Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایک ایک حق پرست پاکستانی کچھی برادری کے غم میں برابر کا شریک ہے، قائد تحریک الطاف حسین


ایک ایک حق پرست پاکستانی کچھی برادری کے غم میں برابر کا شریک ہے، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 7/11/2013
ایک ایک حق پرست پاکستانی کچھی برادری کے غم میں برابر کا شریک ہے، قائد تحریک الطاف حسین
پورے سندھ میں کچھی مہاجرین جہاں آباد ہوئے وہاں کا متعلقہ زون ، سیکٹر اور یونٹ انکی ہرممکن مددکرے، الطاف حسین کی ہدایت۔
ٹھٹھہ ، بدین ،ملیر اوربلدیہ ٹاؤن کے مخیرحضرات کچھی برادری کے مہاجرین کے ساتھ بھرپورتعاون کریں، الطاف حسین کی اپیل۔
مخیرحضرات رمضان المبارک میں ان بے سہارا خاندانوں کی مدد کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔
لندن ۔۔۔11، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لیاری کے مختلف علاقوں میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے کچھی برادری کے افراد پر جدید ترین ہتھیاروں سے پے درپے حملے کرنے اور کچھی برادری کے افراد کو ہلاک وزخمی کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے دہشت گردی سے متاثرہ کچھی برادری کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک ایک حق پرست پاکستانی اور ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کاشریک ہے ۔ انہوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ 
جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، زونوں، سیکٹروں اور یونٹوں کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ لیاری میں دہشت گردی سے متاثرہ کچھی برادری کے خاندان اپنی جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کیلئے پورے سندھ میں جہاں جہاں عارضی پناہ گاہوں میں آباد ہوئے ہیں وہاں کا متعلقہ زون ، سیکٹر اور یونٹ کچھی مہاجرین کی ہرممکن مددکرے ۔ جناب الطاف حسین نے ٹھٹھہ ، بدین اور کراچی کے علاقے ملیر اوربلدیہ ٹاؤن سمیت تمام علاقوں کے مخیر حضرات سے پرزوراپیل کی کہ لیاری میں دہشت گردی کے باعث نقل مکانی کرنے والے کچھی برادری کے مہاجرین جہاں کہیں بھی عارضی پناہ کیلئے آباد ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھرپورتعاون کیا جائے ، مخیرحضرات رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ان بے سہارا خاندانوں کی مدد کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔

5/16/2024 8:42:43 PM