Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عدالتی حکم کے باوجود قمرمنصور کو طبی معائنہ کیلئے اسپتال میں نہ لانا سراسر توہین عدالت ہے ، رابطہ کمیٹی


عدالتی حکم کے باوجود قمرمنصور کو طبی معائنہ کیلئے اسپتال میں نہ لانا سراسر توہین عدالت ہے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/29/2015
عدالتی حکم کے باوجود قمرمنصور کو طبی معائنہ کیلئے اسپتال میں نہ لانا سراسر توہین عدالت ہے ، رابطہ کمیٹی
آج قمرمنصور کو مقامی اسپتال لایاجانا تھا لیکن جیل حکام نے سیکوریٹی کا بہانہ بناکر انہیں علاج ومعالجہ کی سہولت سے محروم کردیا
ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کو غیرآئینی اور غیرقانونی اقدامات کے ذریعہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے
وزیراعظم ، وفاقی وزیرداخلہ ، وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیرداخلہ قمرمنصورکو اسپتال نہ لانے کا فوری نوٹس لیں
قمرمنصورکی صحت وزندگی کے تحفظ کیلئے انہیں فی الفور اسپتال میں داخل کیاجائے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔29جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عدالتی حکم کے باوجود رابطہ کمیٹی کے اسیر رکن قمرمنصور کو طبی معائنہ کیلئے اسپتال نہ لانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کوسراسر توہین عدالت قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز اہلکاروں نے رمضان المبارک کی 29 ویں شب کو نائن زیروپر غیرقانونی چھاپہ کے دوران رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ اوررکن قمرمنصور کو گرفتارکرلیا تھا، حراست کے دوران قمرمنصور کوذہنی اورجسمانی اذیت کا نشانہ بنایاگیا جس سے انکی حالت غیرہوگئی تھی اور انسداددہشت گردی کی عدالت میں قمرمنصور کے طبی معائنہ کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت کی جانب سے جیل حکام کو حکم دیاگیاتھا کہ جلد ازجلد قمرمنصور کو اسپتال بھیج کر طبی معائنہ کے انتظامات کیے جائیں اور تین دن کے اندراندراس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج 29 جولائی2015ء قمرمنصور کو مقامی اسپتال لایاجانا تھا لیکن جیل حکام نے سیکوریٹی کا بہانہ بناکر انہیں علاج ومعالجہ کی سہولت سے محروم کردیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عدالت کے واضح حکم کے باوجود قمرمنصور کو اسپتال میں طبی معائنہ کی سہولت سے محروم رکھنا عدالتی احکام کی صریحاً خلاف ورزی اور توہین عدالت ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کو غیرآئینی اور غیرقانونی اقدامات کے ذریعہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق بھی سلب کیے جارہے ہیں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیاجارہا ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال سے مطالبہ کیا کہ قمرمنصورکو اسپتال نہ لانے کا فوری نوٹس لیاجائے اور توہین عدالت کے مرتکب جیل حکام سے سختی سے باز پرس کی جائے اور قمرمنصورکی صحت وزندگی کے تحفظ کیلئے انہیں فی الفور اسپتال میں داخل کیاجائے ۔

4/25/2024 8:16:03 AM