Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین نے خدمت انسانیت کے بے شمار کاموں کے بدلے کبھی ملک کا وزیر اعظم بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


قائد تحریک جناب الطاف حسین نے خدمت انسانیت کے بے شمار کاموں کے بدلے کبھی ملک کا وزیر اعظم بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 7/3/2015 1
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے خدمت انسانیت کے بے شمار کاموں کے بدلے کبھی ملک کا وزیر اعظم بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ہمارے معاشرے میں خاندانی حکمرانی کا تسلسل قائم ہے اورجس کے محافظ ایم کیوا یم اور الطا ف حسین کو کسی صور ت برداشت نہیں کر تے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ہمیں یقین ہے کہ یہ حق پرستی کا سفر اپنی منزل پر ضرور پہنچے گا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کر نا کراچی کے عوام کی مسلسل توہین اور ملک دشمنی ہے ، قمر منصور
داعش اور ٹی ٹی پی ، تحریک طالبان اور دیگر ملک دشمن جماعتیں ملک میں آزادی سے کام کر رہی ہیں لیکن ایم کیوا یم 
کو فلاحی سرگرمیوں کی بھی اجازت نہیں ہے۔ قمر منصور
ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے KKF کی فلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے والے ملک میں انتشار او ر نفرتوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔نوید شمسی
ایم کیوا یم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کا میڈیا ٹرائل کرنے والے اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے ،رضوانہ اسلم 
ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے زیر اہتمام دیالداس کلب میں منعقد ہ ڈنر کی تقریب سے خطا ب
تقریب کے اختتام پر رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے عبدالحسیب نے استحکام پاکستان اور ایم کیو ایم کی ترقی اور کامیابی کے لیئے خصوصی دعا بھی کرائی
حیدرآباد ۔۔۔03جولائی 2015ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے خدمت انسانیت کے بے شمار کاموں کے بدلے کبھی ملک کا وزیر اعظم بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات کی بدولت ایم کیوا یم کے کارکنان فلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں اور ریاستی جبر سے ایم کیو ایم کے خاتمہ کی کوششیں کرنے والے ناکام ہی ہونگے۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے زیر اہتمام دیالداس کلب میں منعقد ہونے والی افطار و ڈنر کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔ تقریب میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالحسیب ، قمر منصور ، عظیم فاروقی ، ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن و سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی ، راکین سندھ تنظیمی کمیٹی یاور فیصل ، سید خورشید علی ، رشید بھیا ، خالد بگھیو، عائشہ آفتاب ، رعنا انصار ، ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ، حق پرست اراکین صوبائی و قومی اسمبلی سید وسیم حسین ، راشد خلجی ، انجینئر صابر حسین قائمخانی ، زبیر احمد خان سمیت شہر کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ چھاپے گرفتاریاں ، ایم کیو ایم کے کارکنان کو راہ حق پرستی سے نہیں بیٹھا سکتی یہ راستہ مشکل اور کٹھن ہے جس کو یہ جانتے ہوئے ہم نے اس کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خاندانی حکمرانی کا تسلسل قائم ہے اور اس تسلسل کے محافظ ایم کیوا یم اور الطا ف حسین کو کسی صور ت برداشت نہیں کر تے لیکن ہم اس بات کا یقین رکھتے ہیں کہ یہ حق پرستی کا سفر اپنی منزل پر ضرور پہنچے گا۔تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی قمر منصورنے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیوا یم ایک بار پھر کڑے امتحان سے گزر رہی ہے اور ہمیشہ کی طرح کامیابی ہی ایم کیو ایم کا مقدر بنے گی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کر نا کراچی کے عوام کی مسلسل توہین کر نا کیا یہ ملک دشمنی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ داعش اور ٹی ٹی پی ، تحریک طالبان اور دیگر ملک دشمن جماعتیں ملک میں آزادی سے کام کر رہی ہیں لیکن اور ایم کیوا یم کو فلاحی سرگرمیوں کی بھی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مخالفین کی بے بنیاد باتوں کو بہت کوریج دی جاتی ہے اور سچائی پر مبنی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب پر پابندی ہے یہ دہرہ نظام ملک میں صرف نفرتوں کو ہی فروغ دیگا ۔تقریب سے ایم کیو ایم حیدرآبادکے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے KKF کی فلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے والے ملک میں انتشار او ر نفرتوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ریاستی طاقت کے نشے میں حکمرانوں نے ایم کیو ایم کے خاتمے کے خواب دیکھے جو صر ف خواب ہی ثابت ہوئے لیکن آج ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ منظم ہے ۔تقریب سے شعبہ خواتین حیدرآباد کی انچارج رضوانہ اسلم نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیوا یم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کا میڈیا ٹرائل کرنے والے اللہ کے عذاب سے بچ نہیں سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شہر ہے اور اس شہر کے رہنے والے قائد تحریک کے کل بھی وفادار اور آج بھی اور آئندہ بھی رہیں گے۔تقریب کے اختتام پر رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے عبدالحسیب نے استحکام پاکستان اور ایم کیو ایم کی ترقی اور کامیابی کے لیئے خصوصی دعا بھی کرائی ۔

4/18/2024 7:37:36 PM