Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہمارے باپ بھائی پیشہ وارمجرم نہیں اورنہ ہی الطاف حسین بھائی کاساتھ دیناجرم ہے،گرفتارکارکنان کی خواتین اہل خانہ


ہمارے باپ بھائی پیشہ وارمجرم نہیں اورنہ ہی الطاف حسین بھائی کاساتھ دیناجرم ہے،گرفتارکارکنان کی خواتین اہل خانہ
 Posted on: 7/2/2015 1
ہمارے باپ بھائی پیشہ وارمجرم نہیں اورنہ ہی الطاف حسین بھائی کا ساتھ دینا جرم ہے،گرفتار کارکنان کی خواتین اہل خانہ
ایم کیوایم کے کارکنان کوئی جرم نہیں کررہے تھے بلکہ غریب ومستحق افرادکی مدد کے لئے مذہبی فریضہ انجام دے رہے تھے اس سرزمین پر مہاجر ہونا جرم بنادیا گیا ہے
غیرقانونی غیر آئینی اورغیرانسانی عمل سے نفرتیں پھیلیں گی ،رینجرزاہلکاروں کایہ رویہ دلوں میں دریاں پیدا کریگا اور رنجشیں کا سبب بنے گا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیوایم کے کارکنان کوئی جرم نہیں کررہے تھے اورنہ ہی وہ خفیہ اجلاس کررہے تھے نہ ہی زورزبردستی فطرہ زکوٰۃ جمع کررہے تھے بلکہ افطار کرکے بیٹھے تھے
اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست نمائندوں اورگرفتارکارکنان کی فیملیز کی خورشید بیگم سیکرٹریٹ عزیزآباد میں ہنگامی پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔02؍جولائی2015ء
ناظم آبادگلبہارعوامی رابطہ مہم کے دوران رینجرزاہلکاروں کے چھاپے میں گرفتارہونے والے ناظم آبادگلبہارسیکٹرکمیٹی انچارج ،جوائنٹ سیکٹرانچارج واراکین سمیت 16کارکنان کی خواتین اہل خانہ نے کہاہے کہ ہمارے باب بھائی پیشہ وارمجرم نہیں اورنہ ہی الطاف حسین بھائی کاساتھ دیناجرم ہے،ہم مہاجروں کے ساتھ یہ سب کچھ کیوں کیاجارہاہے اس ظلم و ستم کے خلاف کوئی آوازاٹھانے والانہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کوئی جرم نہیں کررہے تھے بلکہ غریب ومستحق افرادکی مددکے لئے مذہبی فریضہ انجام دے رہے تھے۔انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف،وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ چھاپے کے دوران گرفتار کیے گئے ان کے باب ،بھائیوں اوربیٹوں کوفی الفوررہاکیاجائے اورانہیں انصاف فراہم کیا جائے۔یہ بات انہوں نے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔پریس کانفرنس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف نے خطاب کیااوررینجرزچھاپے کی تفصیلات سے میڈیاکوآگاہ کیا۔اس موقع پرارکان رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈووکیٹ،عظیم احمدفاروقی،اسلم آفریدی،قمرمنصور،رکن سندھ اسمبلی جمال احمدکے علاوہ گرفتارکیے گئے ذمہ داران وکارکنان کی خواتین اہل خانہ جن میں ان کی اہلیاں،مائیں،بہنیں اوربچیوں کی بڑی تعدادشامل تھیں۔قبل ازیں ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ صورتحال یہ ہے کہ ناظم آبادگلبہارپیتل گلی میں ایم کیوایم کی جانب سے اہل علاقہ کے لئے ایک افطارپارٹی کااہتمام کیاگیاتھاجہاں اہل محلہ نے بڑی تعدامیں شرکت کی اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے ہمراہ روزہ افطارکیا۔انہوں نے بتایاکہ افطارکے بعدحق پرست رکن قومی اسمبلی سفیاںیوسف کی ہمراہ کارکنان بیٹھے تھے کہ علاقے کورینجرزاہلکاروں کی بھاری نفری نے گھیرلیااوروہاں موجودتمام کارکنان کوگرفتارکرلیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کوئی جرم نہیں کررہے تھے اورنہ ہی وہ خفیہ اجلاس کررہے تھے نہ ہی زورزبردستی فطرہ زکوٰۃ جمع کررہے تھے بلکہ افطارکرکے بیٹھے تھے۔انہوں نے کہاکہ رینجرزکی جانب سے اس طرح کے عمل سے نفرتیں پھیلیں گی ،رینجرزاہلکاروں کایہ رویہ دلوں میں دریاں پیداکریگااوررنجشیں کاسبب بنے گا۔انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاکہ کہ وہ آج کے افسوسناک واقعے کافوری نوٹس لیں ہمیں انصاف دلائیں۔تاریخ گواہ ہے کہ پہلے بھی اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کوکمزوریاختم نہیں کیاجاسکا ہے۔انہوں نے بتایاکہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایم کیوایم کے تین سیکٹرانچارجزسمیت25سے زائدمعصوم وبے گناہ کارکنان کو گرفتارکیاجاچکاہے جورضاکارانہ طورپرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے لئے فطرہ زکوٰۃ جمع کررہے تھے اورجن کاتاحال کچھ پتہ نہیں جبکہ ان کی فیملیز کے ممبران یہاں موجودہیں جوہم سے سوال کررہے ہیں کہ ان کے پیاروں کاکیا قصورہے؟جوانہیں گرفتارکیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھی جنہیں گرفتارکیاگیاہے ان پرنہ توکوئی مقدمہ ہے اورنہ ہی وہ کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہیں بلکہ وہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے لئے رضاکارانہ طورپرکام کررہے ہیں تاکہ غریب ومستحق افرادکی کفالت کی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک کیسب سے بڑافلاحی ادارہ ہے جس کی ایمبولینس سروس،میت بس سروس،اسپتال،ڈسپنسریاں اورتعلیمی ادارے کام کررہے ہیں اورجونہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش رہاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھی ہم پریس کانفرنس کے ذریعے حالات عوام تک پہنچارہے ہیں جس کے بعدرابطہ کمیٹی کااجلاس ہوگااورجس میںآئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائیگا۔ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آپریشن کی سمت کو درست رکھیں اور اسکو سیاسی انتقام کا نشانہ نا بنانے کے لئے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے مذہبی فریضے سے روکنا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ریس کانفرنس سے رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف نے بھی خطاب کیااورواقعے کی تفصیلات اوررینجرزاہلکاروں کی جانب سے ان سے کی گئی تذلیل سے صحافیوں کوآگاہ کیا۔بعدازاں گرفتارذمہ داران وکارکنان کے اہل خانہ نے میڈیاسے گفتگوکی اورکہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کاساتھ دیناکوئی جرم نہیں،ان کے پیاروں کوآج کی تاریخ میں رہاکیاجائے اورانہیں انصاف فراہم کیاجائے۔اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے ،گرفتارذمہ داران وکارکنان کے اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوکرچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اوروزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کودوہائیاں دے رہے تھیں اورکہہ رہی تھیں کہ رینجرزکی جانب سے مہاجروں پرظلم وستم بندکروایاجائے اورانہیں جینے دیاجائے۔گرفتارکیے گئے ہمارے باب بھائی اوربیٹے مجرم نہیں ہیں،مہاجرہوناان کاجرم بنادیاگیاہے۔

4/25/2024 10:35:01 PM