Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی سے پاکستان کی معیشت چلتی ہے اگر کراچی نے ریوینو دینا بند کردیا تو معیشت کا پہیہ جام ہوجائے گا، قمر منصور


کراچی سے پاکستان کی معیشت چلتی ہے اگر کراچی نے ریوینو دینا بند کردیا تو معیشت کا پہیہ جام ہوجائے گا، قمر منصور
 Posted on: 5/30/2015
کراچی سے پاکستان کی معیشت چلتی ہے اگر کراچی نے ریوینو دینا بند کردیا تو معیشت کا پہیہ جام ہوجائے گا، قمر منصور
حکمرانوں کی نااہلی نے کراچی میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کردیاہے ،عارف خان ایڈوکیٹ
ایم کیو ایم ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بیٹھ کرغریب عوام کی بے لوث و بلا امتیاز خدمت کر رہی ہے، عظیم فاروقی 
صرف نوٹ اور ووٹ لینے کیلئے سیاسی جماعتوں کوکراچی نظر آتا ہے، کراچی کی تکلیف کسی سیاسی رہنما کو نظر نہیں آتی، ساجد احمد 
خیبر پختونخوا کو مثالی صوبہ بنانے والوں کی اصل حقیقت آج میڈیا کے ذریعے پوری دنیا نے دیکھ لی ہے ، اقبال محمد علی
کراچی کو سندھ کا دل کہنے والوں نے کراچی کو پانی کی بوند بوند کیلئے ترسا دیا ہے ،سید وقار حسین شاہ
بجٹ تقاریر میں کراچی کیلئے بڑے بڑے فنڈز کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن حقیقت صفر ہے ، نشاط ضیاء قادری
کراچی میں پانی کی بند ش کے خلاف ملیر کالا بورڈ پر عوامی احتجاج سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔۔30مئی2015ء
کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے عوامی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ہفتہ کی شام ملیر کالا بورڈ میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین اسمبلی ، کارکنان اور ذمہ داران سمیت ملیر اور اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ، بچے ، بزرگ ، بچیاں ، نوجوانوں سمیت سینکڑوں عوام نے بڑی تعدا د میں شرکت کرکے حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو اسکے روینو سے پاکستان کی معیشت چلتی ہے اگر کراچی کے عوام نے ریوینو دینا بند کردیا تو پاکستان کی معیشت کا پہیہ جام ہوجائے گا،حکمران اس روز سے ڈریں جب کراچی کا ایک ایک بچہ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہوگا اور ’’گو شرجیل میمن گو ‘‘ کے نعرے لگائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک میں کافر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظالموں کی حکومت نہیں چل سکتی، ہمیں مجرم بناکر دنیا کے سامنے پیش کیاجارہاہے اور ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو جواب دیں کے کراچی کے لوگوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت کیوں فراہم نہیں کی جارہی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساتھ ہونیوالے ظلم پر پورا پاکستان خاموش ہے اور آج وہ لوگ بھی خاموش ہیں جو این اے 246میں کراچی کو فتح کرنے آئے تھے لیکن ناکامی انکا مقدر بنی ۔انہوں نے کہا کہ بندوق کی نوک پر کراچی کے عوام کو نہ ڈرایا جاسکتاہے اورنہ کراچی والوں کے دلوں کو فتح کیا جاسکتاہے وہ دن دور نہیں جب ایوان و انصاف کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کے اصل چہرے عوام بے نقاب کردیں گے ۔رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی نے کراچی میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کیا ہے کراچی میں پانی کا بحران نہیں ہے لیکن پورے ملک کے حکمران اس شہر کے پیسے پر عیش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو پانی دینے کیلئے20کروڑ کے واٹر ٹینکر دئیے گئے لیکن شہر کے کسی غریب علاقے میں یہ پانی نہیں پہنچایا گیا ۔رکن رابطہ کمیٹی عظیم فاروقی نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ملک کے غریب و مظلوم عوام کیلئے مہاجر سے متحدہ کا نعرہ بلند کیا جس کے جرم میں ہمارے مخالفین اور دشمن گزشتہ30برسوں سے مشکلات پیدا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں موجود ہے اور غریب عوام کی بے لوث و بلا امتیاز خدمت کر رہی ہے۔حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کا پیٹ پال رہا ہے لیکن یہاں کے عوام کو پانی دینے کیلئے حکمران تیار نہیں ہیں ،کراچی سے کما کر دوسرے شہروں پر 
لاگایا جاتا ہے اور صرف نوٹ اور ووٹ لینے کیلئے سیاسی جماعتوں کو کراچی نظر آتا ہے مگر کراچی کے عوام کی تکلیف جناب الطاف حسین کے علاوہ کسی سیاسی رہنماکو نظر نہیں آتی ۔انہوں نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کے شہریو ں کے ساتھ ناا انصافیاں اور زیادتیا ں بند کریں۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی ایک اہم مسئلہ ہے لیکن اصل دہشت گردی معاشی دہشت گردی ہے جس کا جواب حکمرانوں کو دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے نام پر سندھ حکومت کو ملنے والے 84ارب روپے کس کی جیب میں گئے کوئی نہیں جانتا سندھ میں کوئی ایک جگہ ایسی نہیں جہاں عوامی ترقی کیلئے منصوبہ شروع کیاگیاہو۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کو مثالی صوبہ بنانے والوں کی اصل حقیقت آج میڈیا کے ذریعے پوری دنیا نے دیکھ لی ہے ۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید وقار حسین شاہ نے کہاکہ سندھ کے حکمران عوام کو جواب دیں کہ وہ تھر کو کراچی بنانے کی بات کرتے ہیں لیکن آج کراچی کو تھ بنا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کو سندھ کا دل کہنے والوں نے کراچی کو پانی کی بوند بوند کیلئے ترسا دیا ہے کراچی جناب الطاف حسین سے محبت کرنے واالوں کا شہر ہے انہیں بنیادی سہولیات سے محروم کرکے جناب الطاف حسین سے والہانہ محبت کی سزا دی جارہی ہے۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ بجٹ تقاریر میں کراچی کیلئے بڑے بڑے فنڈز اور منصوبوں کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن حقیقت میں کراچی کیلئے کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو فراہم ی آب کے بڑے منصوبے K4کو 14ارب کی لاگت سے مکمل ہونا تھا لیکن آج حکمرانوں کی نا اہلی کے سبب یہ منصوبہ
30ارب میں مکمل ہوگا یہ تمام پیسہ کس کے کھاتے میں جائے گا ۔






تصاویر
وڈیو

4/26/2024 7:44:31 AM