزشتہ رات رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں نے فیڈرل بی ایریا اور اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کیا ہے، رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیمیں اور وزیر اعظم پاکستان کراچی میں ریاستی اداروں کی زیادتیوں کا سلسلہ بند کروائیں
کراچی ۔۔۔29جولائی2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز اور سادہ لباس میں ملبوث قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کی جانب سے ایم کیو ایم ایلڈز ونگ کے کارکن اعجاز احسن خان کے صاحبزادے محمد علی خان ،داماد محمد جاوید اور اورنگی ٹاؤن کے کارکن انیس ولد حنیف کو گزشتہ رات انکے گھر سے حراست میں لینے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ا۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیو ایم کے کارکنان اور انکے اہلخانہ کو جناب الطاف حسین سے بے غرض محبت کی سزا دی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ کراچی کو ایم کیو ایم کے کارکنان کیلئے نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے جہاں رینجرز اہلکار اور دیگرقانون نافذ کرنیوالے ادارے من مانی کرر رہے ہیں اور جہاں جب جس کو چاہتے ہیں حراست میں لیکر اس پر بے بنیاد اور سنگین مقدمات قائم کردئیے جاتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں اور وزیر اعظم پاکستا ن میاں محمد نوازریف سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے کارکنان ، ہمدردوں اور ان کے اہلخانہ پر ریاستی اداروں کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر ظلم و ستم کا یہ سلسلہ فوری رکوائیں ،کراچی کے عوام محب وطن ہیں اور محب وطن شہریوں کے ساتھ جنگی قیدی جیسا سلوک کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔

4/25/2024 9:50:51 PM