Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرزکا ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کے کے ایف کی فلاحی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرناغیرقانونی ہے۔ الطاف حسین


رینجرزکا ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کے کے ایف کی فلاحی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرناغیرقانونی ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 7/4/2015 1
رینجرزکا ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کے کے ایف کی فلاحی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرناغیرقانونی ہے۔ الطاف حسین
فلاحی ادارے کیلئے عطیات جمع کرنے والوں کوگرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا سراسرظلم ہے ۔الطاف حسین
رینجرز نے ناظم آباد گلبہار سیکٹر میں ایم کیوایم کے دفترکو گھیر کروہاں موجود 16ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکیا
رینجرزنے سراسرجھوٹ بولاہے کہ ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کوزبردستی زکوٰۃ فطرے وصول کرنے پر گرفتارکیاگیا
ایم کیوایم کے کارکنوں کو منہ پر کپڑا باندھ کراورہتھکڑیاں لگاکراس طرح پیش کیاگیا جیسے وہ سیاسی کارکن نہیں بہت بڑے دہشت گرد ہوں
جس طرح کابہیمانہ سلوک ایم کیوایم کے گرفتار شدگان کے ساتھ کیاجارہاہے اس طرح کا جنگی قیدیوں کے ساتھ بھی نہیں کیاجاتا
رینجرز والے اگرواقعی بہادر ہیں توہمارے بے گناہ کارکنوں کوگرفتار کرنے کے بجائے مقبوضہ کشمیر کو انڈیاکے قبضہ سے آزادکرائیں 
رینجرزکے ناجائز اقدامات پر عام شہری ہی نہیں بلکہ حکومت سندھ اور پولیس کے افسران و اہلکاربھی احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں
حقوق کیلئے آوازبلندکرنے والوں کو طاقت کے ذریعے بلوچستان میں مارا گیا ، سندھ میں مارا گیا اور اب کراچی میں ماراجارہاہے 
فاٹامیں ریاستی آپریشن کے نام پر پختون عورتوں ،بچوں اوربزرگوں کوبمباری یاگولیوں سے نشانہ بنا ناسراسرظلم ہے
کڑے حالات میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کودل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں ۔الطاف حسین
کارکنوں سے کہتاہوں کہ یونہی ڈٹے رہنا، انشاء اللہ ہم اس امتحان میں بھی سرخروہونگے، نائن زیروپر تنظیمی شعبہ جات سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 4 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ عوام کی بلاامتیازاوربے لوث مددکرنے والے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرناغیرقانونی، غیر شرعی ہے اوراس کیلئے عطیات جمع کرنے والوں کوگرفتارکرکے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا نہ صرف سراسرظلم ہے بلکہ عذاب خداوندی کو دعوت دینے کے مترادف بھی ہے ۔ انہوں نے یہ بات نائن زیروپرایم کیوایم کے تنظیمی شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یکم جولائی کو ناظم آباد گلبہارسیکٹر میں ایم کیوایم کے آفس میں افطارپارٹی تھی جہاں ایم کیوایم کے ایم این اے سفیان یوسف بھی موجودتھے۔ افطارپارٹی کے اختتام کے بعد تمام شرکاء واپس جارہے تھے کہ رینجرز نے دفترکوچاروں طرف سے گھیرلیااوروہاں موجود ایم کیوایم کے 16ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکرلیا ۔ رینجرزنے اس چھاپے اورگرفتاری کے بار ے میں یہ اعلامیہ جاری کیاکہ ان لوگوں کواس وجہ سے گرفتارکیاکہ وہ زبردستی زکوٰۃ فطرہ جمع کررہے تھے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ رینجرزایک پیراملٹری فورس ہے اوراس نے پاکستان سے وفاداری ، عوام کی جان ومال کے تحفظ اورسچ بولنے کاحلف اٹھایاہے لیکن رینجرزنے ناظم آباد گلبہار سیکٹر میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی گرفتاری کے بارے میں سراسرجھوٹ بولاہے اورقرآ ن میں اللہ تعالیٰ نے جھوٹوں پر لعنت بھیجی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ناظم آباد گلبہار سیکٹر سے گرفتارکئے گئے ایم کیوایم کے ان ذمہ داروں اور کارکنوں کوآج صبح رینجرزنے اینٹی ٹیررسٹ کورٹ میں منہ پر کپڑا باندھ کراورہتھکڑیاں لگاکراس طرح پیش کیاگیا جیسے وہ سیاسی کارکن نہیں بلکہ بہت بڑے دہشت گرد اورقاتل ہوں ۔انہوں نے اس سلوک کی شدیدمذمت کی اورکہاکہ جس طرح کابہیمانہ سلوک ایم کیوایم کے گرفتارکئے گئے ذمہ داروں اورکارکنوں کے ساتھ کیاجارہاہے اس طرح کاتذلیل آمیز سلوک جنگی قیدیوں کے ساتھ بھی نہیں کیاجاتا۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ہمارا ایک فلاحی ادارہ ہے جوتحریک کے ابتدائی ایام سے قائم ہے جو ماہانہ بنیادپر غریب ومستحق بیواؤں،یتیموں، ناداروں اور معذوروں کی مددکرتاہے ،ہرسال رمضان المبارک میں ہزاروں غریبوں اورمستحقین میں کروڑوں روپے کا امدادی سامان ،کپڑے ، خشک اجناس،وھیل چیئرز ، فروٹ اورسبزی کے ٹھیلے تقسیم کئے جاتے ہیں۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کی 200 کے قریب ایمبولینسیں پورے ملک میں چل رہی ہیں، میت بسیں چل رہی ہیں،خدمت خلق فاؤنڈیشن کی موبائل ڈسپنسریاں چل رہی ہیں،اس کے علاوہ نذیرحسین اسپتال اور اسکول قائم ہے۔اس کے ساتھ ساتھ حیدرآبادمیں بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن کااسپتال عوام کی خدمت میں مصروف ہے جوبچوں کے ونٹی لیٹر اور دیگر جدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔اس کے علاوہ کے کے ایف ملک کاایک بڑابلڈبینک بھی چلارہی ہے۔جب بھی کہیں کوئی قدرتی آفت یا حادثہ ہوتاہے توخدمت خلق فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر، پیرامیڈیکل اسٹاف اور رضاکارعوام کی خدمت کیلئے پہنچتے ہیں۔ 2005ء میں آزادکشمیرمیں قیامت خیز زلزلہ آیاتوایم کیوایم اور اس کے فلاحی ادارے نے دوسال تک وہاں فیلڈ اسپتال اورامدادی مراکزقائم کرکے جس بڑے پیمانے پر متاثرین کی مددکی اس کے گواہ آزاد کشمیر کے عوام ، وہاں کے اکابرین اور ریٹائرڈ جنرل بھی ہیں ۔ انہیں چاہیے کہ وہ سامنے آکراس بات کی گواہی دیں اورکھل کرکہیں کہ ایم کیوایم جیسی جماعت پر ظلم بند کرو اور ظلم کرکے اللہ کے عذاب کودعوت نہ دو۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ رینجرزکی جانب سے عوام کی بلاامتیازاوربے لوث مددکرنے والے فلاحی ادارے کی فلاحی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا غیرقانونی ہے اوراس کیلئے زکوٰۃ فطرے کے عطیات جمع کرنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کرکے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا اور ان کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک بہادری نہیں بلکہ بزدلی ہے۔انہو ں نے کہاکہ رینجرز والے اگرواقعی بہادر ہیں توہمارے بے گناہ کارکنوں کوگرفتار کرنے کے بجائے مقبوضہ کشمیرجاکراسے انڈیاکے قبضہ سے آزادکرائیں،اگروہ ایسا کریں توہم انہیں سیلوٹ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ رینجرزکے ناجائز اقدامات پر اب عام شہری ہی نہیں بلکہ حکومت سندھ کے ساتھ ساتھ پولیس کے افسران اور اہلکاربھی سخت احتجاج کرنے پر مجبورہوگئے ہیں۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ حقوق کیلئے آوازبلندکرنے والوں کو طاقت کے ذریعے بلوچستان میں مارا گیا ، سندھ میں مارا گیا اور اب کراچی میں بے جرم وخطا ماراجارہاہے اورطاقت کے ذریعے ظلم وبربریت کانشانہ بنایاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ فاٹامیں بھی ریاستی آپریشن کے نام پر پختون عورتوں ،بچوں اوربزرگوں تک کوبمباری یاگولیوں سے نشانہ بنایا جارہاہے جوسراسرظلم ہے۔ جناب الطاف حسین نے تمام شعبہ جات کوان کی ثابت قدمی پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ ان کڑے اورآزمائش کے حالات میں جس طرح ثابت قدمی سے کام کررہے ہیں اس پر میں آپ کودل کی گہرائی سے خراج تحسین پیش کرتاہوں اورکڑے حالات میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کوسلام پیش کرتا ہوں اوران سے کہتاہوں کہ آپ یونہی ڈٹے رہنا، انشاء اللہ ہم اس امتحان میں بھی سرخروہونگے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہماری غیب سے مدد فرمائے ہمارے حوصلوں کواوربلندکرے۔ 
وڈیو

4/20/2024 2:08:12 AM