Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کچھی کمیونٹی کی لیاری اور اس کے اطراف میں آبادی کاری کیلئے فی الفور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ


کچھی کمیونٹی کی لیاری اور اس کے اطراف میں آبادی کاری کیلئے فی الفور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
 Posted on: 7/15/2013
کچھی کمیونٹی کی لیاری اور اس کے اطراف میں آبادی کاری کیلئے فی الفور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
رمضان المبارک میں بھی لیاری میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے ، کچھی برادری نقل مکانی پر مجبور ہے اور انہیں کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے 
دہشت گردوں کوسرکاری سرپرستی فراہم کی جارہی ہے اورکچھی کمیونٹی کے افراد کو سفاک دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے
کراچی اور اندرون سندھ میں نقل مکانی کرنے والے کچھی کمیونٹی کے خاندانوں کو ہرممکن امداد اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں، رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔15، جولائی2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لیاری اور اس کے اطراف سے نقل مکانی کرنے والے کچھی کمیونٹی کے سینکڑوں خاندانوں کی دوبارہ آبادکاری کیلئے فی الفور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لیاری اور اس کے اطراف میں جاری کھلی دہشت گردی ، بدامنی اور قتل و غارتگری کا سلسلہ بندکرایاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لیاری اور اس کے اطراف میں دہشت گردوں کی کھلی کارروائیوں کے باعث اب بھی کچھی برادری کے افراد جن میں نوجوان ، بزرگ ، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے بے سرو سامانی کے عالم میں کراچی کے مضافاتی علاقوں اور اندرون سندھ میں نقل مکانی پر نہ صرف مجبور ہیں بلکہ کھلے آسمان تلے کسمپرسی کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں اور اب تک حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انہیں کوئی تحفظ فراہم نہیں کیاجارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لیاری اور اس کے اطراف سے کچھی کمیونٹی کے سینکڑوں خاندانوں کا رمضان المبارک کے مہینے میں نقل مکانی کرکے کھلے آسمان تلے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ منظم منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردوں کوسرکاری سرپرستی فراہم کی جارہی ہے اورکچھی کمیونٹی کے افراد کو سفاک دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کچھی برادری کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور کہا کہ وہ انصاف کے حصول کے امید سے ہرگز مایوس نہ ہوں ۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیاری اور اس کے اطراف سے نقل مکانی پر مجبور ہونے والے کچھی برادری کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں اور نقل مکانی کرکے کراچی کے مختلف علاقوں اور اندرون سندھ میں عارضی قیام کرنے والے کچھی کمیونٹی کے خاندانوں کو ہرممکن امداد اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ 



5/16/2024 9:16:31 PM