Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں جانی و مالی نقصانات پررابطہ کمیٹی کااظہار افسوس


صوبہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں جانی و مالی نقصانات پررابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
 Posted on: 7/27/2015
صوبہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں جانی و مالی نقصانات پررابطہ کمیٹی کااظہار افسوس 
شہروں ، گاؤں اور دیہاتوں کی آبادیوں کوسیلابی ریلوں سے بچاؤ کیلئے پشتوں کی مضبوطی ، ندی نالوں کی صفائی اور پانی کے بہاؤ کے متبادل راستے فی الفور بنائے جائیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر سندھ کی صوبائی حکومت کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کے باعث اندون سندھ کے کئی دیہات زیر آب آچکے ہیں اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہوچکی ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
سندھ میں ہر سال سیلابی ریلوں سے بڑا جانی و مالی نقصان ہوتا ہے لیکن حکومتی وزراء ڈرائنگ روم کی سیاست میں مصروف ہیں ، رابطہ کمیٹی 
سندھ کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور حکومتی اداروں کو فعال کیاجائے ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔27، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہروں ، گاؤں اور دیہاتوں کی آبادیوں کوسیلابی ریلوں سے بچاؤ کیلئے پشتوں کی مضبوطی ، ندی نالوں کی صفائی اور پانی کے بہاؤ کے متبادل راستے فی الفور بنائے جائیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صوبہ سندھ میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب کئی دیہات زیر آب آچکے ہیں ، مکانات، مویشی اور ضروریات زندگی کا سامان پانی میں بہہ چکا ہے جس کے باعث لوگ بے یارو مدد گار کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے پہلے ہی تباہی مچا رکھی ہے لیکن اس تباہی کے باوجود حکومت سندھ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اور ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر صوبائی حکومت کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کے باعث اندون سندھ کے کئی دیہات زیر آب آچکے ہیں اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہوچکی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیلابی ریلوں اور بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کیلئے غذائی اجناس اور طبی سہولیات کے انتظامات فی الفور کیاجائے اور حکومتی اداروں کو سیلابی ریلوں سے عوامی جان و مال کے تحفظ کیلئے فعال کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ہر سال اندرون سندھ میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بڑا جانی و مالی نقصان ہوتا ہے لیکن حکومتی سطح پر ہر بار سوائے افسوس اور باربار کی یقین دہانیوں ، جھوٹے دعوؤں کے سوا عوامی جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی اقدامات دیکھنے میں نہیں آتے اور حکومتی وزراء ڈرائنگ روم کی سیاست میں مصروف رہتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں متعدد افراد کی ہلاک اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور ہلاک شدگان کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ صوبہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے جانی ومالی نقصانات کا فی الفور نوٹس لیاجائے ، متاثرہ خاندانوں کیلئے طبی و امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور متاثرین کی بحالی اورسیلابی ریلوں سے بچاؤ کیلئے حکومتی سطح پر ممکنہ ٹھوس اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 

4/18/2024 8:01:45 PM