Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے، دو روز میں مختلف علاقوں سے 10 کارکنوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا


کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے، دو روز میں مختلف علاقوں سے 10 کارکنوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا
 Posted on: 6/29/2013
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے، دو روز میں مختلف علاقوں سے 10 کارکنوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا 
جو کارکنان نہیں مل رہے ہیں انکے رشتہ داروں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور سرکاری حراست میں ان پر تشدد کیا جارہا ہے
ایم کیوایم کے شہید کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے ہی بے گناہ کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریاں قابل مذمت ہیں
یہ ظلم بند کیا جائے، ایم کیوایم کے گرفتار شدہ کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کراچی ۔۔۔ 29 جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اورگرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہرکے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں ایم کیوایم کے درجنوں معصوم وبے گناہ کارکنوں، عہدیداروں اورہمدردوں کوقتل کیاجاچکاہے جبکہ ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجدقریشی اورانکے صاحبزادے کوبیدردی سے شہیدکردیاگیا لیکن انکے قاتلوں کوگرفتارکرنے کے بجائے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے شہرکے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورعہدیداروں کے گھروں پر چھاپے ماررہے ہیں اورانہیں گرفتارکیاجارہاہے ۔ جو کارکنان گھروں پرنہیں مل رہے ہیں انکے رشتہ داروں کوگرفتارکیاجارہاہے اور سرکاری حراست میں ان پر تشددکیاجارہاہے۔جمعرات 27جون کوپولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے کورنگی یونٹ 69کے کارکنوں محمدنویداورعتیق عباسی کوقیوم آبادکے علاقے سے گرفتارکیا۔اسی طرح پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے جمعہ 28جون کولیاری،لیاقت آباد، لانڈھی اورلائنزایریا میں علاقوں کے محاصرے کرکے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور7کارکنوں کوگرفتارکرلیا۔جن میں لیاری سیکٹریونٹ 29کے کارکنان عمران اور کامران، لیاقت آبادسیکٹریونٹ 156کے کارکنان غلام فرید اور عبدالحمید،لائنزایریاسیکٹریونٹ 52 کی یونٹ کمیٹی کے رکن نصیراحمد،لانڈھی سیکٹریونٹ 89کے کارکن شعیب خان اوریونٹ 86کے کارکن کاشف کے بھائی ذیشان شامل ہیں۔پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے گزشتہ روزجمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب لیاقت آبادسے ایم کیوایم یونٹ 162 کے کارکن ایوب خاورکوگرفتارکیا۔چھاپوں اورگرفتاریوں کاسلسلہ آج بھی جاری رہااور ماڈل کالونی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پرچھاپے مارے گئے اور ملیر سیکٹر یونٹ 198کے کارکنو ں جاویدمنوراورریحان کوگرفتارکرلیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے شہیدکارکنوں کے قاتلوں کوگرفتارکرنے کے بجائے ایم کیوایم کے ہی بے گناہ کارکنوں کی اندھادھندگرفتاریاں اورگرفتارشدگان پر سرکاری حراست میں بہیمانہ تشددقابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ یہ ظلم بندکیاجائے ، ایم کیوایم کے گرفتارشدہ کارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے ۔

5/16/2024 10:51:19 PM