Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کے 4- منصوبے پر سیاست کی جارہی ہے ، پانی کیلئے عوامی احتجاج حکمرانوں کے ظلم و ستم پر پانی پھیر دیگا، عارف خان ایڈوکیٹ


کے 4- منصوبے پر سیاست کی جارہی ہے ، پانی کیلئے عوامی احتجاج حکمرانوں کے ظلم و ستم پر پانی پھیر دیگا، عارف خان ایڈوکیٹ
 Posted on: 5/25/2015
کے 4- منصوبے پر سیاست کی جارہی ہے ، پانی کیلئے عوامی احتجاج حکمرانوں کے ظلم و ستم پر پانی پھیر دیگا، عارف خان ایڈوکیٹ کراچی کی گلی کوچوں میں ٹینکر اور ہائیڈرنٹس مافیہ کا راج ہے اور عوام کے گھروں پر پانی نہیں ہے
کراچی والوں کاپانی بند کرکے انہیں جناب الطاف حسین سے محبت کی سزا دی جارہی ہے،عبدالحسیب
 21ویں صدی میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے باسی پانی مانگنے کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں، گلفراز خان خٹک حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے آج کراچی میں پانی بحران ہے،سلمان مجاہدبلوچ،خواجہ سہیل منصور،یوسف شاہوانی کاایم کیوا یم کی جانب سے بلدیہ ٹاون مہاجر کیمپ نمبر 3میں عوامی احتجاجی مظاہرے سے خطاب
 
کراچی ۔۔۔25مئی2015ء
ایم کیو ایم کی جانب سے شہر میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں پیر کی شام بلدیہ ٹاون مہاجر کیمپ نمبر 3میں بڑا عوامی احتجاج کیا گیا جس میں بلدیہ ٹاون سمیت اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ، بزرگوں ، بچوں ، نوجوانوں سمیت ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور حق پرست عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ نے مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ جو عوا م آج پانی کیلئے تپتی دھوپ میں سڑکوں پر بیٹھ سکتے ہیں وہ وزیر اعلیٰ ہاوس کے درووازے پر بھی بیٹھ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب باتوں کا وقت نہیں حکمران کراچی کے عوام کو پانی فراہم کریں ورنہ عوام کے جذبات کو روکنے والا کوئی نہیں ہوگا، بلدیہ ٹاون میں ایم کیوا یم کے درجنوں کارکنان شہید ہوئے لیکن حق پرست عوام پیچھے نہیں ہٹی ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاون کی گلی کوچوں میں ٹینکر اور ہائیڈرنٹس مافیہ کا راج ہے اور عوام کے گھروں پر پانی نہیں ہے اگر حکمرانوں نے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس اور مافیہ کا خاتمہ نہ کیا تو عوام خود انکا خاتمہ کردیں گے کیونکہ جب عوام اپنے جائز حقوق کیلئے بات کرتے ہیں تو تم عوام کو غلام بنانے کی کوششیں کرتے ہو۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی دورمیں کراچی میں ترقیاتی کام کئے ،ہمارے دور میں کسی علاقے میں پانی ، بجلی ، گیس کی شکایات نہیں تھیں لیکن آج عوام بنیادی سہولیات کیلئے ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کی فراہمی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن حکمران اپنے پسند سے پانی تقسیم کرکے غریب عوام کو پانی کیلئے ترسا رہے ہیں اور کراچی کو پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے K4کی تکمیل پر بھی سیاست کر رہے ہیں لیکن عوام کا پانی کیلئے احتجاج حکمرانوں کے ظلم و ستم پانی پھیر دیگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن اور واٹر بورڈ میں بھائی بہن کا رشتہ ہے اور یہ دنوں ادارے کراچی کے شہریوں کو مختلف اوچھے ہتھکنڈوں سے پریشان کر رہے ہیں۔رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے کہا کہ بلدیہ ٹاون کے عوام اپنے گھروں میں پانی کی فراہمی کا مطالبہ لیکر سڑکوں پر آئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو کراچی کے عوام کی بد حالی اور مفلسی نظر نہیں آ رہی اور وہ تھر کو کراچی بنانے کے دعوے کرنے والے کراچی کو تھر بنا رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ کراچی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے وزیر اعلیٰ سندھ کے دیگر شہروں کی طرح کراچی کو بھی اپنا سمجھیں اور عوام کی ترقی کیلئے اقدامات کریں ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں بیگنا ہ لوگوں کو گرفتار کرنے کیلئے محاصرے کئے جارہے ہیں لیکن غیر قانونی واٹر ٹینکر مافیہ کو گرفتار کر نے اور انکے خلاف کارروائی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو لاوارث سمجھنے والے جان لیں کے الطاف حسین کراچی کے مظلوموں کا مسیحا ہے جو کراچی سے کشمیر تک ہر مظلوم کے درد کو ویسے ہی محسوس کرتاہے لیکن کراچی والوں کو جناب الطاف حسین سے محبت کی سزا دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو حکمران شہریوں کو سہولیات، روزگاراور پانی فراہم نہیں کر سکتے عوام ان سے استعفوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔  انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر میں چلنے والے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کو بند کروائیں اور عوام کو پانی فراہم کریں اس سے قبل عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے۔رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک نے کہا کہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ 21ویں صدی میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے باسی پانی مانگنے کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے مہذب معاشروں میں ریاستیں خود اپنے شہریوں کو تمام سہولیا ت فراہم کی جاتی ہیں لیکن ہمارے ملک میں کرپٹ و جاگیر دارانہ سوچ کے حامل حکمرانوں نے عوام سے جینا کا حق بھی ان سے چھین لیاہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے معصوم معصوم بچے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن حکمران عیش و عشرت سے زندگی بسر کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی اکثریت کی حقیقت کو اقلیت کے ظلم و ستم کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جاتی ہے تو وہاں نتائج بہتر نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں ملک کی تمام قومیتوں ، علاقوں اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد موجود ہے اور میں ایک پختون اسکی واضح مثال ہوں اور جناب الطاف حسین نے بھی ملک کے تمام مظلوموں کی بلا امتیاز رنگ ، نسل و زبان خدمت کی اور حق پرست عوامی نمائندوں کو انسانیت کی خد مت کا نظریہ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے متعصب حکمران کراچی کو محکوم اور کراچی والوں کی نسلوں کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں ،ہم پر امن لوگ ہیں اور پر امن طریقے سے حکمرانوں کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ وہ کراچی والوں کو غلام بنانے کا خیال اپنے ذہنوں سے نکال دیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پابند سلاسل کرکے او ر ان پر ظلم و ستم کرکے کسی ملک یا شہر میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا ، حکمران کراچی کے عوام کی بنیادی سہولیا ت غصب کرنے کا سلسلہ بند کرکے ملک کی ترقی کیلئے بہتر فیصلے کریں۔ رکن قومی اسمبلی مجاہد بلوچ نے کہاکہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے آج کراچی میں پانی بحران ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹچے وزیرنے کراچی کو پانی دینے بجائے کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے مسائل حل کرو ورنہ استعفیٰ دیدو،عوامی مسائل حل کے بجائے وزیر کرپشن کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مفت ٹینکرز بھیک کی صورت میں نہیں چاہیے ہمیں لائینوں کا پانی چاہیے لائنوں میں پانی فراہم کرو، انہوں نے کہاکہ پانی نہیں دے سکتے حکومت چھوڑ دو، نادرن بائی پاس پرغیر قانونی ہائیڈرنٹس کا خاتمہ کردو،انہوں نے کہاکہ اگرغیر قانونی ہائیڈرنٹس کا خاتمہ نہیں کیا توعوام ان کا خاتمہ کر دیں گے۔ رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصورنے کہاکہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں اور قائدتحریک کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کے کئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانی بحران کے خلاف ایم کیوایم پرامن احتجاج کررہی ہے،صنعتوں کو پانی فروخت کرکے غریبوں کو پیاسا رکھ جارہے ہے، انہوں نے کہاکہ عوام اپنے مسائل کو حل کے لئے اب سڑکوں پر ہیں عوام اپنے مسائل کے حل ہونے کے بعد اپنے گھروں پر جائیں گے۔احتجاجی مظاہرے سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی نے خطاب میں کہاکہ دو سال قبل بلدیہ میں 100سے زائدہائیڈرنٹس تھے، مختلف اداروں سے مل کر ان غیرقاونی ہائیدرنٹس بند کرا دئیے۔انہوں نے کہاکہ آج پھر بلدیہ میں غیر قانونی ہائیڈرٹنس کوھل دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو عوامی مسائل کے حل کے بجائے اور صرف روپے بنانے کی فکر ہے۔انہوں نے کہاکہآج ہمارے خلاف عوام کی اواز بلند کرنے پرسازشیں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف سازشیں اسلئے ہیں کہ ایم کیوایم ملک کے مظلوم قومیں کی بات کر تی ہے۔

4/26/2024 8:53:04 AM