Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ریاستی ادارے ایک بارپھرایم کیوایم کوصفحہ ء ہستی سے مٹانے اورمہاجروں کو کچلنے پرتلے ہوئے ہیں۔الطا ف حسین


ریاستی ادارے ایک بارپھرایم کیوایم کوصفحہ ء ہستی سے مٹانے اورمہاجروں کو کچلنے پرتلے ہوئے ہیں۔الطا ف حسین
 Posted on: 7/23/2015
ریاستی ادارے ایک بارپھرایم کیوایم کوصفحہ ء ہستی سے مٹانے اورمہاجروں کو کچلنے پرتلے ہوئے ہیں۔الطا ف حسین
اس دھن میں آئین وقانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، مہاجرعوام کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا جارہاہے
حق تلفیوں ، ناانصافیوں اورزیادتیوں کے مسلسل عمل کی وجہ سے مہاجرعوام میں علیحدہ صوبہ کی سوچ تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے 
ہم نہ تو سندھیوں کے خلاف ہیں اور نہ ہی سندھیوں کو غلام بنانا چاہتے ہیں
حالیہ آپریشن میں ہونیوالے مظالم سے ڈی جی رینجرز اپنے آپ کو اس سے بری الذمہ قرارنہیں دے سکتے
رینجرزان کی سربراہی میں ہی کارروائی کررہی ہے اور انہیں موجودہ حکومت سندھ کی مکمل حمایت اورمنظوری حاصل ہے
شعیب سڈل ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ ساتھ مرتضیٰ بھٹوکابھی قاتل ہے
آصف زرداری کی مرتضیٰ بھٹوسے دشمنی تھی اورانہوں نے انعام کے طورپرشعیب سڈل کو دوبارہ کراچی کاآئی جی بنایا 
یہ آئندہ نسلوں کی بقاء اور بہترمستقبل کی تحریک ہے لہٰذاہمیں بزدلی کے بجائے بہادری کے ساتھ فیصلے کرنے ہوں گے
ہمیں جرات وہمت کے ساتھ اپنی جدوجہدجاری رکھنی ہوگی۔ نائن زیروپرذمہ داروں اورکارکنوں سے فون پر خطاب
لندن ۔۔۔ 23 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ آپریشن کے نام پر ریاستی ادارے ایک بارپھرایم کیوایم کوصفحہ ء ہستی سے مٹانے اورمہاجروں کو کچلنے پرتلے ہوئے ہیں ،اس دھن میں آئین وقانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور کراچی کے شہریوں بالخصوص مہاجرعوام کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا جارہاہے۔ حق تلفیوں ، ناانصافیوں اورظلم وزیادتیوں کے مسلسل عمل کی وجہ سے مہاجرعوام میں اپنے لئے علیحدہ صوبہ کی سوچ تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے اور وہ ظلم سے نجات اورمسائل کاحل اپنے علیحدہ صوبہ میں ہی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے واضح طورپرکہاکہ ہم نہ تو سندھیوں کے خلاف ہیں اور نہ ہی سندھیوں کو غلام بنانا چاہتے ہیں، ہم صرف محروم عوام کے حقوق کے حصول اوروڈیروں او رجاگیر داروں سے نجات کیلئے علیحدہ صوبہ چاہتے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرذمہ داروں اورکارکنوں سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطا ف حسین نے کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ، ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان بنایااوراس کے بنانے کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیں لیکن ہمارے ساتھ قیام پاکستان کے بعدسے زندگی کے ہرشعبہ میں ناانصافیاں کی گئیں، ہماری حق تلفیاں کی گئیں، کوٹہ سسٹم اورطرح طرح کے غیرمنصفانہ اقدامات کے ذریعے ہمیں ہمارے جائزحقوق سے محروم رکھاگیا۔ یہ سلسلہ برسوں سے جاری تھااورکوئی ہمارے لئے آوازاٹھانے والانہیں تھا، ہم نے 11جون 1978ء کوان ناانصافیوں کے خلاف آل پاکستان مہاجراسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہدشروع کی جس نے 1984ء میں ایم کیوایم کوجنم دیا۔ ان 37سالہ جدوجہدکے دوران مہاجروں کے حقوق کی اس جدوجہدکوکچلنے کیلئے ہردورحکومت میں طرح طرح کے الزامات لگاکرمہاجروں خصوصاًایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیاگیا، مہاجروں کاقتل عام کیاگیا، ایک ایک واقعہ میں دو دوسو سے زائد معصوم وبے گناہ مہاجروں کاقتل عام کیاگیا، آپریشن کی آڑ میں ہمارے ہزاروں بے گناہ کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کردیاگیالیکن آج تک کسی ایک بھی قاتل کوگر فتار نہیں کیاگیا بلکہ الٹا ہمیشہ ایم کیوایم ہی کوریاستی جبر کا نشانہ بنایا گیا ۔ ستمبر2013ء میں کراچی میں شروع ہونیوالے اس حالیہ آپریشن میں رینجرزکی جانب سے ایک بارپھرمہاجروں اور خصوصاًایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، ایم کیوایم کے کارکنوں کوماضی طرح پھرماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے، انہیں گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے اوران پر جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں، چھاپوں کے دوران مہاجرماؤں بہنوں سے بدتمیزی کی جارہی ہے، سرکاری حراست میں مہاجروں کوننگی ننگی گالیاں دی جارہی ہیں اوران کے ساتھ بہیمانہ سلوک کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس آپریشن کے دوران کسی بھی سیاسی جماعت کے مرکز پرچھاپہ نہیں ماراگیاجبکہ رینجرزنے دومرتبہ ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیروپر چھاپہ مارا۔گزشتہ چھاپے میں بھی ایم کیوایم کے درجنوں کارکنوں اور ہمدردوں کوگرفتارکیاگیا۔ نائن زیروپردوسراچھاپہ رینجرز نے رمضان کی 29ویں شب کومارااوررابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ اوررابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکوگرفتارکرلیا۔ان پر الزام یہ لگایاگیاکہ انہوں نے الطاف حسین کی تقریرکاانتظام کیا، تقریرسنی اوراس پر تالیاں بجائیں۔ انہوں نے سوا ل کیاکہ آخر کس قانون میں یہ لکھاہے کہ کسی تقریرکاانتظام کرنا ، تقریرکوسننا اور اسے سنکراس پر تالیاں بجانا جرم ہے؟کیااس بنیادپر کسی سیاسی رہنمایاسیاسی کارکن کو گرفتار کرنا درست اورجائز ہے ؟ کیا اس عمل پر احتجاج کرناغلط ہے؟ کیا اس ظلم کوظلم کہناغداری ہے؟ انہوں نے سوال کیاکہ کیاکوئی مسلمان فوج یاپیراملٹری کاادارہ رمضان المبارک میں کسی عوامی جماعت کے مرکزپر اس طرح چھاپہ مارکر لوگوں کی تذلیل کرسکتا ہے؟انہوں نے کہاکہ آج مہاجروں کے ساتھ اس طرح کا ظالمانہ سلوک کیاجارہاہے کہ اسے دیکھ کرمہاجرعوام یہ سوچنے پر مجبورہوگئے ہیں کہ آخر ان کے آباؤاجداد نے پاکستان بناکرکیاکوئی غلطی کی تھی؟انہوں نے کہاکہ کراچی میں یزیدیت کامظاہرہ کیاجارہاہے اور رینجرزنے یزیدی مظالم کوبھی مات کردیاہے۔ اپنے ہی کلمہ گو نہتے شہریوں پرظلم ڈھا ئے جاتے ہیں لیکن جب طاقتوردشمن سامنے آئے تو ہتھیارڈال د یئے جاتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حالیہ آپریشن میں جوماورائے عدالت قتل ہوئے اورجومظالم ہوئے ہیں ڈی جی رینجرز اپنے آپ کو اس سے بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے کیونکہ رینجرزان کی سربراہی میں ہی کارروائی کررہی ہے اوراس کیلئے انہیں موجودہ حکومت سندھ کی مکمل حمایت اورمنظوری حاصل ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے سابق ڈی آئی جی کراچی شعیب سڈل کی جانب سے ایم کیوایم پر لگائے جانے والے بیہودہ الزامات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ شعیب سڈل ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ ساتھ مرتضیٰ بھٹوکابھی قاتل ہے ، آصف زرداری کی مرتضیٰ بھٹوسے دشمنی تھی اورانہوں نے انعام کے طورپرشعیب سڈل کو دوبارہ کراچی کاآئی جی بنایا تاکہ اس کے ذریعے ایم کیوایم کے لوگوں کادوبارہ ماورائے عدالت قتل کرایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب سڈل نے معصوم مہاجروں کاقتل کیاہے اور اللہ تعالیٰ کی عدالت میں اسے مظلوموں کے ایک ایک خون کاحساب دیناہوگا۔ جناب الطا ف حسین نے اس موقع پر موجود ذمہ داران وکارکنان سے سوال کیاکہ رینجرزایم کیوایم کے کارکنوں کوپکڑ پکڑ کرماررہی ہے، لوگ تقریرسنتے ہیں توانہیں پکڑاجارہاہے، نہ عدالتیں سن رہی ہیں نہ اورکوئی انصاف فراہم کرنے والاہے ، کیا مسلسل ڈھائے جانے والے ان ریاستی مظالم کی وجہ سے ایم کیوایم کوختم کردیاجا ئے ؟اس پر تمام نوجوانوں، بزرگوں اورخواتین کارکنوں نے ایک آوازہوکرجواب دیا’’ نہیں۔۔۔ ہرگز نہیں ‘‘ ۔ جناب الطا ف حسین نے ان سے دوبارہ سوال کیاکہ ہم تحریک جاری رکھیں گے توہم پر مزیدمظالم ڈھائے جائیں گے ، کیاآپ اس کیلئے تیار ہیں ؟ اس پر تمام کارکنوں اورذمہ داروں نے جواب دیا، ’’ ہم ہرظلم سہنے کیلئے تیارہیں ‘‘۔انہوں نے رابطہ کمیٹی ، ارکان اسمبلی اورتمام ذمہ داران کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ تحریک آئندہ نسلوں کی بقاء اوران کے بہترمستقبل کی تحریک ہے لہٰذاہمیں بزدلی کے بجائے بہادری کے ساتھ فیصلے کرنے ہوں گے اورجرات وہمت کے ساتھ اپنی جدوجہدجاری رکھنی ہوگی۔جب کارکنان قربانیاں دے رہے ہیں تورہنماؤں اورذ مہ داران کوبھی ہرطرح کی قربانی کے لئے خودکوذہنی طورپرتیاررہناچاہیے۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی اور دیگر ذمہ داران نے بھی جناب الطاف حسین سے فرداًفرداًگفتگوکرتے ہوئے انہیں یقین دلایاکہ وہ تحریکی جدوجہدمیں کارکنوں سے پیچھے نہیں رہیں گے اوران کے قدم سے قدم ملاکرجدوجہدکوآگے بڑھائیں گے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میری جدوجہد صرف مہاجروں کیلئے نہیں بلکہ مہاجروں کے ساتھ ساتھ سندھی ، بلوچ، پنجابی ،پٹھان ،سرائیکی، گلگتی بلتستانی اورتمام برادریوں کے لئے ہے اورمجھے یقین ہے کہ وہ حق کی اس جدوجہد میں اپنے الطاف بھائی کا ساتھ دیں گے اورکبھی الطاف حسین کو دغا نہیں دیں گے ۔انہوں نے تمام ترریاستی مظالم ، چھاپوں، گرفتاریوں، تشدداورمصائب ومشکلات کے باوجود ثابت قدم رہنے اورڈٹے رہنے پر ایم کیوایم کے تمام نوجوان وبزرگ کارکنوں اورخواتین کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔

4/26/2024 9:26:08 PM