Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں جار ی ریاستی دہشت گردی‘بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ایم کیوایم کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہروں ایڈمنٹن اور مونٹریال میں مظاہروں کا انعقاد


کراچی میں جار ی ریاستی دہشت گردی‘بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ایم کیوایم کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہروں ایڈمنٹن اور مونٹریال میں مظاہروں کا انعقاد
 Posted on: 7/28/2015
کراچی میں جار ی ریاستی دہشت گردی‘بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ایم کیوایم کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہروں ایڈمنٹن اور مونٹریال میں مظاہروں کا انعقاد 
مظاہروں کے شرکاء نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کو یکطرفہ ا یک کمیونٹی پر مسلط رکھنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے 
ہوئے اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا
محب وطن پاکستانیوں پر غیر انسانی تشدداور اظہار رائے و تقرر پر پابندیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں ، سینٹرل آرگنائزر ایم کیوایم کینیڈا آصف قاضی 
ٹورنٹو:۔۔28؍ جولائی 2015ء 
کراچی میں جاری ریاستی دہشت گردی ‘بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ‘ لاقانونیت‘ماورائے عدالت‘و آئین کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایم کیو ایم کینیڈا کی جانب سے مونٹریال اور ایڈمنٹن شہروں میں بھر پور مظاہروں کا اہتمام کیا گیا جسمیں ایم کیو ایم کینیڈا کے ذمہ داران ‘ کارکنان ‘ وعوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پاکستانی کینیڈین شہریوں نے کراچی میں امن وامان کے قیام ، جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خاتمے کے نام پر شروع کئے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کو یکطرفہ ا یک کمیونٹی پر مسلط رکھنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا۔اس موقع پر دونوں شہروں کے ذمہ داران اور ایم کیو ایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے بذریعہ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محب وطن پاکستانیوں پر غیر انسانی تشدد ‘جبر و دہشت گردی‘لا قانونیت‘ ماورائے عدالت و آئین مظالم ‘ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اظہار آزادی رائے و تقریر پر پابندیوں کی سختی سے مذمت کی۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان ‘ آرمی چیف‘چیف جسٹس سپریم کورٹ‘چیف جسٹس ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفو ر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بانیان پاکستان کے اولادوں کے خلاف آپریشن کا فوری نوٹس لیں اور اس آپریشن کو ملک کے وسیع تر مفاد میں فوری طور پر روکنے کے احکامات صادر فر مائیں۔مظاہروں میں ایم کیو ایم کینیڈا نے ایک قرار داد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ کراچی میں آپریشن کے نام پر محب وطن سیاسی جماعت ایم کیوایم کو سیاسی انتظام کا نشانہ بنائے جانے کے عمل بند کرائیں ۔ قرار داد کی مظاہروں کے شرکاء نے بھر پور حمایت کی۔ اس موقع پر مظاہروں کے شرکاء نے قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ تجدید عہد وفا کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اورپاکستان کے مظلوم ‘ محروم و متوسط طبقے کے حقوق کے حصول اور ملک سے جاگیر دارانہ ‘وڈیرانہ نظام کے خلاف قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام تر اقدامات کی تائید کرتے رہیں گے۔ 

4/18/2024 7:30:36 AM