Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آزادی کے 67سال بعد بھی پاکستان میں مہاجروں کو تیسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر سلیم دانش


آزادی کے 67سال بعد بھی پاکستان میں مہاجروں کو تیسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر سلیم دانش
 Posted on: 7/6/2015 1
آزادی کے 67سال بعد بھی پاکستان میں مہاجروں کو تیسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر سلیم دانش
لاکھوں جانیں قربان کرنے والے بانیان پاکستان کی اولادوں کو مارورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے 
ایک طبقہ آبادی کو مسلسل دیوار سے لگانے کا عمل کسی بھی طور پر ملک و قوم کے سود مند نہیں ہوسکتا 
ریاستی ادارے مہاجروں میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں 
ایم کیو ایم برطانیہ بریڈفورڈ یونٹ کی دعوت افطار سے خطاب
لندن۔۔۔ 6 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے کہ آزادی کے 67سال بعد بھی پاکستان میں مہاجروں کو تیسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے۔ قیام پاکستان کے لئے اپنا تن ، من ، دھن قربان کرنے والے مہاجروں کی حب الوطنی کو آج بھی شک و شبہ کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔یہ بات انہوں نے بریڈفوروڈ یونٹ کے زیر اہتمام دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ دعوت افطار میں بریڈفورڈ اور لیڈز سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے لاکھوں جانیں قربان کرنے والے بانیان پاکستان کی اولادوں کوکراچی میں ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، سرکاری عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، آج بھی 90سے زائد ایم کیو ایم کے کارکنان کو گرفتار کر کے لاپتہ ہیں لیکن اس ظلم پر نہ صرف نام نہاد سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے علمبردارمجرمانہ خاموش اختیار کئے ہوئے ہیں بلکہ اعلیٰ عدالتیں بھی انصاف فراہم نہیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طبقہ آبادی کو مسلسل دیوار سے لگانے کا عمل کسی بھی طور پر ملک و قوم کے سود مند نہیں ہوسکتا۔شاؤنسٹ ذہنیت رکھنے والے آج جس طرح مہاجروں کو مکھی، مچھر، بھوکے ننگے، زندہ لاشوں کے القابات د ے رہے ہیں اسی طرح ماضی میں سابقہ مشرقی پاکستان میں رہنے والے بنگالی مسلمانوں کے لئے بھی اسی طرح کے القابات استعمال کئے گئے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کا نظم و نسق چلانے والے ریاستی ادارے اور افراد ماضی کی غلط پالیسیوں کا ازالہ کرتے ہوئے مہاجروں میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیوا یم سی ای سی کے رکن محمد شریف نے کہا کہ قا ئد تحریک جناب الطاف حسین کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ملک میں جاری فرسودہ جاگیرداری نظام اور اسٹیٹس کوکو چیلنج کیا ہے جس کی بناء پر قائد تحریک کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں لیکن عوام و کارکنان اپنے بے مثال اتحاد کے ذریعے تمام سازشوں کو ماضی کی طرح ایک بار پھر ناکام بنائیں گے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ہاشم اعظم، منظور احمد، ڈاکٹر خرم اور محمد حفیظ نے بھی خطاب کیا۔ 

4/25/2024 1:25:15 AM