Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کی اپیل پر مہاجراکابرین کا سینئر مہاجر ورلڈ کانگریس میں شمولیت پر مثبت ردعمل


الطاف حسین کی اپیل پر مہاجراکابرین کا سینئر مہاجر ورلڈ کانگریس میں شمولیت پر مثبت ردعمل
 Posted on: 7/26/2015
الطاف حسین کی اپیل پر مہاجراکابرین کا سینئر مہاجر ورلڈ کانگریس میں شمولیت پر مثبت ردعمل 
مہاجراکابرین دنیا بھر سے روزانہ بڑی تعداد میں کوائف نامے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن ارسال کررہے ہیں
امریکہ ، کینیڈا، چائنا، برطانیہ ، پاکستان ، دبئی ، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے سینئر مہاجر اپنے کوائف نامے ارسال کرچکے ہیں
کوائف نامے ارسال کرنے والوں میں مہاجر دانشور، پروفیسر،بیوروکریٹ، انجینئر، ڈاکٹر ، کھلاڑی، مؤرخکالم نگار ، صحافی ،شاعر ، ادیب،مصنف، علمائے کرام اور دیگر شامل ہیں
اپنے تجربے اور تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مہاجروں کا مقدمہ دنیا بھر میں لڑنے کیلئے تیار ہیں، مہاجراکابرین
ریاستی مظالم کے خاتمے ، غصب شدہ حقوق اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مہاجراکابرین
لندن۔۔۔26، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی اپیل پر معروف مہاجراکابرین کی جانب سے سینئر مہاجر ورلڈ کانگریس میں شمولیت پر مثبت ردعمل کا اظہارکیاجارہا ہے اورروزانہ بڑی تعداد میں کوائف نامے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن ارسال کیے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ دنوں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم 60 سال تک کے سینئر مہاجروں سے اپیل کی تھی کہ پاکستان میں ریاستی سطح پر مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے پوری دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے سینئر مہاجرورلڈ کانگریس میں شمولیت کیلئے نائن زیرو عزیزآباد اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اپنے کوائف نامے ارسال کریں۔ جناب الطاف حسین کی اپیل پر دنیا بھر میں مقیم مہاجر دانشوروں ، پروفیسرز،بیوروکریٹس، انجینئرز، ڈاکٹرز ، کھلاڑیوں، مؤرخین ، کالم نگاروں ، صحافیوں ،شعراء ، ادباء،مصنفین اور علمائے کرام کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے اوراب تک امریکہ ، کینیڈا، چائنا، برطانیہ ، پاکستان ، دبئی ، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے سینئر مہاجردانشوروں نے اپنے کوائف نامے بذریعہ ای میل لندن سیکریٹریٹ ارسال کیے ہیں ۔
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینئر مہاجر دانشوروں نے سینئر مہاجر ورلڈ کانگریس میں شمولیت کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کی ہے کہ وہ اپنے تجربے اور تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مہاجروں کا مقدمہ دنیا بھر میں لڑنے کیلئے تیار ہیں اور مہاجروں پرڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خاتمے ، ان کے غصب شدہ حقوق اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ اور نائن زیرو عزیزآباد پر سینئر مہاجراکابرین کی جانب سے کوائف نامے بذریعہ ای میل ، فیکس اور ڈاک ارسال کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے 

4/26/2024 4:22:14 AM