Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پانی کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیش نظرکالاباغ ڈیم پر سندھ کے عوام کے تحفظات دورکرکے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کوپہنچایاجائے،الطاف حسین


پانی کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیش نظرکالاباغ ڈیم پر سندھ کے عوام کے تحفظات دورکرکے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کوپہنچایاجائے،الطاف حسین
 Posted on: 6/24/2015
پانی کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیش نظرکالاباغ ڈیم پر سندھ کے عوام کے تحفظات دورکرکے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کوپہنچایاجائے،الطاف حسین
کالاباغ ڈیم پرتحفظات دور کرنے کیلئے چاروں صوبوں کے ماہرین کااجلاس بلایاجائے 
پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ملک بھر میں چھوٹے چھوٹے ڈیمز تعمیر کیے جائیں ، الطاف حسین
پاکستان میں بجلی کے بحران ، گیس کی کمی اور پانی کی عدم دستیابی نے قیامت برپاکررکھی ہے، الطاف حسین
قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کاایک دوسرے کو قصوروارٹھہرا ناافسوسناک ہے
میتیں رکھنے کیلئے سردخانوں کی کمی ہے، ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی ملک میں کہیں نظرنہیں آتی
وفاقی اور صوبائی وحکومتوں کا فرض ہے کہ وہ عوام کو پانی اور بجلی کی فراہمی کیلئے نئے منصوبے بنائیں، الطاف حسین
وفاقی اور صوبائی حکومتیں غیرترقیاتی اخراجات میں حتی الامکان کمی کریں ،الطاف حسین
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں اجلاس سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کاخطاب
اجلاس میں کراچی سمیت ملک بھر میں ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونے والے افرادکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
مخیر حضرات ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے پانی کی بوتلیں، او آر ایس ، ضروری ادویات کی فراہمی اور سرخانوں کیتعمیر کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کریں۔الطاف حسین
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت قائم کیمپوں میں گرمی کی شدت سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور علاج ومعالجہکیلئے ماہر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود ہے، الطاف حسین
کے کے ایف کے کیمپوں میں متاثرین کو پانی اور او آرایس بھی فراہم کیاجارہا ہے، الطاف حسین
لندن۔۔۔24، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے فاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیش نظر کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر سندھ کے عوام کے تحفظات دورکرنے کیلئے چاروں صوبوں کے ماہرین کااجلاس بلایاجائے اوران کی سفارشات کے مطابق یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور اگر سندھ کے عوام کے تحفظات دورنہ کیے جاسکیں تو پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ملک بھر میں چھوٹے چھوٹے ڈیمز تعمیر کیے جائیں تاکہ بارشوں کا پانی ضائع نہ ہو ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شام ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں رابطہ کمیٹی، ارکان پارلیمنٹ اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ار کان شریک تھے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن ندیم نصرت، رابطہ کمیٹی پاکستان کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار، سابق وفاقی وزیربابر غوری، سینیٹر محمد علی سیف ، رکن سندھ اسمبلی عادل صدیقی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اپنی گفتگو میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں بجلی کے بحران ، گیس کی کمی اور پانی کی عدم دستیابی نے قیامت برپاکررکھی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے پر الزام عائد کررہی ہیں اورایک دوسرے کو قصوروار ٹھہرا رہی ہیں جوافسوسناک ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس بحث میں نہ الجھاجائے کہ گرمی کی شدت کے باعث شہریوں کی ہلاکتیں کس کی غفلت اور کوتاہی سے ہوئی ہیں لیکن میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیردفاع نے خود اعتراف کیا ہے کہ حکومت نے بعض علاقوں میں بجلی کی ترسیل اس لئے بند کی ہے کہ ان علاقوں کے عوام پانی اور بجلی کے بل ادا نہیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی وزیردفاع نے بجلی کی ترسیل بند کرکے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے لیکن وہ عوام کو جواب دیں کہ ان علاقوں میں جو لوگ بجلی اور پانی کے بل باقاعدگی سے ادا کررہے ہیں انہیں کس جرم کی سزا دی گئی ہے ؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ 2005ء کو پاکستان کی تاریخ کا قیامت خیز زلزلہ آیا تو اس موقع پر ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے قیام کی ضرورت پیش آئی جو آج کہیں نظرنہیں آتی ، زلزلہ کے موقع پر ہیلی کاپٹرز کی کمی کا مسئلہ سامنے آیا اور ہیٹ اسٹروک کے موقع پر متاثرین کو اسپتال پہنچانے کیلئے ایمبولینس کی کمی اور گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں رکھنے کیلئے سردخانوں کا مسئلہ سامنے آیا ہے جسے حل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت قائم کیمپوں میں گرمی کی شدت سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور علاج ومعالجہ کیلئے ماہر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود ہے جو عوام کی عملی خدمت میں پیش پیش ہے،ان کیمپوں میں متاثرین کو پانی اور او آرایس بھی فراہم کیاجارہا ہے ۔ اسی طرح دیگر فلاحی اداروں کوبھی چاہیے کہ وہ جگہ جگہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے سینٹرز قائم کریں اور گرمی کی شدت سے متاثرہ عوام کی بھرپورمدد کریں ۔ جناب الطاف حسین نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے قائم سینٹرز میں پانی کی بوتلیں، او آر ایس ، ضروری ادویات کی فراہمی اور سرخانوں کی تعمیر کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا چاہیے ،اس وقت سڑکوں، ہائی ویز اور ریلوے لائنز کی تعمیر ضروری ہے یا گرمی کی شدت سے متاثرہ عوام کو پانی اور بجلی کی سہولیات فراہم کرنا زیادہ اہم ہے لیکن افسوس کہ حکومتوں نے پانی اور بجلی کی سہولیات کی فراہمی پر کوئی دھیان نہیں دیا۔ وفاقی اور صوبائی وحکومتوں کا فرض ہے کہ وہ عوام کو پانی اور بجلی کی فراہمی کیلئے نئے منصوبے بنائیں ۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالہ سے سندھ کے عوام میں تحفظات پائے جاتے ہیں ، وفاقی حکومت کا فرض ہے کہ وہ سندھ کے عوام کے تحفظات دورکرنے کیلئے چاروں صوبوں کے ماہرین کو بلاکر ان کی سفارشات کے مطابق یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچائے اور اگر سندھ کے عوام کے تحفظات دورنہ کیے جاسکیں تو بڑے بڑے ڈیموں کی تعمیر کے انتظار میں عوام کو موت کے منہ میں نہ دھکیلا جائے بلکہ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ملک بھر میں چھوٹے چھوٹے ڈیمز تعمیر کیے جائیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں غیرترقیاتی اخراجات میں حتی الامکان کمی کریں ،غیرضروری بیرونی دورے ، ناشتے ، ظہرانے ، عصرانے اور عشائیہ فی الفور بند کریں اور اگر بہت ضروری ہو تو ون ڈش دعوت کرکے کفایت شعاری کی جائے تاکہ دعوتوں پر خرچ ہونے والی رقم عوام کی فلاح وبہبود کیلئے استعمال کی جاسکے ۔ آخر میں جناب الطاف حسین نے کراچی سمیت ملک بھر میں ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونے والے افراد ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن ارشد حسین اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے سینئر رکن افتخار حسین کی خالہ زاد بہن، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر کے بہنوئی اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے سینئر رکن فیض احمد کے والد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ 
English
Video

4/23/2024 2:46:47 AM