Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں طویل دورانئے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اراکین سندھ اسمبلی ایم کیوایم کااظہار مذمت


شہر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں طویل دورانئے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اراکین سندھ اسمبلی ایم کیوایم کااظہار مذمت
 Posted on: 6/19/2015
شہر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں طویل دورانئے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اراکین سندھ اسمبلی ایم کیوایم کااظہار مذمت 
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا رکھنا اور انہیں اس ضمن میں دعوؤں کے باوجود ریلیف فراہم نہ کرنا سراسر ظلم ہے ، اراکین سندھ اسمبلی ایم کیوایم
کے ۔ الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں، اراکین سندھ اسمبلی 
رمضان المبارک کے مہینے میں کے ۔ الیکٹرک نے اپنی پرانی روش برقرار رکھ کر شہریوں کوشدیدپریشانی میں مبتلا کردیا ہے،اراکین سندھ اسمبلی 
شہری باقاعدہ سے بجلی کے بلوں کی مد میں بھاری ادائیگی کرتے ہیں اور کے ۔ الیکٹرک کے جھوٹے دعوؤں اور وعدوؤں کے باوجود شدید لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے ،اراکین سندھ اسمبلی ایم کیوایم 
شہری آخر کب تک کے ۔ الیکٹرک کے بوسیدہ نظام اور نااہلی کو برداشت کرتے رہیں گے ،اراکین سندھ اسمبلی ایم کیوایم 
کے ۔ الیکٹرک کو بجلی کی مسلسل ترسیل کا پابند کیاجائے اور شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے مکمل طور پر نجات دلانے کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں، ایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی کا ارباب اقتدار و اختیار سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔19، جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے شہر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں طویل دورانئے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ رمضان المبارک میں کے ۔ الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا رکھنا اور انہیں اس ضمن میں دعوؤں کے باوجود ریلیف فراہم نہ کرنا سراسر ظلم ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ رمضان المبارک میں جاری رہنے اور اس کے غیر اعلانیہ دورانئے میں اضافہ سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں اور رمضان المبارک کے مہینے میں کے ۔ الیکٹرک نے اپنی پرانی روش برقرار رکھ کر شہریوں شدید پریشانی اور مشکلات میں مبتلا کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہری باقاعدہ سے بجلی کے بلوں کی مد میں بھاری ادائیگی کرتے ہیں اور کے ۔ الیکٹرک کے جھوٹے دعوؤں اور وعدوؤں کے باوجود شہری شدید لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شہری آخر کب تک کے ۔ الیکٹرک کے بوسیدہ نظام اور نااہلی کو برداشت کرتے رہیں گے ۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے ارباب اختیار و اقتدار سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کے ۔ الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کئے جانے کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، رمضان المبارک کے مہینے میں کے ۔ الیکٹرک کو بجلی کی مسلسل ترسیل کا پابند کیاجائے اور شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے مکمل طور پر نجات دلانے کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 

4/24/2024 6:43:00 AM